Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2023
 امت کا بہت بڑا طبقہ تلاوت قرآن سے محروم کیوں؟ امت کا بہت بڑا طبقہ وہ ہے جو تسبیح پڑھنے کا تو شوق رکھتا ہے لیکن قرآن کریم کی تلاوت کا شوق نہیں رکھتا، آپ دیکھتے ہیں مساجد میں لوگ آتے ہیں، دعاؤں کیلئے ہاتھ پھیلاتے ہیں، تسبیح پڑھتے ہیں لیکن تلاوت کا اہتمام نہیں کرتے، وجہ کیا ہے؟ وجہ یہ ہے کہ ان کا ناظرہ کمزور ہوتا ہے، پڑھنے میں انہیں پریشانی ہوتی ہے اور ظاہر بات ہے محنت طلب کاموں سے نفس بھاگتا ہے، پھر کچھ بندگان خدا وہ ہیں جو ناظرہ پڑھنے پر تو اچھی قدرت رکھتے ہیں لیکن ذرا ان کا ناظرہ سنیں اور فقہ کی کتابوں سے معلوم کریں کہ کیا ان کی تلاوت اجروثواب کا باعث ہے؟ میرے بھائیو! علامہ شامیؒ نے " رسم المفتی " میں لکھا ہے کہ وہ سر بازار غلط قرآن پڑھ رہے تھے لوگوں نے ان کو توجہ دلائی، آپ بازار میں اس طرح قرآن کی تلاوت کرتے ہیں؟ اول تو بازار تلاوت کی جگہ نہیں ہے، یہاں لوگ اپنی ضروریات سے آیا کرتے ہیں، لہٰذا وہ آپ کی تلاوت پر کان نہیں دھر سکتے، نتیجہ میں "فاستمعوا لہ وانصتوا لعلکم ترحمون" کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ دوسری بات یہ کہ آپ جس انداز سے قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں، آپ کا تلفظ ...
 ((بہترین عورتیں وہ ہیں کہ جب ان کی طرف دیکھو تو تمہیں خوش کردیں، اور جب حکم دو تو بجا لائیں، اور تمہاری غیر موجودگی میں اپنی جان اور تمہارے  مال کی حفاظت کریں)) اس حدیث میں بہترین عورتوں کی صفت بیان کی گئی ہے جو بالکل واضح ہے، اور اس صفت میں مردوں کا بھی کردار ہے تو ایک نظر ڈالئے مرد کے کردار پر۔ ((جب دیکھو تو تمہیں خوش کردے))   🍃اپنی مسکراہٹ سے اور اپنی زیب وزینت سے🍃 مرد کو چاہئے کہ وہ عورت کی طرف محبت سے نظر اٹھائے، اور اس کے ساتھ اچھا رویہ رکھیے تاکہ عورت اسے دیکھ کر مسکرانے، کیوں کہ برا رویہ رکھنے والے کو دیکھ کر چہرے پر مسکراہٹ نہیں آتی۔ 🍃اپنی زیب وزینت سے🍃 مرد کا کردار یہاں یہ ہے کہ عورت کے لئے زیب و زینت کا سامان مہیا کرے،اچھے کپڑے، اور زیور مہیا کرے، پوڈر، کریم، لب اسٹک، عطر، چوڑی، کنگن، چھالا، مالا اور زرق برق پوشاک کو اکثر مرد فالتو خرچ گردانتے ہیں، ان کی حیثیت کے مطابق ان چیزوں کا اثر بیوی پر دکھنا چاہئے۔ ((حکم دو تو بجا لائے)) مرد  کو چاہئے کہ وہ بیوی کو حکم کرے اور جو کام بیوی کا ہے  اسں کا حکم کسی اور کو نہ دے، جیسے کھانا پانی بیوی سے طلب...
 توشہ خانہ اور اسلاف __!! لیث بن ابی رقیہ سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ مال فئی میں عنبر خوشبو لائی گئی۔ ماحول معطر ہوگیا۔ حضرت نے اسے ہاتھ لگا کر دیکھا، پھر منشی سے کہا کہ اسے بازار میں بیچ کر پیسے سرکاری خزانے میں جمع کرا دو۔ اس دوران خوشبو سونگھنے کیلئے آپ نے ہاتھ ناک پر رکھے۔ فوراً ہی غلطی پر متنبہ ہوئے اور پانی منگوا کر وضو کر لیا۔ یعنی ہاتھوں سے اس کی خوشبو بھی صاف کرلی۔ لیث نے پوچھا کہ حضرت، آپ نے اسے استعمال تو نہیں کیا، صرف سونگھا ہی تو ہے، پھر بھی ہاتھ منہ دھونے کی کیا ضرورت؟ فرمایا: لیث! تعجب ہے تجھ پر، عنبر کا یہی تو فائدہ ہے کہ سونگھا جائے، اسے کھایا پیا تو نہیں جاتا۔ پھر آپ کے پاس مشک خوشبو لائی گئی۔ (ظاہر ہے مشک اور عشق چھپائے کہاں چھپتے ہیں) پھر ماحول معطر ہوگیا تو آپ نے ناک ہی ڈھانپ لی کہ سرکاری خوشبو بھی ناک میں داخل نہ ہو۔ یہ تو مشہور ہے کہ جب حکومتی امور نمٹا رہے ہوتے تو سرکاری چراغ جلاتے اور جب ذاتی کام کرنے لگ جاتے تو ذاتی چراغ جلاتے۔  سيرة عمر بن عبد العزيز ط-أخرى المجلد 1:  الصفحة 39) یہ محض ایک جھلک ہے خلفائے راشدین کے سرکاری ما...
 *خوف اور گھبراہٹ کے خاتمے کی دعا*_  سيدنا ابو سعيد الخدریؓ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ خندق کے موقع پر ہم نے عرض کیا اللہ کے رسولﷺ کیا کوئی کلمہ ہے جو ہم پڑھیں اب تو کلیجے منہ کو آ رہے ہیں؟  (یعنی ہم بہت بے چین اور پریشان ہو چکے ہیں) آپﷺ نے فرمایا ہاں ہے اور وہ دعا یہ ہے)  *اللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا* اے اللّٰہ ہمارے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور ہماری گھبراہٹوں میں ہمیں امن و سکون دے  راوی حدیث، سیدنا ابو سعید الخدریؓ کہتے ہیں اس دعا کی برکت کی وجہ سے اللّٰہ نے آندھی کے ذریعے دشمنوں کا رخ بدل دیا اور اللّٰہ نے سخت آندھی کے ذریعے (ان دشمنوں کو) شکست دی  *(مسند أحمد : ١١٠٠٩، كشف الأستار: ٣١١٩)*
 ♦️دل کو ہلا دینے والی، اور قلب کو گرمانے والی، غافلوں کی غفلت دور کرنے والی، ایک کامل مومن مسلم کو چوکنا اور بیدار کر نے والی، "سنت کی اہمیت کے متعلق چند بہت ہی ضروری باتیں♦️ (۱) جو شخص سنت رسول ﷺ کا پابند ہو گیا اس نے سب کچھ حاصل کر لیا۔ (۲) روضہ اقدس سے آواز آئی کہ جو شخص ہماری سنتوں کا اتباع کرتا ہے وہ ہمارے قریب ہے خواہ بظاہر وہ کتنے ہی دور ہو۔ (۳) مسلم معاشرہ کی اصلاح صرف سنت نبوی ﷺ کی پیروی میں ہے۔ (۴) بزرگی کا معیار سنت نبوی ﷺ پر ہے جو جتنا بڑا عاشق سنت ہوگا وہ اتنا ہی بڑا بزرگ ہوگا۔ (۵) شیخ عبد الغفار توصی نے توہین سنت کی وجہ سے اپنے حقیقی بیٹے کا سر قلم کر دیا۔  (۶) خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ نے جب ہاتف غیبی کی یہ آواز سنی کہ رسول اللہ ﷺ سے قریب وہ لوگ ہیں جو سنت کی کامل اتباع کرتے ہیں اس ہاتف غیبی کی آواز سننے کے بعد خواجہ صاحب نے یہ طے کیا کہ رسول اللہ ﷺ کی سنتوں میں سے کوئی سنت کو موت تک نہیں چھوڑوں گا۔ (۷) حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا سوائے اتباع سنت کے اور کوئی آرزوں باقی نہیں۔ (۸) نیز فرمایا بغیر اتباع سنت کے عالم قدس کی طرف پروا...
 ✨🌺 *شادی کو دس پندرہ سال ہوگئے آج وہ یہ کہہ رہی ہے کہ آپ نے میرے لیے کچھ کیا ہی نہیں۔۔۔۔*  ایک خاتون نے اپنے شوہر سے کہا کہ آپ مجھے کچھ بھی نہیں دیتے  میری کوئی خواہش پوری نہیں کرتے ہیں، اپنے شوہر سے شکایت کرنے لگیں کہ آج تک آپ نے میرے لیے کیا کیا ہے  وہ بہت پریشان ہوا کہ میں نے آج تک اپنی بیوی کے لیے کچھ کیا ہی نہیں ، شادی کو دس پندرہ سال ہوگئے آج وہ یہ کہہ رہی ہے کہ آپ نے میرے لیے کچھ کیا ہی نہیں ۔ خیر وہ کسی سے ملا ، تو اُنہوں نے مشورہ یہ دیا کہ آپ اپنی بیوی سے کہیں کہ آپ کو کیا چاہیے، جو بھی آپ کو چاہیے اُس کی فہرست بنائیں ، اُس کی بیوی نے لسٹ بنانا شروع کی، کہ مجھے کیا کیا چاہیے، آٹھ دس چیزیں اُس نے لکھ دیں، جب کہ اُس کو پتہ تھا کہ میرے شوہر کی آمدنی اتنی زیادہ نہیں ہے پھربھی اُس نے لکھ دیں کہ مجھے یہ یہ چیزیں چاہئیں ، اُس نے کہا اچھا اِس کے علاوہ بھی کچھ چاہیے؟ اُنہوں نے کہا ، نہیں مجھے بس یہی چاہیے۔ پھر اُنہوں نے کہا :  اچھا آپ اِن دس چیزوں میں سے کس کوپہلی ترجیح دیتی ہیں ، اُنہوں کہا کہ پہلی چیز مجھے گھر میں واشنگ مشین چاہیے، میں ہاتھ سے کپڑے نہیں دھو ...
 *دعا یہ کریں کہ آپکی آنکھیں آپ سے ناراض نہ ھوں* جب یہ ناراض ھو جائیں تو خیر کے مناظر نہیں دیکھتیں ، 🔴 *ھر گندگی میں لتھڑا منظر دیکھتی ھیں ، ھر عریاں منظر دیکھتی ھیں ،ننگے جسم دیکھتی ھیں، ننگی تحریریں پڑھتی ھیں، ناپاک مناظر ، کی دلدادہ اور شوقین ھو جائیں نظریں تو بدبختی کا آغاز ھو جاتا ھے*  انہیں غلط دیکھنے کی لت لگا دی جائے تو پھر یہ گند ڈھونڈتی ھیں ھر پاکیزہ منظر میں سے بھی گند تلاش کرتی ھیں  اور پھر نتیجہ ، وھی ھوتا ھے ، کہ شکار مل جائے تو بھول جاتی ھیں کہ یہ رشتہ کتنامحترم ھے ،چیر پھاڑ کے شکارکرواتی ھیں انسان جانور بن جاتا ھے ، رشتے کوئ معنی نہیں رکھتے ، بہن بیٹی بیوی ،میں بھی رشتہ مائنس ھو کے جسم نظر آتا ھے بچوں کی معصومیت بھی نظر نہیں آتی انکی معصومیت بھی ھوس کی نظر ھو جاتی ھے بچوں کو چیر پھاڑ کے بھوک مٹا کے پھینک دیا جاتا ھے کوڑے کے ڈھیر پہ اور پھر کہیں بیٹی سگے رشتوں سے بے آبرو ھوتی ھے  کہیں بہن درندگی کا نشانہ بنتی ھے ،  🌼 *آنکھوں کی کہانی ھے* ساری ، یہ غلط دیکھتی رھیں گی یہ غلط کروائیں گی ، آنکھوں کی حفاظت کریں  🌀 *انہیں گندے ناروا ننگے عریاں م...
 "اصل عورت؛؛❣️✨ "مرد کی محبت کا معیار اس کی غیرت کو بناتی ہے دولت کو نہیں وہ اس میں اپنا محافظ ڈھونڈتی ہے "جبکہ اصل مرد؛؛❣️✨ عورت کی محبت کو اسکی حیاء اور سیرت کی کسوٹی پر پر رکھتا ہے صرف خوبصورتی اس کیلئے کافی نہیں ہوتی وہ اس عورت میں اپنی آنے والی اولاد اپنی بیٹیوں کا عکس دیکھتا ہے اور ایسی عورت کو پانے کی خاطر وہ اپنی انا اپنی دولت سب داؤ پر لگانے پر تیار ہو جاتا ہے مگر ایسے لوگ اتنی آسانی سے تو نہیں مل جاتے نا  ان کو کھوجنا__پڑتا ھے❤️✨ خود کو ان کے قابل بنانا پڑتا ھے❤️✨ صرف اس وجہ سے کسی پر بھروسہ نہ کریں کہ آپ کو اس کی باتیں اچھی لگی ہیں، کیونکہ جب زندگی کی حقیقت آشکارا ہوتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ کچھ لوگوں کا محض سایہ ان کی حقیقی جسامت سے بڑا ہے۔❣️✨ واللہ نیک ہمسفر کا ملنا بھی نعمت خداوندی ہے اور اس کا کوٸی نعم البدل نہیں ہمیشہ سے ہر لڑکی یا لڑکے کو ایک ہی دعا مانگنی چاہیے۔
 میں نے لوگوں کے احوال کا جائزہ لیا، تو بڑا ہی عجیب معاملہ پایا ... وہ گھروں کے اجڑنے پر روتے ہیں،  پیاروں کی موت پر آہیں بھرتے ہیں،  معاشی تنگ دستی پر حسرتیں کرتے ہیں، اور زمانے کو برا بھلا کہتے ہیں! حالانکہ وہ دیکھتے ہیں کہ اسلام کی عمارت گر رہی ہے، دین فرقوں میں بٹ چکا ہے، سنتیں مٹ رہی ہیں اور بدعات کا غلبہ ہے، گناہوں کی کثرت ہے! لیکن ان میں سے اپنے دین کیلیے رونے والا کوئی نہیں ہے، اپنی عمر برباد کرنے پر کسی کو افسوس نہیں ہے، اپنے وقت کو ضائع کرنے پر کوئی غم نہیں ہے!!ا اور میں اس سب کا ایک ہی سبب دیکھتا ہوں کہ دین ان کی نظروں میں ہلکا ہو گیا ہے اور دنیا ان کی فکروں کا محور بن چکی ہے! امام ابن عقيل الحنبلي رحمه الله || الآداب الشرعية لابن مفلح : ٢٤٠/٣