*خوف اور گھبراہٹ کے خاتمے کی دعا*_
سيدنا ابو سعيد الخدریؓ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ خندق کے موقع پر ہم نے عرض کیا اللہ کے رسولﷺ کیا کوئی کلمہ ہے جو ہم پڑھیں اب تو کلیجے منہ کو آ رہے ہیں؟
(یعنی ہم بہت بے چین اور پریشان ہو چکے ہیں) آپﷺ نے فرمایا ہاں ہے اور وہ دعا یہ ہے)
*اللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا*
اے اللّٰہ ہمارے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور ہماری گھبراہٹوں میں ہمیں امن و سکون دے
راوی حدیث، سیدنا ابو سعید الخدریؓ کہتے ہیں
اس دعا کی برکت کی وجہ سے اللّٰہ نے آندھی کے ذریعے دشمنوں کا رخ بدل دیا اور اللّٰہ نے سخت آندھی کے ذریعے (ان دشمنوں کو) شکست دی
*(مسند أحمد : ١١٠٠٩، كشف الأستار: ٣١١٩)*
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you