میں نے لوگوں کے احوال کا جائزہ لیا،
تو بڑا ہی عجیب معاملہ پایا ...
وہ گھروں کے اجڑنے پر روتے ہیں،
پیاروں کی موت پر آہیں بھرتے ہیں،
معاشی تنگ دستی پر حسرتیں کرتے ہیں،
اور زمانے کو برا بھلا کہتے ہیں!
حالانکہ وہ دیکھتے ہیں کہ اسلام کی عمارت گر رہی ہے،
دین فرقوں میں بٹ چکا ہے، سنتیں مٹ رہی ہیں اور بدعات کا غلبہ ہے، گناہوں کی کثرت ہے!
لیکن ان میں سے اپنے دین کیلیے رونے والا کوئی نہیں ہے، اپنی عمر برباد کرنے پر کسی کو افسوس نہیں ہے،
اپنے وقت کو ضائع کرنے پر کوئی غم نہیں ہے!!ا
اور میں اس سب کا ایک ہی سبب دیکھتا ہوں کہ دین ان کی نظروں میں ہلکا ہو گیا ہے اور دنیا ان کی فکروں کا محور بن چکی ہے!
امام ابن عقيل الحنبلي رحمه الله || الآداب الشرعية لابن مفلح : ٢٤٠/٣
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you