((بہترین عورتیں وہ ہیں کہ جب ان کی طرف دیکھو تو تمہیں خوش کردیں، اور جب حکم دو تو بجا لائیں، اور تمہاری غیر موجودگی میں اپنی جان اور تمہارے مال کی حفاظت کریں))
اس حدیث میں بہترین عورتوں کی صفت بیان کی گئی ہے جو بالکل واضح ہے، اور اس صفت میں مردوں کا بھی کردار ہے تو ایک نظر ڈالئے مرد کے کردار پر۔
((جب دیکھو تو تمہیں خوش کردے))
🍃اپنی مسکراہٹ سے اور اپنی زیب وزینت سے🍃
مرد کو چاہئے کہ وہ عورت کی طرف محبت سے نظر اٹھائے، اور اس کے ساتھ اچھا رویہ رکھیے تاکہ عورت اسے دیکھ کر مسکرانے، کیوں کہ برا رویہ رکھنے والے کو دیکھ کر چہرے پر مسکراہٹ نہیں آتی۔
🍃اپنی زیب وزینت سے🍃
مرد کا کردار یہاں یہ ہے کہ عورت کے لئے زیب و زینت کا سامان مہیا کرے،اچھے کپڑے، اور زیور مہیا کرے، پوڈر، کریم، لب اسٹک، عطر، چوڑی، کنگن، چھالا، مالا اور زرق برق پوشاک کو اکثر مرد فالتو خرچ گردانتے ہیں، ان کی حیثیت کے مطابق ان چیزوں کا اثر بیوی پر دکھنا چاہئے۔
((حکم دو تو بجا لائے))
مرد کو چاہئے کہ وہ بیوی کو حکم کرے اور جو کام بیوی کا ہے اسں کا حکم کسی اور کو نہ دے، جیسے کھانا پانی بیوی سے طلب کرے،اپنی چیزیں اس سے مانگے، اپنی خدمت اسی سے لے، اپنی پریشانی اسی سے کہے، جیسے رسول اللہ ﷺ نے خدیجہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ مجھے چادر اوڑھا دو، عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ مسجد سے چٹائی دو، ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ حجرے والیوں کو جگاؤ، حکم دوطرح کا ہوتا ہے حکم کے ذریعے کسی پر مسلط ہونا اور اسے اپنی اذیت کا شکار بنانا، دوسرے کسی کی قیادت کرنا اس کا قوام اور اس کا نگہبان بننا، مرد قوام ہے وہ عورت سے ایک قوام کی طرح خدمت لے، جائز امور میں بھی بے جا مداخلت نہ کریں۔
((تمہاری غیر موجودگی میں اپنی جان اور تمہارے مال کی حفاظت کرے))
🍃اپنی جان کی حفاظت کرے 🍃
جس طرح بیوی شوہر کی غیر موجودگی میں اپنی جان اور عفت کی حفاظت کی ذمےدار ہے، شوہر اپنی موجودگی میں اس کی جان اور اس کی عزت کی حفاظت کا ذمےدار ہے، کچھ مرد ایسے بھی ہیں جن کے سامنے بیوی کو بے عزت کیا جاتا ہے اور وہ خاموش رہتے ہیں یا خود بھی شریک رہتے ہیں۔
🍃 تمہارے مال کی حفاظت کرے🍃
اچھی بیوی کی صفت ہے کہ وہ شوہر کے مال کی حفاظت کرے، شوہر کو چاہئے کہ وہ ایسی بیوی کو اپنے مال کا امین بنائے، اور بیوی کو چاہئے کہ اس کی حفاظت کرے۔
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you