*دعا یہ کریں کہ آپکی آنکھیں آپ سے ناراض نہ ھوں*
جب یہ ناراض ھو جائیں تو خیر کے مناظر نہیں دیکھتیں ،
🔴 *ھر گندگی میں لتھڑا منظر دیکھتی ھیں ، ھر عریاں منظر دیکھتی ھیں ،ننگے جسم دیکھتی ھیں، ننگی تحریریں پڑھتی ھیں، ناپاک مناظر ، کی دلدادہ اور شوقین ھو جائیں نظریں تو بدبختی کا آغاز ھو جاتا ھے*
انہیں غلط دیکھنے کی لت لگا دی جائے تو پھر یہ گند ڈھونڈتی ھیں ھر پاکیزہ منظر میں سے بھی گند تلاش کرتی ھیں
اور پھر نتیجہ ، وھی ھوتا ھے ، کہ شکار مل جائے تو بھول جاتی ھیں کہ یہ رشتہ کتنامحترم ھے ،چیر پھاڑ کے شکارکرواتی ھیں انسان جانور بن جاتا ھے ، رشتے کوئ معنی نہیں رکھتے ، بہن بیٹی بیوی ،میں بھی رشتہ مائنس ھو کے جسم نظر آتا ھے بچوں کی معصومیت بھی نظر نہیں آتی انکی معصومیت بھی ھوس کی نظر ھو جاتی ھے بچوں کو چیر پھاڑ کے بھوک مٹا کے پھینک دیا جاتا ھے کوڑے کے ڈھیر پہ اور پھر
کہیں بیٹی سگے رشتوں سے بے آبرو ھوتی ھے
کہیں بہن درندگی کا نشانہ بنتی ھے ،
🌼 *آنکھوں کی کہانی ھے* ساری ، یہ غلط دیکھتی رھیں گی یہ غلط کروائیں گی ، آنکھوں کی حفاظت کریں
🌀 *انہیں گندے ناروا ننگے عریاں مناظر دیکھنے سے بچائیں* ، پاکیزہ دکھائیں ،
تلاوت قرآن پاک کریں انہیں قرآن کی زیارت کروائیں ،
نیک چہروں پرنور چہروں کی زیارت کروائیں ،
*کوشش کریں گند کسی بھی قسم کا آپکی آنکھیں نہ دیکھیں ،*
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you