*(دس ہزار درہم نذرانہ کے طور پر)* حضرت ابراہیم بن ادہم ؒکی خدمت میں ایک شخص نے دس ہزار درہم نذرانہ پیش کیا۔ انھوں نے اس کے قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا اور فرمایا کہ تم یہ چاہتے ہو کہ دس ہزار درہم کی وجہ سے میرا نام فقرا کے دفتر سے کٹ جائے۔۔۔۔۔۔؟ خدا کی قسم! میں اس کو ہرگز گوارا نہیں کرتا، ان کا یہ بھی ارشاد ہے کہ دنیا دار دنیا میں راحت تلاش کرتے ہیں، اس وجہ سے دھوکہ میں پڑ جاتے ہیں۔ (بھلا دنیا میں راحت کہاں) اگر ان لوگوں کو یہ معلوم ہوجائے کہ بادشاہت ہمارے پاس ہے تو یہ لوگ تلواروں سے ہم سے لڑنے لگیں، حضرت عبداللہ بن مبارک ؒ سے کسی نے پوچھا کہ آدمی کون لوگ ہیں۔۔۔؟ فرمایا: علما۔ اس نے پوچھا کہ بادشاہ کون لوگ ہیں۔۔۔۔۔۔؟ فرمایا: زاہد لوگ (دنیا سے بے رغبتی کرنے والے) اس نے پوچھا: بے وقوف اَحمق کون لوگ ہیں۔۔۔۔۔۔؟ فرمایا: جو دین کے ذریعہ دنیا کماتے ہیں، حضرت ذوالنون مصری ؒ فرماتے ہیں کہ زاہد لوگ آخرت کے بادشاہ ہیں اور وہ فقرا عارفین ہیں۔ حضرت شیخ ابو مدین ؒ فرماتے ہیں کہ بادشاہت دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک شہروں کی، دوسری دلوں کی۔ ح...
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته. اس ویبسائٹ میں آپ کو دین اور دنیا کے حوالے سے اصلاحی باتیں ملی گی انشاءاللہ اور روزانہ ایک نئے موزوں پر پوسٹ ہوگی آپ یہ پوسٹیں اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں شکریہ۔ Islamic YouTube Channel. Admin Tariq Usman