۔سوال: تعلیم یافتہ عورت اچھی بیوی نہیں بن سکتی ؟ ان میں طلاق کی وجہ ان کی تعلیم کا غرور ہے ؟
جواب ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ طلاق کا تعلیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ طلاق تو ان پڑھ خواتین میں بھی ہو جاتی ہے البتہ یہ بات اہم ہے کہ آج ہمارے ہاں جس طرح کا تعلیمی نظام موجود ہے اسے اگر تعلیم نہ ہی سمجھا جائے تو بہتر ہے ۔۔۔
تعلیم میں اگر تربیت شامل نہ ہو تو وہ تعلیم کاغذ کے ٹکڑوں کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہاں اس تعلیم سے پھر انسان اچھا ڈاکٹر ، انجینئر یا سائنسدان تو بن سکتا ہے لیکن اچھا شوہر، اچھی بیوی ، اچھا باپ ، اچھی ماں یا اچھی اولاد کبھی نہیں بن سکتا اور اگر ڈاکٹر انجینئر یا سائنسدان بننے کے بعد اچھے والدین یا اچھے پارٹنر ہی نہ بن سکیں تو پھر فائدہ ہی کوئی نہیں ہے کیونکہ ازدواجی زندگی اگر پرسکون نہ ہو یا گھریلو ماحول بہتر نہ ہو تو انسان کیلئے اس کی کوئی بھی کامیابی اہمیت نہیں رکھتی ۔۔
مسئلہ عورت کی تعلیم نہیں بلکہ مسئلہ درست تعلیم کا نہ ہونا ہے ۔ تربیت کے اس فقدان نے مرد اور عورت دونوں کو خود غرض ، مفاد پرست اور انا پرست بنانے کے ساتھ ساتھ مغرور بھی بنا دیا ہے ۔۔
ورنہ تعلیم کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔۔
میری بڑی بھابی گریجوئیٹ ہیں اور میرا بھائی میٹرک پاس ہے لیکن وہ ایک بہترین کپل ہیں ۔ کبھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ ان دونوں کی تعلیم میں کوئی فرق ہے ۔۔
میری چھوٹی بھابی بھی گریجوئیٹ ہیں لیکن میرا چھوٹا بھائی مڈل پاس ہے ۔ کبھی کوئی فرق محسوس نہیں ہوا ۔ چھوٹی بھابی بیٹھی ہوئی میرے بھائی کو موبائل کے فنکشن وغیرہ سمجھا رہی ہوتی ہیں ۔ بھائی نے کوئی لفظ لکھنا ہو تو جھٹ سے بھابی سے پوچھ لے گا " یار فلاں لفظ کیسے لکھتے ہیں ؟ " وہ بڑے پیار سے ہنستے ہوئے لکھ کر یا اشارے سے سمجھا کر کہتی ہیں " ایسے لکھتے ہیں میرے سرتاج " ۔۔۔
تو اللہ کا کرم ہے کہ ان کی تعلیم سے کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ فائدہ ضرور ہو رہا ہے کہ بچوں کی پرورش تعلیم یافتہ ماں کے زیر سایہ ہو رہی ہے ۔ اصل وجہ تربیت ہے جو انہیں ان کے گھر سے دی گئی ہے ۔۔
تعلیم کے ساتھ ساتھ اگر تربیت بھی ہو تو ایک عورت کی تعلیم نسلوں کو سنوار سکتی ہے ۔۔۔
اور یہ بھی نہیں کہ میری بھابی کو شادی زبردستی کرنی پڑی ہو ۔ چھوٹی بھابی میری سٹوڈنٹ تھیں اور ہمارے ہمسائے بھی تھے ۔ گھر آنا جانا تھا ۔ والدہ نے مجھ سے کہا کہ وہ چھوٹے بھائی کا رشتہ یہاں کرنا چاہتی ہیں ۔ میں نے سب سے پہلے اپنے بھائی اور پھر چھوٹی بھابی سے ان کی رضامندی پوچھی اور پھر ہم نے رشتہ طے کیا اور شادی کر دی ۔ بھائی مڈل پاس ہے اور بھابی گریجوئیٹ ہیں ۔ بہترین کپل ہے ۔ اللہ کا کرم ہے ۔
تو بات عورت کی تعلیم کی نہیں بلکہ تربیت کی ہے ...
🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل
کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے
کی دعوت دیں🥀
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you