امت کا بہت بڑا طبقہ تلاوت قرآن سے محروم کیوں؟ امت کا بہت بڑا طبقہ وہ ہے جو تسبیح پڑھنے کا تو شوق رکھتا ہے لیکن قرآن کریم کی تلاوت کا شوق نہیں رکھتا، آپ دیکھتے ہیں مساجد میں لوگ آتے ہیں، دعاؤں کیلئے ہاتھ پھیلاتے ہیں، تسبیح پڑھتے ہیں لیکن تلاوت کا اہتمام نہیں کرتے، وجہ کیا ہے؟ وجہ یہ ہے کہ ان کا ناظرہ کمزور ہوتا ہے، پڑھنے میں انہیں پریشانی ہوتی ہے اور ظاہر بات ہے محنت طلب کاموں سے نفس بھاگتا ہے، پھر کچھ بندگان خدا وہ ہیں جو ناظرہ پڑھنے پر تو اچھی قدرت رکھتے ہیں لیکن ذرا ان کا ناظرہ سنیں اور فقہ کی کتابوں سے معلوم کریں کہ کیا ان کی تلاوت اجروثواب کا باعث ہے؟ میرے بھائیو! علامہ شامیؒ نے " رسم المفتی " میں لکھا ہے کہ وہ سر بازار غلط قرآن پڑھ رہے تھے لوگوں نے ان کو توجہ دلائی، آپ بازار میں اس طرح قرآن کی تلاوت کرتے ہیں؟ اول تو بازار تلاوت کی جگہ نہیں ہے، یہاں لوگ اپنی ضروریات سے آیا کرتے ہیں، لہٰذا وہ آپ کی تلاوت پر کان نہیں دھر سکتے، نتیجہ میں "فاستمعوا لہ وانصتوا لعلکم ترحمون" کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ دوسری بات یہ کہ آپ جس انداز سے قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں، آپ کا تلفظ ...
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته. اس ویبسائٹ میں آپ کو دین اور دنیا کے حوالے سے اصلاحی باتیں ملی گی انشاءاللہ اور روزانہ ایک نئے موزوں پر پوسٹ ہوگی آپ یہ پوسٹیں اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں شکریہ۔ Islamic YouTube Channel. Admin Tariq Usman