Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2021
 قرآن کی بہترین دعائیں ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓ اگر صالح اولاد چاہتے ہو تو رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓ اگر تمہیں اس بات کا خوف ہو کہ تمہارا دل گمراہ ہو جائے گا رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّاب ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓ اگر چاہتے ہو کہ تمہیں شہادت جیسی سعادت میسر ہو رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓ اگر کسی بڑی مشکل اور پریشانی میں گرفتار ہو تو حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓ اگرچاہتے ہو آپ اور آپ کی اولاد نماز کی پابند رہے تو رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓ اگر چاہتے ہو کہ آپ کی بیوی اور اولاد آپ سے ہمیشہ وفادار رہیں تو رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّ...
 *خلوت کے گناہ (تنہائی کے گناہ)* بہت جاندار و شاندار تحریر....پڑهئے گا ضرور...!!! اور آگے ضرور شٸر کیجٸے گا  آج ہمارا ایمان بالغیب انٹرنیٹ اور موبائیل کے ذریعے آزمایا گیا ہے، جہاں ایک کلک آپ کو وہ کچھ دکھا سکتی ھے جو ہمارے باپ دادا دیکھے بغیر اللہ کو پیارے ہو گئے ،،  ہم نے خفیہ گروپ بنا کر اپنے اپنے گٹر کھول رکھے ھیں ، (یستخفون من الناس) لوگوں سے تو چھپا لیتے ھیں (ولا یستخفون من اللہ و ھو معھم) مگر اللہ سے نہیں چھپا سکتے کیونکہ وہ ان کے ساتھ ھے ، 👈 ہمارا لکھا اور دیکھا ہوا سب ہمارے نامہ اعمال میں محفوظ ہو رہا ھے جہاں سے صرف اسے سچی توبہ ہی مٹا سکتی ہے یہ سب امتحان اس لئے ہیں تاکہ (لیعلم اللہ من یخافه بالغیب) اللہ تعالی جاننا چاہتا ہے کہ کون کون اللہ تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے۔ 🔹یہ لکھنے والے ہاتھ اور پڑھنے والی آنکھیں ، سب ایک دن بول بول کر گواہی دیں گے ،، : { الْيَوْم نَخْتِم عَلَى أَفْوَاههمْ وَتُكَلِّمنَا أَيْدِيهمْ وَتَشْهَد أَرْجُلهمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ) (یسن – 65) ” آج ہم انکے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ھم سے بات کریں گے اور ان کے پیر ان کے اعمال...
 💐💐💐 *🌹رب نے بنتِ حوا کو کیا شان عطاء کی ہے ۔* *سورۃ النساء پڑھ ذرا پھر تجھے معلوم ہو ۔* خواتین پڑھیں، خود پر فخر کریں اور دین کیلئے کوشاں ہو جائیں  سب سے پہلے جو سب سے زیادہ بڑے ظالم و جابر خدائی کا دعوی کرنے والے فرعون کے مقابل شجاعانہ انداز میں کهڑا ہوا۔ وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔                (محترمہ حضرت آسیہ)  سب سے پہلے جس نے مکہ اور کعبہ کو آباد کیا۔ وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔            (محترمہ حضرت ہاجرہ خاتون)  سب سے پہلے جس نے روئے زمین کا مبارک ترین زمزم نوش فرمایا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔            (محترمہ حضرت ہاجرہ خاتون)  سب سے پہلے جو ہمارے نبی حضرت محمد المصطفی ﷺ پر ایمان لائی وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔       (محترمہ حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا )   سب سے پہلے جس کا خون اسلام کی راہ میں بہایا گیا اور شہید ہوا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں ۔   ...
 💔 لمحہ فکریہ 💔  جب شادی کیئے بنا لڑکوں کو سب کچھ مل رھا ھے تو لڑکیوں سے شادی کون کرے گا... پہلا منظر : بناو سنگھار کے بعد شیشے کے سامنے وہ بیٹھی سوچ رھی تھی کہ کچھ بھی ھوجاے لیکن فیصل اسکو دھوکہ نہیں دے سکتا ، اسے فیصل کی محبت پر یقین تھا آج میں آخری بار اس سے ملونگی اور کہ دونگی کہ کچھ بھی ھوجاے لیکن اپنے گھر والوں کو ھمارے گھر رشتے کے لیے بھیج دیں۔ " اماں میں نادیہ کے گھر جارہی ھوں ھوسکتا ھے آنے میں لیٹ ھوجاوں"  گھر والوں سے نادیہ کے گھر کا جھوٹ کہہ کر وہ فیصل سے ملنے جارہی تھی اور یہ کوی پہلی بار نہیں تھا، دوسرا منظر : دونوں ایک بیڈ میں کمبل اوڑھے ھوے ھاتھوں میں ھاتھ ڈالے لیٹے ھوے تھے  " اب اور انتظار نہیں ھوتا فیصل آج فیصلہ کرنا ھے کہ کب گھر والوں کو بھیج رھے ھوں ھمارے گھر رشتے کے لیے"  " کیا مطلب " فیصل نے چونک کر کہا " مطلب یہ کہ ھماری شادی کی بات کرنے آپکے گھر والے کب آرھے ھیں " اس نے حیران ھوکر کہا " ھاھاھاھاھا " فیصل نے ایک لمبا قہقہ لگاتے ھوے آسمان کی طرف منہ اٹھایا اور کہا " جو لڑکی آج گھر والوں کو جھوٹ بول کر میرے پا...
 شادی کے لیے لڑکے کو کاروبار کی ٹینشن نہیں ہونی چاہیے۔۔۔ وجہ؟؟ وجہ یہ کہ لڑکی سارا سامان لے کر آئے گی سب کچھ فرنیچر بستر برتن ٹی وی،فریج سب کچھ۔۔۔ پھر لڑکے کے سارے خاندان کے کپڑے بھی لے کر آئے گی لڑکے کی ماں کو سونے کے کانٹے پہنانے بھی لازم ہیں۔۔۔ پھر ہر 2 منتھ بعد لڑکے کے کپڑے،ہر سیزن کے حساب سے لڑکے کے کپڑے جوتے سویٹر سب سسرال نے بنانے ہوتے ہیں، اب بچہ پیدا ہونے والا ہے تو لڑکی کو ماں باپ کے گھر بھیج دیا جاتا ہے اب پیدائش سے لے کر 3 منتھ تک پھر سارا خرچہ لڑکی کے ماں باپ سنبھالے گے۔۔ پھر جب بیٹی کو اُس کے گھر چھوڑ کر آنا ہے تو کپڑے جوتے سارے سسرال کے ساتھ میں دوسرے لوازمات بھی۔۔۔ ہر بچے کی پیدائش پر ایسا ہوگا ہر سیزن میں ایسا ہوگا جب لڑکے کے حالات تھوڑے ٹائٹ ہوگے تو تب بھی لڑکی بچوں کے ساتھ سسرال بھیج دی جائے گی۔۔۔ تو لڑکے کیوں کہتے ہیں کاروبار سیٹ ہو لینے دو۔۔۔ جب شادی کے نام پر تو اچھی بھلی لاٹری نکل آتی ہے۔۔۔ پھر بھی۔۔۔۔ ساری زندگی لڑکی کے گھر والے دب کر رہتے ہیں بہنوئی سے ڈر کر رہنا ہے وہ غلط کرے یا ٹھیک اسے کچھ نہیں کہنا۔۔۔ وہ ہمارے منہ پر کہے گا کہ مسئلہ میرے گھر کا ہے تم لو...
 جب ایک اٹھارہ سالہ لڑکی اور بیس سالہ لڑکے کے شادی ہوتی ھے تو دوسرے ہی دن لڑکی بیوی , بھابھی, چاچی, مامی, تائ, اور سب سے خطرناک رشتہ بہو میں بندھ جاتی ھے ,سال ڈیڑھ سال میں نمانی ماں کے رتبے کو بھی حاصل کرکے اپنی زندگی تیاگ دیتی ھے  لیکن '     اسی شادی کے بعد لڑکا صرف مرد میں بدل کے ایک حیثیت کے دائرہ میں آجاتا ھے " داماد" اب وہ صرف داماد اور شوہر ھے ,جس کے اختیار میں ایک لڑکی آچکی ,وہ جیسے چاہے اس سے سلوک کرے  اٹھارہ سالہ لڑکی شادی کے دو چار دن ( زیادہ لکھ دیئے) بعد ہی رشتوں کی نزاکتوں کو سمجھنے پہ مجبور ہوجاتی ھے اور اپنی عمر سے چھ آٹھ سال آگے بڑھ جاتی ھے ... اٹھارہ سالہ لڑکی, انیس سال میں ماں بن کے اچانک تیس چالیس سال کی تجربہ کار عورت میں بدل جاتی ھے جو راتوں کو بچوں کے ساتھ, اور دن میں خاندان کے ہر ایک رشتے کے حساب سے چلتی ھے اور شوہر کے بدلتے موڈ کو بھی مدِنظر رکھ کے اپنی عزت بچاتی ھے  جیسے ہی بچے اسکول جانے کے قابل ہوتے ہیں, اب وہ چوبیس پچس سال کی لڑکی / عورت صرف ایک " کان " بن جاتی ھے جس میں بچوں کی اسکول, ٹیوشن, قاری صاحب, دوستوں کی باتیں ج...
 🧕 عورت کی عورت نے عزت لٹوائی ہے ۔۔۔!!! وہ اچھی نیک سیرت لڑکیاں جو آج یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ انکو بُرقعے میں بھی مرد تاڑتے ہیں.... وہ اس جرم کی سزا بھگت رہی ہیں جو دوسری عورتوں نے کیئے ہیں... مرد کو اپنی مردانگی یا حیوانگی آج سے 15 یا 20 سال پہلے تک کیوں نہیں کچھ کر سکی تھی؟ کیونکہ تب تک صرف PTV کے نام سے ایک چینل ہوتا تھا اور ماؤں کی توجہ کا مرکز بھی بیٹیاں ہوتیں تھیں.... پھر چند عورتیں...... عورتوں کے حقوق کے نام سے نکلیں، بُرقعہ اتار دیا... بڑی سی چادر لے لی.... کچھ دن لوگوں کو معیوب لگا پھر عادت ہوگئی.... پھر چادر اتار دی چھوٹا سا دوپٹہ لے لیا... کچھ دن عجیب لگا پھر عادت ہوگئی.... پھر وہ دوپٹہ اور چھوٹا ہوگیا اور گلے میں لینے لگیں، عجیب لگا پھر عادت ہوگئی.... پھر وہ دوپٹہ بھی غائب ہوگا، عادت ہوگئی.... جینز پہن لی عجیب لگا پھر سمجھ آگئی..... اب چھوٹی سی کاٹن کے باریک کپڑے والی ریڈی میڈ شرٹیں آگئیں، جن کو پہن کر جسم اتنا نمایاں ہوتا ہے کہ پہنا نا پہنا ایک برابر ہے.... دیکھ دیکھ کر اب عادت ہوگئی ہے...... اب مرد ان سالوں میں ان عورتوں کو ایسا دیکھ دیکھ کر ٹک ٹاک پر بے حیائی دیکھ ...
 *📚⭕انمول تحریریں⭕📚* 👩‍🎤 دور حاضر کی عورتیں اور ان کی مجبوریاں ۔۔؟؟ ایک عورت کی بس ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی ہو جائے کیونکہ اس دنیا میں اکیلی عورت کا جینا بہت مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے، جتنی بھی لڑکیوں کی شادیاں نہیں ہوتیں ان کی اکثریت کی زبان پر بس ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ یا اللہ مجھے جلدی اٹھا لے...! جس طرح کا ماحول ہے اور جس طرح کی تکالیف کا انہیں سامنا کرنا پڑتا ہے اگر دیکھا جائے تو وہ بالکل ٹھیک دعا مانگتی ہیں، ہمارے ہاں عورت بس ایک استعمال کی چیز ہے بے سہارا ہے تو پھر تو کچھ مردوں کی اکثریت کا دل ہوتا ہے کہ جلدی اس کے بستر پر لیٹ جائے اور اگر طلاق یافتہ ہے یا بیوہ ہے تو پھر اکثریت یہ ہی سوچتے ہیں کہ اس کیلئے تو بستر پر لیٹنا اب کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے...! ہمارے ہاں کچھ مردوں کی اکثریت اگر کسی عورت کی مدد بھی کرتی ہو تو یہ ہی سوچ کر کرتی ہے کہ اس کے بدلے اسے جسم سے کھیلنے کا ایک بار موقع مل جائے، میں کوئی اتنا نیک نہیں ہوں ، اچھے برے خیال مجھے بھی آتے ہین لیکن کسی مجبور عورت کا فائدہ اٹھانا میرے نزدیک سب سے بدتر گناہ ہے،  لڑکیاں اپنی خوشی سے کسی کے ساتھ سو جائیں ی...
*گناہ کا آ سان ہوجانا اس بات کی علامت ہے کہ آ پ کو چھوٹ دی جارہی اور آزمایا جارہا ۔۔۔جن کے عیب اللہ پاک نے چھپائے ہوئے ہیں وہ جان لیں کہ صرف بندوں سے وہ عیب چھپے ہوئے ہیں ،اللہ رب العزت انھیں ہر وقت دیکھ رہا۔۔۔اور جو بندہ اپنے رب سے حیا نا کرے تو پھر اس کے لئے گناہوں سے بچنا بہت مشکل ہے۔۔ یہ اللہ پاک کی بڑی رحمت ہے کہ وہ گناہ پر فوراً سزا نہیں دیتا ۔لیکن یہ نہیں کہ وہ ہم سے پوچھے گا ہی نہیں ،ایک دن آ نے والا جس میں میزان عدل قائم کی جائے گی پھر ہر شخص دیکھ لے گا کہ وہ کیا کیا کرتا رہا ۔۔ آج ہم اپنے پچھلے گناہوں پر اللہ سبحانہ وتعالی سے معافی مانگیں اور توبہ کریں ،اور آئندہ گناہ نا کرنے کا عزم و ارادہ کریں،اللہ پاک ہم سب کو توبہ پر اور نیک کاموں پر استقامت نصیب فرمائے آمین۔۔ 🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے کی دعوت دیں🥀