💐💐💐
*🌹رب نے بنتِ حوا کو کیا شان عطاء کی ہے ۔*
*سورۃ النساء پڑھ ذرا پھر تجھے معلوم ہو ۔*
خواتین پڑھیں، خود پر فخر کریں اور دین کیلئے کوشاں ہو جائیں
سب سے پہلے جو سب سے زیادہ بڑے ظالم و جابر خدائی کا دعوی کرنے والے فرعون کے مقابل شجاعانہ انداز میں کهڑا ہوا۔ وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔
(محترمہ حضرت آسیہ)
سب سے پہلے جس نے مکہ اور کعبہ کو آباد کیا۔ وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔
(محترمہ حضرت ہاجرہ خاتون)
سب سے پہلے جس نے روئے زمین کا مبارک ترین زمزم نوش فرمایا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔
(محترمہ حضرت ہاجرہ خاتون)
سب سے پہلے جو ہمارے نبی حضرت محمد المصطفی ﷺ پر ایمان لائی وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔
(محترمہ حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا )
سب سے پہلے جس کا خون اسلام کی راہ میں بہایا گیا اور شہید ہوا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں ۔
(محترمہ حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا )
سب سے پہلے جس نے اپنا مال اسلام کی راہ میں دیا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔
(محترمہ حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا)
قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ سب سے پہلے جس کی بات اللہ نے سات اسمانوں سے اوپر سنی, وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں۔ (سوره مجادله آیه 1)
(محترمہ حضرت خولۃ رضی اللہ عنھا )
سب سے پہلے جس نے صفا و مروه کی سعی انجام دی, وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تھیں۔
(محترمہ حضرت ہاجرہ خاتون)
سب سے پہلے جو سب کی مخالفت کے باوجود بیت المقدس میں داخل ہوا, وہ کوئی مرد نہیں تھا عورت تھیں۔
(محترمہ حضرت *مریم* )
اب لاکهوں حاجیوں پر لازم ہے کہ ایک عورت کے انجام دئیے گئے فعل کو بجالائیں ورنہ ان کا حج قبول نہیں ہوگا۔
جس نے قصر یزیدی کو لرزا دیا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ وہ عورت تھیں۔
(حضرت زینب بنت علی رضی اللہ عنہ )
"ہر عورت کو مبارک کہ وہ عورت پیدا کی گئی"
☚ آخر میں میری دعا ہے کہ "اللہ تعالیٰ" ہم سب کو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
🤲 اَمـــِين يَارَبَّ الْعَالَمِيْن 🤲🌷
جزاك الله ماشاءالله
ReplyDelete