Skip to main content

 *📚⭕انمول تحریریں⭕📚*


👩‍🎤 دور حاضر کی عورتیں اور ان کی مجبوریاں ۔۔؟؟


ایک عورت کی بس ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی ہو جائے کیونکہ اس دنیا میں اکیلی عورت کا جینا بہت مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے، جتنی بھی لڑکیوں کی شادیاں نہیں ہوتیں ان کی اکثریت کی زبان پر بس ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ یا اللہ مجھے جلدی اٹھا لے...!


جس طرح کا ماحول ہے اور جس طرح کی تکالیف کا انہیں سامنا کرنا پڑتا ہے اگر دیکھا جائے تو وہ بالکل ٹھیک دعا مانگتی ہیں، ہمارے ہاں عورت بس ایک استعمال کی چیز ہے بے سہارا ہے تو پھر تو کچھ مردوں کی اکثریت کا دل ہوتا ہے کہ جلدی اس کے بستر پر لیٹ جائے اور اگر طلاق یافتہ ہے یا بیوہ ہے تو پھر اکثریت یہ ہی سوچتے ہیں کہ اس کیلئے تو بستر پر لیٹنا اب کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے...!

ہمارے ہاں کچھ مردوں کی اکثریت اگر کسی عورت کی مدد بھی کرتی ہو تو یہ ہی سوچ کر کرتی ہے کہ اس کے بدلے اسے جسم سے کھیلنے کا ایک بار موقع مل جائے، میں کوئی اتنا نیک نہیں ہوں ، اچھے برے خیال مجھے بھی آتے ہین لیکن کسی مجبور عورت کا فائدہ اٹھانا میرے نزدیک سب سے بدتر گناہ ہے،

 لڑکیاں اپنی خوشی سے کسی کے ساتھ سو جائیں یہ بھی برا ہے لیکن اکثریت مجبور ہے، پچھلے دنوں کراچی میں ایک عورت کو پولیس نے ایک دھندے والی جگہ سے پکڑا تو اس نے روتے ہوئے بتایا کہ صرف 500 روپے میں اپنے بچے کی بھوک کی وجہ سے وہ ایسا کر رہی ہے، آج سے کچھ سال پہلے جب میں اپنے دفتر سے نکلتا تھا تو ایک لڑکی روز جیل روڈ پر کھڑی ہوتی تھی راہ چلتے مردوں کو آواز لگاتی تھی بابو چلو گے صرف 100 روپیہ لوں گی اور ایک دن اس کی حالت اتنی بری تھی کہ آواز لگا رہی تھی بابو 10 روپے ہی دیدو جو کہو گے کروں گی اس وقت میں گھبرا کر وہاں سے جلدی جلدی سائیکل بھگا کر لے گیا کہ کسی نے دیکھ لیا تو کیا کہے گا لیکن اب اس کی آواز کانوں میں گونجتی ہے تو نیند نہیں آتی...!

وہ تو شاید کب کی مرچکی لیکن میں آج بھی سوچتا ہوں کہ اس جیسی کتنی ہی روز سڑکوں پر کھڑی ہوتی ہیں ، سب کی اپنی اپنی مجبوریاں ہیں کوئی بلیک میل ہو رہی ہے کسی کی ماں بیمار ہے کسی کی مجبوری ہے نوکری کرنی ہے تو باس کو بھی خوش رکھنا ہے، سمجھ سے بالاتر ہے ایک مجبور لڑکی کے جسم کو کچھ لوگ ہاتھ کیسے لگا لیتے ہیں اس کے درد کو محسوس ہی نہیں کرتے...!

کتنی لڑکیاں محبت کے نام پر عزت گنوا بیٹھتی ہیں ان کی ویڈیو بنتی ہے اور بعد میں محبوب کے دوست بھی مزے کرتے ہیں ، عجیب مزہ ہے جو کسی کی آہوں ، سسکیوں، آنسوؤں کی پروا ہی نہیں کرتا، عورت کوئی کھلونا تو نہیں ہے جب دل بھر گیا نیا لے لیا ، عورت گلاب کا پھول تو نہیں کہ جب مرجھا گیا نیا توڑ لیا، بس اتنا کہوں گا کہ آپ کسی لڑکی کی مدد کر سکتے ہیں تو لازمی کریں لیکن اس کے بدلے میں اس کے جسم کی طلب مت رکھیں اسے عزت سے جینے دیں...!!

🌻🌹🌻🌹🌻🌹🌻🌹

_سب بہنیں اوربھائی ایک بار درودشریف پڑھ لیں_

_ایک بار درودشریف پڑھنے سے_ 

_ﷲ تعالیٰ دس مرتبہ رحمت فرماتے ہے_

*=============================*

♻️💞♻️💞♻️💞♻️💞♻️💞♻️


*♨️نوٹ خود بھی عمل کریں اور اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیۓ تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے جزاك اللهُ*

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖*

Comments

Popular posts from this blog

 ⭕ ایک ایسی تحریر جو بار بار پڑھنے کی ہے __!!* ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻓﻼﮞ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺋﮯ ۔ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺭﮐﮫ ﺩﮮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺘﺒﺎﺩﻝ ﯾﻌﻨﯽ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﮯ ۔ ﺍﺱ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﻮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺳﺐ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺩﻥ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ۔  (1 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ، ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﺗﻨﮓ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ۔  (2 ) ﺍﯾﮏ ﮐﻨﻮﺍﺭﮦ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺩﮬﻮﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (3 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻥ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ  (4 ) ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻭﻻﺩ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (5 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ۔ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﮐﮭﺎﻧﺴﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺷﻮﮔﺮ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ (6 ) ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺟﻮ ﺷﻮﮔﺮ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺷﻮﮔﺮ ﺭﮐﮫ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭨﯽ ﺑﯽ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮ ﺡ ﺳﺐ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﮔﺌﮯ ۔   اگلے دن ......! (1 ) ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺟﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎ، ﺭﺍﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﮑﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﺑﭽﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ۔ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﺋﮯ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﭼﻠﻮ ﺟﯿﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﺗﻮ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ (2 ) ﺟﻮ ﻏﯿﺮ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ﺑﯿﻮﯼ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺎﻣﺎ...
 💕رمضان المبارک کا معمول آپ بھی ملاحظہ فرمائیں 1: روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔ 2: صبح 3 بجے اٹھیں۔ 3: تہجد 3:30am سے 4:15am تک 4: 20 منٹ تک قرآن کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات مع معنی کے ساتھ 4:15am سے 4:35am ، 10منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں۔ 5: صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔ سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔ 6: نماز صلوۃ سبھی: @ مقررہ وقت پر 7: صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔ 8: صبح 7 بجے تک آرام کریں/دن کے لیے تیاری کریں۔ 9: صلوٰۃ الوداع، کم از کم 4 رکعتیں پڑھیں۔  صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک 10: قرآن کو مسلسل سنتے رہیں۔ 11: نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں۔  20 منٹ اذکار کریں۔ 12: عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ شام اذکار، اور قرآن کی تلاوت کریں۔ 13: غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کرو جس کی تم استطاعت رکھتے ہو۔  لیکن افطار کرنے سے پہلے اللہ سے جو کچھ اور ہر چیز مانگو مانگو۔  نماز مغرب پڑھیں، آپ کی دعا رد نہیں ہوگی۔ 14: عشاء کی نماز دائیں طرف اور  تراویح رات 9 بجے تک پڑھیں۔ 15:...
 📝 آج کی میری پوسٹ بہت اہم ہے ہر مرد عورت کے لیے جو نیٹ استعمال کرتے ہیں۔۔! کسی بهی شادی شدہ مرد کا اور کسی شادی شدہ عورت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے جیون ساتهی کو دهوکا دیں بہت سے دین دار بهی اس بیماری میں مبتلا ہیں وہ اس بات کو عیب نہیں سمجهتے۔ آپ کی روز کی غیر محرم سے بات چیت (چاہے موبائل پر یو یا اسکائپ ،واٹس اپ یا فیسبك پر ) یہ بات آپ کو تباہی تک لے جائے گی کیونکہ بات شروع میں سلام سے شروع ہوتی ہے اور بعد میں زنا تک لے جاتی ہے۔ مرد وعورت نیٹ چیٹ کے ذریعہ کیا کرتے ہیں اور انہیں اس سے بچائيں ، کیونکہ اس میں فتنے کا ثبوت ملتا ہے اور یہ ثابت ہوچکا ہے اور پھر اس کے بعد ملاقاتیں اورٹیلی فون کالیں وغیرہ بھی اور بعد میں کیا نہیں ہوتا ؟ اپنے ساتهی پر سب سے بڑا ظلم شوہر یا بیوی کا کہ کسی غیر محرم سے تعلقات استوار کر نا ہے۔ نکا ح کے بغیر کسی سے تعلقات قائم کرنا بہت بڑا گناہ ہے ۔ بعض لوگ اپنے ضمیر کو مطمئن کر نے کے لئے یا غیر محرم سے تعلقات قائم کر نے کے اپنے قبیح فعل کی طرفداری میں جھو ٹے بہانے گھڑ لیتے ہیں ۔ مثلاً بیوی ہر وقت لڑتی جھگڑ تی رہتی ہے۔ وہ کاہل اور سست الوجود ہے ۔ بن سنور...