Skip to main content

Posts

🖋۔ اسمارٹ فون سے ایک ہی بات سمجھ آئ مجھے اتوار کی چھٹی گزارنے ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ (ﮔﺎﺅﮞ) ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺧﻼﻑ ﺗﻮﻗﻊ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ اﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻭﭨﺲ ﺍﯾﭗ ﭘﮧ ﻣﺴﯿﺞ ﻟﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﯾﮧ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ﻣﯿﺮﮮ لئے ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﻧﺌﯽ ﺗﮭﯽ ﺑﻠﮑﮧ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻦ ﺑﮭﯽ، میں نے ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ  *ﺍﺑّﺎﺟﯽ! ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺁﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﻭاﭨﺲ ﺍﯾﭗ ﭘﺮ ۔* ﺍﺑﺎ ﺟﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ *“ﯾﮧ ﺍﺗﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﺑﺮﯼ ﭼﯿﺰ ﻧﮩﯿﮟ۔"* *" :ﺍﯾﮏ ﻧﮑﺘﮧ ﺑﮍﯼ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻧﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺳﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮫ ﭘﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔"*  ﻣﯿﺮﯼ ﺣﯿﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﯾﺴﺎ ﺑﮭﻼ ﮐﻮﻥ ﺳﺎ ﻧﮑﺘﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﺑّﺎﺟﯽ ﮐﻮ اﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ ﺳﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﺁﯾﺎ۔ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﺑﯿﺎﻥ ﻓﺮﻣﺎﺋﯿﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﻣﺴﺘﻔﯿﺪ ﮨﻮ ﺳﮑﯿﮟ۔   ﺍﺑّﺎﺟﯽ ﺑﻮﻟﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﺱ ﺑﺎﺭﮦ ﺩﻥ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻭﭨﺲ ﺍﯾﭗ ﭘﮧ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ۔ ﺟﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﺍﯾﮏ ﺩﻭ ﺩﻥ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﻐﺎﻣﺎﺕ ﺑﮩﺖ ﻧﯿﭽﮯ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺗﻨﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﺎﺗﮫ ﺗﮭﮏ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ اﺳﮑﺮﻭﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮐﺮﺗﮯ ﺍﻭﺭ *ﺟﻮ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻟﺴﭧ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔*  میں نے ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ...
 صبح کا آغاز چند قیمتی مشوروں کے ساتھ 〰️〰️〰️ *روز مرہ زندگی میں انسان کو دوسروں انسانوں سے معاملات کرنا پڑتے ہیں زندگی کے ہر موڑ پر کھلے دل کا مظاہرہ کیجیے*  ▪️بس میں ہیں تو *دوسروں* کو سیٹ دے دیجیے. ▪️بہت پیاسے ہیں مگر کوئی اور بھی پیاسا موجود ہے تو پہلے *دوسرے کو پانی پلا دیجیے.*  ▪️ڈاکٹر کے کلینک میں اگر کوئی مریض تکلیف میں ہو تو *اپنی باری اسے دےدیجیے.*  ▪️خاوند ماں باپ یا بہن بھائیوں پر خرچ کر رہا ہو تو کرنے دیجیے. اس کے بدلے نہ جانے *رب آپ کے کون کون سے کام سنوار دے اور جنت کا حقدار بنا دے.*  ▪️سبزی والے یا کسی بھی ریڑی والے سے بہت زیادہ بھاؤ تاؤ مت کریں بلکہ ہو سکے تو ▪️سو پچاس زیادہ ہی دے دیں* اور ہمیشہ فرشتے کی اس دعا کو یاد رکھیں جو ہر صبح آسمان سے اتر کر کہتا ہے  *اے اللہ خرچ کرنے والے کو اور زیادہ دے.*  ▪️بہو کے معاملات میں بے جا مداخلت مت کریں وہ کہیں جانا چاہے یا کچھ خریدنا چاہے تو *وسعت قلبی کا مظاہرہ کریں.*  ▪️کام والی ماسی کسی مجبوری سے چھٹی مانگ لے تو *خوش دلی سے رخصت دے* دیں. ▪️کسی کا اچھا لباس اچھی نوکری یا ترقی دیکھ کر *دل میں...
 بیکاری کی نحوست : پان کی دکان پر، چائے کے سدابہار ہوٹلوں پر، اور گلیوں اور شاہراہوں کے ٹکڑوں پر ، یہ ہم عمروں کی بھیڑکیسی ؟  جو ہنسی مذاق میں مشغول اور ادھر ادھر گنہگار  نگاہیں ڈالنے میں مصروف ہیں۔ جائیے  قریب جاکر معلوم کر لیجئے ؟ ہر ایک اپنی شناخت "اسلامی نام " سے بتا دے گا ۔ لیکن یہ مفت میں یہاں کھڑے ہو کر گناہ لوٹنے میں کیوں دلچسپی لے رہے ہیں ؟ کیا  انہیں کوئی روک ٹوک کرنے والا نہیں  ہے ؟ہاں ! مگر روکے ٹوکے کون؟ اگر غیر روکے گا تو اس کی عزت کی خیر نہیں اور والدین کو اپنے پیاروں کی بیکاری اور مٹر گشتی پرفکر ہوتی تو رونا ہی کس بات کاتھا ؟  معاشرہ میں بے کاری کا رحجان اس کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیتا ہے ۔ بیکاری ہزار خرابیوں کے پروان چڑھنے کا سبب بنتی ہے ۔ بیکاری سے برائیوں کے چونچلے کھلتے ہیں ۔  آدمی مصروف رہے تو بے شمار برائیوں  سے خود بخود بچارہتا ہے ۔ غیر قوموں میں اس کا خاص اہتمام ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ابتداء ہی سے تعلیم کے ساتھ ساتھ فارغ اوقات میں اپنے کاروبار میں ساتھ لگا نے  کا اہتمام کرتے ہیں ۔ مگر مسلمان  معاشرہ میں اولاً...
  🌼 مكي و مدني سورتوں کی تعداد  یاد رکھنے کا آسان ترین طریقہ  !!!  سورة البقرة کی 286 آیات  ہیں , اگر نمبر 2 کو الگ کر دیں تو باقی نمبر 86 بچتا ہے  🌼 تو یہ مکی سورتوں کی تعداد ہے  اور اگر نمبر 6 کو الگ کردیں تو باقی 28 نمبر بچتا ہے تو یہ مدنی سورتوں کی تعداد ہے  اور اگر ہم نمبر 86 اور نمبر 28 دونوں کو جمع کریں تو 114 بنتے ہیں اور یہ قرآن مجید کی  تمام سورتوں کی تعداد بنتی ہے .  *سبحان الله العظيم* 🌹🌷🌹 یہ ہے قرآن مجید کی باریک بینی   الله تعالٰی ہم سب کو قرآن کریم پر غور و فکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین. 🔴 ابو عبدالرحمن محمد عمران المدني س:قرآن کریم کی وہ کون سی پانچ چیزیں  ہیں جو سات ہیں؟؟ الجواب:قرآن کی سورتوں کی ابتدا اور باریکیوں کی پہچان میں آسانی کے لیے یہ پانچ ہیں: 5 5 5 5 5 5 5 یہ ان سات گروپس پر مشتمل ہیں جو ان سورتوں کے آغاز میں آتے ہیں : 1⃣پہلا گروپ: پانچ سورتیں جو تحمید سے شروع ہوتی ہیں: ▪الفاتحہ، ▪الانعام ، ▪الکھف، ▪سبا، ▪فاطر۔ اور یہ ساری مکی سورتیں ہیں 🍀🍀🍀 2⃣دوسرا گروپ: پانچ سورتیں جو تسبیح سے شرو...
🌹 دوسری شادی ....؟؟؟؟🥀 ہماری آج کی ویٹو ان بہنوں کے نام جو اپنے شوہر کو دوسری شادی سے روکتی ہیں۔۔! جب کوئی عورت یہ سنتی ہے کہ اس کا شوہر دوسری شادی کرنے والا ہے اس وقت سے اس عورت کی زندگی میں زلزلہ سا برپا ہوجاتا ہے پھر دونوں میاں بیوی میں جھگڑے لڑائی، مارپیٹ ، گالی گلوج حتی کہ دو خاندانوں میں تنازع کھڑا ہوجاتا ہے۔ یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا دوسری شادی گناہ ہے، پہلی بیوی پر ظلم ہے یا ایک کے ساتھ عدل اور دوسرے کے ساتھ نا انصافی ہے ؟ ان سوالوں کو شریعت کی میزان پر تولتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ دوسری شادی یا بیک وقت ایک سے زائد شادی مردوں کے حق میں مباح میں ہے، یہ کوئی نہ گناہ ہے، نہ کسی پر ظلم ہےاور نہ ہی کسی کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اللہ تعالیٰ اگر مردوں کو ایک سے زائد شادی کی اجازت نہیں دیتا تو کوئی مرد دوسری شادی نہیں کرتا ، دوسری شادی پر عمل دراصل اسلامی حکم کی وجہ سے ہے ایسے میں کسی مسلم خاتون کا اپنے شوہر کو دوسری شادی سے روکنا شرعاً غلط ہے۔  عہد صحابہ میں ایسی کوئی خاتون نہیں ملتی جس نے اپنے شوہر کو دوسری شادی سے منع کیا ہو یا دوسری شادی کے نام پر ہنگامہ کھڑا کیا ہو،حقیقت میں د...
 *_🔹اســـلامک پھــــول🌷📘_* *🥰کثرت نکاح  قابل تعریف کام ہیں.🥰👍* ```🌸اگر کوئی شخص نکاح کثرت سے کرے اور زیادہ باندیاں رکھے تو یہ ایک قابل تعریف کام ہیں قابل ملامت نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیویاں بھی رکھی اور باندیاں بھی اور جمہور صحابہ نکاح کثرت سے کیا کرتے تھے اور اگر نکاح سے کسی کا مقصد اولاد کی کثرت ہو تو پھر تو یہ عمل یعنی نکاح کی کثرت اعلی درجے کی عبادت ہیں نکاح کئی لحاظ سے عبادت ہیں جن کو شمار کرنا ممکن نہیں مثلا کثرت نکاح سے خود کو بھی پاک دامنی حاصل ہوتی ہیں اور عورتوں کو بھی وغیرہ وغیرہ اور تحقیق موسی علیہ السلام نے نکاح کی خاطر اپنی مبارک عمر کے دس سال بکریاں چرا کر گزار دیے تاکہ نکاح کر سکے پس نکاح اگر تمام اعمال میں افضل نہ ہوتا تو انبیاء کرام علیہم السلام اپنی زندگیوں کا ایک کثیر حصہ نکاح کی کوشش میں یوں خرچ نہ فرماتے اور تحقیق عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرما چکے ہیں کہ اس امت میں وہ لوگ بہتر ہیں جن کی بیویاں زیادہ ہیں۔🌸```                 *🍁علامہ ابن الجوازی🍁*
 🖌۔اللّه ہمیں اپنےطرف پلٹنے کی کال دیتا ہے ہمیں ان ہی رشتوں سے توڑتا ہے جن کہ پیار میں ہم اللّٰه کو بھول جاتے ہیں👇 لوگوں کہ رویوں سے، معاملات سے، غمگین ہیں ۔۔ لوگوں نے آپ کو چھوڑ دیا ہے؟ پریشان ہیں آنے والا وقت اور بھی کٹھن ہو گا؟ آئیے اپنی تھراپی خود کرتے ہیں۔ کبھی آپ صحیح ہوتے ہیں، کبھی آپ غلط ہوتے ہیں۔ مگر لوگ وہی دیکھتے ہیں، جو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اللّٰه سبحانہ وتعالیٰ آپ کا دل دیکھتا ہے اور اس میں موجود تقوی۔ کبھی آپ خطا کرتے ہیں، کبھی آپ پر الزام دھریں جاتے ہیں۔  لوگ نہ تو خطا کار کو معاف کرتے ہیں اور نہ ہی آپ کی صفائیوں کو سمجھ پاتے ہیں۔  اللّٰه سبحانہ و تعالیٰ آپ کے معافی مانگنے سے پہلے ہی آپ کو معاف کر دیتا ہے، وگرنہ توبہ کی توفیق کیسے ملتی؟ اس بات کو یوں سمجھیں، توبہ تو اصل میں ندامت ہے۔  جس گھڑی آپ کے دل میں کسی بات سے ندامت آئی۔ اسی لمحے اللّٰه آپ کو معاف کر کے توبہ کی توفیق دیتا ہے اور پھر ایسے حا لات بھی پیدا کر دیتا ہے کہ آپ توبہ پر قائم رہ سکیں۔ یعنی ماحول بدل دیتا ہے، دوست بدل جاتے ہیں۔  اور کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ حالات کی سختی آپ کو پرانے کسی...