صبح کا آغاز چند قیمتی مشوروں کے ساتھ
〰️〰️〰️
*روز مرہ زندگی میں انسان کو دوسروں انسانوں سے معاملات کرنا پڑتے ہیں زندگی کے ہر موڑ پر کھلے دل کا مظاہرہ کیجیے*
▪️بس میں ہیں تو *دوسروں* کو سیٹ دے دیجیے.
▪️بہت پیاسے ہیں مگر کوئی اور بھی پیاسا موجود ہے تو پہلے *دوسرے کو پانی پلا دیجیے.*
▪️ڈاکٹر کے کلینک میں اگر کوئی مریض تکلیف میں ہو تو *اپنی باری اسے دےدیجیے.*
▪️خاوند ماں باپ یا بہن بھائیوں پر خرچ کر رہا ہو تو کرنے دیجیے. اس کے بدلے نہ جانے *رب آپ کے کون کون سے کام سنوار دے اور جنت کا حقدار بنا دے.*
▪️سبزی والے یا کسی بھی ریڑی والے سے بہت زیادہ بھاؤ تاؤ مت کریں بلکہ ہو سکے تو ▪️سو پچاس زیادہ ہی دے دیں* اور ہمیشہ فرشتے کی اس دعا کو یاد رکھیں جو ہر صبح آسمان سے اتر کر کہتا ہے
*اے اللہ خرچ کرنے والے کو اور زیادہ دے.*
▪️بہو کے معاملات میں بے جا مداخلت مت کریں وہ کہیں جانا چاہے یا کچھ خریدنا چاہے تو *وسعت قلبی کا مظاہرہ کریں.*
▪️کام والی ماسی کسی مجبوری سے چھٹی مانگ لے تو *خوش دلی سے رخصت دے* دیں.
▪️کسی کا اچھا لباس اچھی نوکری یا ترقی دیکھ کر *دل میں گھٹن کی بجائے برکت کی دعا دیں دل بڑا کریں* رب آپ کو بھی ضرور دے گا.
*دوسروں کو آسانیاں دیتے جائیں کل آخرت کے سخت دن میں رب آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا*.
*اس میسج کو اپنے گروپس میں اور دوستوں کے ساتھ ضرور شئر کیجئیے*

Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you