🖌۔ لَا تَقّرَبُوْا اَلّزَنَیْ" سے مراد اور نا محرم سے تعلقات 💕آپ نے اکثر سڑکوں کے اردگرد سائن بورڈز دیکھے ہوں گے کہ جن کے اوپر لکھا ہوتا ہے اپنی رفتار کم کریں۔ اگر آپ کسی میدانی علاقے سے شہر میں داخل ہو رہے ہوں تو ایسے سائن بورڈ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ سائن بورڈز اس لیے لگاۓ جاتے ہیں کہ آگے آبادی ہے اور عین ممکن ہے آپ زیادہ رفتار میں کسی حادثے کا شکار ہو جائیں۔ ایک سمجھدار اور تجربہ کار ڈرائیور وہ ہوتا ہے جو شہر سے قریب ہونے سے پہلے ہی آہستہ آہستہ اپنی سپیڈ کنٹرول کرے، اچانک شہر میں داخل ہو کر آپ اسپیڈ کم نہیں کرتے بلکہ شہر سے ابھی بہت دور ہوتے ہیں سائن بورڈز کی ہدایات کو لے کر یا اپنے تجربہ کی بنا پر گاڑی کو کنٹرول کرنے لگ جاتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ہم دور سے ہی اپنی اسپیڈ کم کر لیتے ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم دور سے ہی احتیاط و تدابیر اختیار کر کے حادثے سے بچ سکتے ہیں۔ اچانک شہر پہنچ کر اگر آپ اپنی رفتار کم کرنے کی کوشش کریں گے تب تک حادثے کا شکار ہو چکے ہونگے۔ اسی طرح بعض گناہ ہیں جن سے ہمیں دور سے ہی اجتناب کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان کے قریب جا کر ان سے نہیں بچ سکتے بلکہ ا...
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته. اس ویبسائٹ میں آپ کو دین اور دنیا کے حوالے سے اصلاحی باتیں ملی گی انشاءاللہ اور روزانہ ایک نئے موزوں پر پوسٹ ہوگی آپ یہ پوسٹیں اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں شکریہ۔ Islamic YouTube Channel. Admin Tariq Usman