زندگی میں اپنا ویژن چھوٹا رکھیں گے تو بات بات پر لوگوں سے جھگڑتے رہیں گے۔۔ 💕
روپے دو روپے کی زیادتی بھی برداشت نہیں ہو گی۔۔ چھوٹے ویژن والے لوگ ہی پانچ دس روپے کی خاطر جھگڑ پڑتے ہیں اور پھر قتل جیسا انتہائی قدم تک اٹھا لیتے ہیں۔ پھر اپنی زندگی اپنے ہی ہاتھوں برباد کرکے پچھتاتے رہتے ہیں۔
ذرا کسی وقت جیل کا وزٹ کرکے آئیں اور پوچھیں ان لوگوں سے۔۔ کہ یہاں کیسے پہنچے۔۔ بے شمار ایسے ہی سطحی سوچ والے لوگ۔۔۔ وہاں پچھتاوے کا شکار ملیں گے جو خود کو حق پر سمجھ کر معمولی سی بات پر کوئی انتہائی قدم اٹھا بیٹھے ہوں گے۔۔
بے وقوفی اور بہادری میں تھوڑا سا ہی فرق ہوتا ہے۔
جن کا ویژن بڑا ہوتا ہے وہ اپنے راستے کے کانٹوں اور جھاڑیوں سے نہیں الجھتے بلکہ خود کو سمیٹ کر اپنا دامن بچا کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ جبکہ سطحی سوچ والے وہیں رک کر اپنا وقت اور توانائیاں برباد کرنے لگ جاتے ہیں...💕💕💕💕💕💕
🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل
کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے
کی دعوت دیں🥀
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you