Skip to main content

 اپنی بیٹی کو آپ جیسی چاہیں جدید تعلیم دلوائیں مگر ان کو گھر کے کام ضرور سیکھائیے انہیں سر چڑھا کر ناکارہ مت بننے دیں

محبت کریں بیٹیوں کے احساسات کا خیال کریں

ان کو اچھائی برائی میں فرق سیکھا کر ضرورت کے مطابق آزادی بھی دیں مگر ساتھ ہی ساتھ انہیں یاد دلاتی رہیں کے ان کے ہاتھوں میں آپ کی عزت ہے

ماسیوں کی عادت نہ ڈالیں اسے چھوٹی عمر سے گھریلو سرگرمیوں میں شامل کریں تاکہ انہیں بڑے ہو کر اور سسرال جا کر کام کرنا ظلم نہ لگے اپنی بیٹی کو کام کی نہ کاج کی دوشمن اناج کی نہ بنائیے

جس طرح ایک مرد جو کمانے سے جی چرائے اور اپنی بیوی بچوں کی ذمہ داری نہ اٹھائے وہ عوامی زبان میں ہڈ حرام کہلاتا ہے

 بالکل اسی طرح وہ عورت جو گھر کے کاموں سے جی چرائے جیسے گھر سمبھالنا نہ آئے وہ بھی اس نکمے مرد کی طرح ہڈ حرام کہلانے کی مستحق ہوتی ہے 

بیٹیوں کی شادی سے پہلے ان کے منہ میں لگی چسنی چھڑوا دیں

سسرال والے آپ کی بیٹی کو بہو بنانے آئینگے اسے گود لینے نہیں کم از کم اتنا کام ضرور سیکھا کر بھیجیں کے لڑکی کو وہاں کا کام دیکھ کر یہ حیرانی نہ ہو کہ اچھا گھر میں یہ سب بھی ہوتا ہے ؟ 

اپنی بیٹیوں کو ایک مکمل ذمہ دار عورت بنائیے انہیں بتائیے کہ حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہا جو کے تمام جنت کی عورتوں کی سردار ہیں وہ بھی اپنے گھریلو کام خود کیا کرتی تھیں اس لیے گھر کے کام کرنے میں تمھاری کوئی تزلیل نہیں ہوگی اشد ضرورت اور دکھ بیماری کے وقت ملازموں کی مدد ضرور لی جا سکتی ہے مگر خود کو ان کا عادی بنا لینا کاہلی اور سستی کے سوا اور کچھ نہیں آپ کی بیٹی کی گود میں آپ کی اور اس کے نصیب میں لکھے ہوئے مرد کی پوری نسل پروان چڑھے گی ایک نکھٹو عورت پوری نسل کو نکمہ بنانے کی طاقت رکھتی ہے ہمارے ارد گرد ایسے کئی سلجھے ہوئے اور پڑھے لکھے خاندان موجود ہیں کہ جن کے گھر کے ماحول اور نسل کو ایک نکمی عورت نے آ کر تباہ کیا

خدارا اپنی بیٹیوں کو ناکارہ مت بنایے۔   


🍃کچھ باتیں بیٹوں کی ماٶں کے نام🍃


اپنے بیٹوں کو مرد پورا بنائیں ادھورا نہیں

اپنے بیٹوں کو راجہ اندر نہ بنائیے انہیں رف اینڈ ٹف بنائیے

آپ کے بیٹوں نے آگے جا کر ایک پوری نسل کی رہائش نان نفقے اور پرورش کا انتظام کرنا ہے۔ 

ایک لڑکی جو آپ کے بیٹے کے نکاح میں ہوگی اس کے سر کا تاج اور چھاٶں بننا ہے۔ 

آپ کے بوڑھاپے میں آپ کا سہارا بننا ہے ۔ 

بے جا لاڈ پیار اور پیمپرڈ لڑکے نکمے اور نکھٹو ہو جاتے ہیں 

نہ اچھے شوہر اور نہ اچھے باپ ثابت ہوتے ہیں

ایسے مرد چھچھوندر کی طرح دوپکے بیٹھے رہتے ہیں، 

ان سے ذمہ داریاں سنبھالی نہیں جاتیں

مائیں جب اپنے بیٹوں کو بے جا لاڈ پیار اور لاپرواہی سے بگاڑ دیتی ہیں تو کہتی ہیں کہ اس کی شادی کروا دو یہ خود صحیح ہو جائے گا نہیں بی بی وہ کبھی ٹھیک نہیں ہوگا جس کو جیسی تربیت مل جائے وہ ویسا ہی رہتا ہے 

اور ہزاروں لاکھوں لڑکیاں شادی کے بعد ایک بچہ پیدا کرکے یا تو ماں باپ کے گھر آکر بیٹھ جاتی ہے کیونکہ شوہر سے خرچہ نہیں پورا ہوتا نشہ کر کے پڑا رہتا ہے 

یا پھر دو تین بچے ہونے کی صورت میں بچوں کو باپ کا نام دینے کی خاطر خود کوئی چھوٹی موٹی جاب کر کے اس نکمے مسٹنڈے کا اور اپنی اولاد کا خرچہ خود اٹھاتی ہیں 

کئی ایسے بھی کم ظرف ہیں جو کچھ نہ کر کے بھی نا صرف بیوی کی کمائی ہڑپ لیتے ہیں بلکہ ساتھ ہی اپنے گھر والوں کا خرچہ بھی بیوی سے اٹھواتے ہیں 

 حد سے زیادہ لاڈ انسان کو ذہنی طور پر کمزور کرتا ہے اسے ہر وقت لاڈ اٹھوانے کی عادت نہ لگنے دیں اس سے ذہن کبھی میچیور نہیں ہو پاتا ایسے لڑکے شادی کے بعد یا تو ماں کی گود سے اترنے کو تیار نہیں ہوتے انہیں ماں کے سامنے بیوی کی طرف دیکھنا بھی گناہ کبیرہ لگتا ہے یا پھر اگر بیوی چاپلوسی کرنے والی مل جائے تو اس کے بہکاوے میں آکر ماں باپ کو بری طرح نظر انداز کر دیتے ہیں۔

اپنے بیٹوں کو سخت جان اور ذمہ داری اٹھانے والا بنائیے انہیں شادی سے پہلے اپنی گود سے اتار کر زمانے کی ہوا لگایے تا کہ زمانے کے سرد و گرم اور زندگی کے اتار چڑھاؤ سے کچھ سیکھ سکھیں انہیں ناکارہ اور کارآمد میں فرق سیکھایے 

 لہذا محنت کر کے زمہ داری اٹھانے میں تمھاری مردانگی کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچے گی۔

لڑکوں کو تقریبا 14 سال کی عمر سے ہی گھر کے اہم فیصلوں میں شامل کریں۔ 

ان کی رائے کو مثبت سمت دے کر اہمیت دیں۔ 

ان پر گھر سے باہر کے چھوٹے موٹے کاموں کا بوجھ ضرور ڈالیں

گھر میں اپنے پلو سے باندھ کر ان کی مردانہ صلاحیتوں کو پھپھوندی مت لگنے دیں۔

ایک نکمہ مرد کئی افراد کی زندگیوں کو تباہ کرتا ہے۔ 

اپنے بیٹوں کو پورا مرد بنائیے ادھورا نہیں 


. 🍃خــــــلاصــــــــــہ🍃:


بیٹا ہو یا بیٹی اس کی طبیعت و مزاج میں سستی کاہلی اور نکمے پن کو جمنے نہ دیں۔

انہیں کارآمد بنائیے۔

ناکارہ اشیاء کی جگہ گھر نہیں کباڑ خانہ ہوتا ہے۔

اپنے پیارے بیٹے اور بیٹیوں کو کباڑ بننے سے بچائیے۔`


*کاش کہ  یہ بات تیرے دل میںاتر جائیں

*خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے....💕

Comments

Post a Comment

آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you

Popular posts from this blog

 ⭕ ایک ایسی تحریر جو بار بار پڑھنے کی ہے __!!* ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻓﻼﮞ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺋﮯ ۔ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺭﮐﮫ ﺩﮮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺘﺒﺎﺩﻝ ﯾﻌﻨﯽ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﮯ ۔ ﺍﺱ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﻮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺳﺐ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺩﻥ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ۔  (1 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ، ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﺗﻨﮓ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ۔  (2 ) ﺍﯾﮏ ﮐﻨﻮﺍﺭﮦ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺩﮬﻮﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (3 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻥ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ  (4 ) ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻭﻻﺩ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (5 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ۔ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﮐﮭﺎﻧﺴﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺷﻮﮔﺮ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ (6 ) ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺟﻮ ﺷﻮﮔﺮ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺷﻮﮔﺮ ﺭﮐﮫ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭨﯽ ﺑﯽ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮ ﺡ ﺳﺐ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﮔﺌﮯ ۔   اگلے دن ......! (1 ) ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺟﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎ، ﺭﺍﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﮑﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﺑﭽﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ۔ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﺋﮯ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﭼﻠﻮ ﺟﯿﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﺗﻮ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ (2 ) ﺟﻮ ﻏﯿﺮ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ﺑﯿﻮﯼ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺎﻣﺎ...
 💕رمضان المبارک کا معمول آپ بھی ملاحظہ فرمائیں 1: روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔ 2: صبح 3 بجے اٹھیں۔ 3: تہجد 3:30am سے 4:15am تک 4: 20 منٹ تک قرآن کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات مع معنی کے ساتھ 4:15am سے 4:35am ، 10منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں۔ 5: صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔ سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔ 6: نماز صلوۃ سبھی: @ مقررہ وقت پر 7: صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔ 8: صبح 7 بجے تک آرام کریں/دن کے لیے تیاری کریں۔ 9: صلوٰۃ الوداع، کم از کم 4 رکعتیں پڑھیں۔  صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک 10: قرآن کو مسلسل سنتے رہیں۔ 11: نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں۔  20 منٹ اذکار کریں۔ 12: عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ شام اذکار، اور قرآن کی تلاوت کریں۔ 13: غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کرو جس کی تم استطاعت رکھتے ہو۔  لیکن افطار کرنے سے پہلے اللہ سے جو کچھ اور ہر چیز مانگو مانگو۔  نماز مغرب پڑھیں، آپ کی دعا رد نہیں ہوگی۔ 14: عشاء کی نماز دائیں طرف اور  تراویح رات 9 بجے تک پڑھیں۔ 15:...
 📝 آج کی میری پوسٹ بہت اہم ہے ہر مرد عورت کے لیے جو نیٹ استعمال کرتے ہیں۔۔! کسی بهی شادی شدہ مرد کا اور کسی شادی شدہ عورت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے جیون ساتهی کو دهوکا دیں بہت سے دین دار بهی اس بیماری میں مبتلا ہیں وہ اس بات کو عیب نہیں سمجهتے۔ آپ کی روز کی غیر محرم سے بات چیت (چاہے موبائل پر یو یا اسکائپ ،واٹس اپ یا فیسبك پر ) یہ بات آپ کو تباہی تک لے جائے گی کیونکہ بات شروع میں سلام سے شروع ہوتی ہے اور بعد میں زنا تک لے جاتی ہے۔ مرد وعورت نیٹ چیٹ کے ذریعہ کیا کرتے ہیں اور انہیں اس سے بچائيں ، کیونکہ اس میں فتنے کا ثبوت ملتا ہے اور یہ ثابت ہوچکا ہے اور پھر اس کے بعد ملاقاتیں اورٹیلی فون کالیں وغیرہ بھی اور بعد میں کیا نہیں ہوتا ؟ اپنے ساتهی پر سب سے بڑا ظلم شوہر یا بیوی کا کہ کسی غیر محرم سے تعلقات استوار کر نا ہے۔ نکا ح کے بغیر کسی سے تعلقات قائم کرنا بہت بڑا گناہ ہے ۔ بعض لوگ اپنے ضمیر کو مطمئن کر نے کے لئے یا غیر محرم سے تعلقات قائم کر نے کے اپنے قبیح فعل کی طرفداری میں جھو ٹے بہانے گھڑ لیتے ہیں ۔ مثلاً بیوی ہر وقت لڑتی جھگڑ تی رہتی ہے۔ وہ کاہل اور سست الوجود ہے ۔ بن سنور...