اللہ تعالیٰ جس کا سینہ…اسلام کے لیے کھول دیں…تو اسے اپنی طرف سے ایک ”نور“ عطاء فرما دیتے ہیں…ارشاد فرمایا: *”اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهُ لِلْاِسْلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُورٍ مِّن رَّبِّهٖ“ (الزمر ۲۲)* ترجمہ: تو کیا جس کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لیے کھول دیا پس وہ اپنے رب کی طرف سے ”نور“ پر ہے (وہ اس جیسا ہو سکتا ہے جو سخت دل ہے؟) یا اللہ! ہمارا سینہ…ہمارا دل اسلام کے لیے کھول دیجئے…اور ہمیں اپنی طرف سے ”نور“ عطاء فرمادیجئے…… اللہ،اللہ،اللہ… ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے…کفر، شرک، گمراہیاں، فتنے، مال کی محبت…شہوات… بے مقصد زندگیاں…گناہ ہی گناه… بری موت…کمزوری، بزدلی…اور بے بسی…اندھیرا ہی اندھیرا…… یا اللہ روشنی عطاء فرما دیجئے…نور عطاء فرما دیجئے…توانائی عطاء فرما دیجئے… بند سینے کھول دیجئے…ایمان و یقین کی دولت عطاء فرما دیجئے… ہمیں ”خیر اُمت“ کا منصب سنبھالنے کے لائق بنا دیجئے… یا اللہ، یا نور، یا بصیر آنکھیں کھول دیجئے…دل کھول دیجئے…… یا نور، یا نور، یا نور…دے دیجئے نور، نور، نور…… *”اَللّٰهُمَّ نَوِّرْ قُلُوْبَنَا بِنُوْرِکَ“*
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته. اس ویبسائٹ میں آپ کو دین اور دنیا کے حوالے سے اصلاحی باتیں ملی گی انشاءاللہ اور روزانہ ایک نئے موزوں پر پوسٹ ہوگی آپ یہ پوسٹیں اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں شکریہ۔ Islamic YouTube Channel. Admin Tariq Usman