Skip to main content

Posts

 *سلطان ھارون رشید نے بہلول کو ھدایت کی کہ بازار جائیں اور قصائیوں کے ترازو اور جن پتھروں سے وہ گوشت تولتے ھیں وہ چیک کریں..* 😶 اور جن کے تول والا پتھر کم نکلے انھیں گرفتار کرکے دربار میں حاضر کریں....  بہلول بازار جاتے ہیں پہلے قصائی کا تول والا پتھر چیک کرتے ہیں تو وہ کم نکلتا ھے قصائی سے پوچھتے ہیں کہ حالات کیسے چل رھے ھیں..؟ قصائی کہتا ہے کہ بہت برے دن ھیں دل کرتا ہے کہ یہ گوشت کاٹنے والی چھری بدن میں گھسا دوں اور ابدی ننید سوجاوں... بہلول آگے دوسرے قصائی کے تول والے پتھر کو چیک کرتے ہیں وہ بھی کم نکلتا ھے قصائی سے پوچھتے ہیں کہ کیا حالات ہیں گھر کے ...؟ وہ کہتا ہے کہ کاش اللہ نے پیدا ھی نہ کیا ھوتا بہت ذلالت کی زندگی گزار رھا ھوں بہلول اگے بڑھے..  تیسرے قصائی کے پاس پہنچے تول والا پتھر چیک کیا تو بلکل درست پایا قصائی سے پوچھا کہ زندگی کیسے گزر رھی ھے.... ؟ قصائی نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ھے بہت خوش ھوں اللہ تعالٰی نے بڑا کرم کیا ھے اولاد نیک ھے زندگی بہت اچھی گزر رھی ھے.... بہلول واپس آتے ہیں سلطان ھارون رشید پوچھتے ہیں کہ کیا  بنا... ؟ بہلول کہتے ...
 💞صرف "اعمال " کا ہی سوال نہیں ہو گا ... کہی گئی لکھی گئی ہر " بات " کا جواب بھی دینا ہو گا.... آپ کی وجہ سے کوئی گمراہ ہوا اس کا خمیازہ بھی آپ کو بھرنا ہوگا ، ہوسکتا ہے آپ کسی کو کسی کے خلاف بھڑکا کے خود اسی بندے ساتھ نارمل ہوجائیں اور دوسرا شخص نفرت میں مبتلا ہوجاۓ جواب آپ کو اس کا بھی دینا ہوگا ، اس لیئے مثبت رہیئے اور مثبت سوچ رکھیئے ، روتے ہوؤں کو ہنسائیں اور بچھڑے ہوؤں کو ملائیں! اور اپنے علم کے ذریعے لوگوں کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں مبتلا کریئے....
 *40 طرح کا صدقہ* ایک دفعہ ضرور پڑھ لیں. ان شاءاللہ بہت فائدہ ہوگا. 1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518] 2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368] 3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368] 4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377] 5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377] 6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377] 8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956] 9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956] 10. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 11. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 12. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 13. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 14. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55] 18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدق...
 دستک دینا مرد کی فطرت ہے  دستک دینا مرد کی فطرت ہےاور دروازہ نہ کھولنا عورت کا حسن ....!! ہر دستک پر دروازہ کبھی نہیں کھولنا، نہ دل کا دروازہ، نہ دماغ کا دروازہ، نہ سوچوں کا دروازہ، نہ جذبات کا دروازہ، یہ دروازہ زندگی کے اصل ساتھی کی آمد پر ہی کھلنا چاہیئے۔ سنو۔۔۔!! کبھی بھی کسی اجنبی کو اپنا ذاتی وقت نہ دینا ایک وقت آۓ گا وہ آپکے کردار پر انگلی اٹھاۓ گا آپکو ذہنی ٹینشن دے گا۔ سو فاٸنل بات یہ کہ ہر ایک کے ساتھ ایک لمٹ میں رابطہ رکھیں اس سے آپ خود بھی محفوظ رہو گی اور آپکا ذہنی سکون بھی۔ کسی کو پسند کرنا ایک فطری امر ہے مگر! اس جذبے کا غلط استعمال کبھی مت کیجئے- سیدھا راستہ اور نکاح کا جائز اور پاک رشتہ بنائیے۔ اور اگر آپ سمجھیں کہ آپ کے گھر برادری والے اس رشتے کے حق میں نہیں ۔۔۔۔ اور یہ رشتہ آگے نہیں بڑھ سکے گا ۔۔۔ تو بعد کے دکھ تکلیف سے بچنے کیلئے اس بات کو وہیں ختم کر دیجئے۔ خاص طور پر لڑکیوں کو یہ بات جان لینی چاہئے۔ جوانی کے جوش میں مردوں کو ہر عورت، ہر لڑکی اچھی لگتی ہے اور عورت کو ہر مرد کی محبت سچی لگتی ہے۔ عورت کا بس دیکھ لینا بھی مرد کو ادا لگتی ہے، اور مرد کی ذرا سی...
  بیوی کی پرایویسی: حضرت مولانا مفتی طارق مسعود صاحب مدظلہ  ایک بات خوب سمجھ لو! کہ شرعی اعتبار سے نہ بیوی اپنے کسی رشتہ دار کو شوہر کی اجازت کے بغیر گھر میں رکھ سکتی ہے۔ اور نہ شوہر اپنے کسی رشتہ دار کو بیوی کی اجازت کے بغیر اسکے گھر میں رکھ سکتا ہے۔ کسی بھی اعتبار سے آپکی بیوی کی پرائویسی میں دخل اندازی ہورہی ہے تو شوہر بیوی کی اجازت کے بغیر کسی بھی رشتہ دار کو گھر میں نہیں رکھ سکتے۔ والدین ساتھ رہیں گے لیکن والدین اُس صورت میں ساتھ رہیں گے کہ آپکی بیوی کا مکمل الگ ایک کمرہ ہو اور اسکے لیے باقاعدہ ایک ایسا انتظام ہو کہ اسکی پرایئویسی میں آپکے والدین بھی ذبردستی کی مداخلت نہ کرسکیں۔ والدین بھی بہو کے ساتھ اس صورت میں رہ سکتے ہیں کہ اگر والدین اپنی بہو کو بلاوجہ ٹارچر نہ کرتے ہوں۔ اگر شوہر کو یہ اندازہ ہوگیا کہ میں نے بیوی کو گھر میں الگ کمرہ لیکر دیا ہوا ہے اسکے باوجود میری اماں بار بار میری بیوی کو ٹینشن دیتی ہے تو پھر شوہر پر لازم ہے کہ آپ اپنی بیوی کو اپنی اماں سے الگ رکھیں۔ کیوں کہ عورت جب شادی کرکے آئ ہے تو وہ ٹینشن لینے کے لیے نہیں آئ وہ لائف کو انجواۓ کرنے کے لیے آئ ہے...
 جی ہاں! لڑکیوں کو آج بھی زندہ دفن کرنے کا رواج ہے ابن ماجة,مسند ابى يعبر, مسند بزار وغیرہ میں حدیث پاک ہے  لم يُرَ للمُتحابَّينِ مثلُ النكاحِ دو محبت کرنے والوں کے لیئے نکاح سے بہتر کوئی چیز نہیں دیکھی گئی! یہ مذکورہ فرمان تب ہوا جب ایک صاحب نے عرض کی کہ ہمارے پاس ایک لڑکی ہے اس کو دو بندوں نے نکاح کا پیغام بھیجا ہے ایک مالدار اور ایک غریب ہے  مگر لڑکی کا دل غریب کی طرف مائل ہے  تو فرمایا دو محبت کرنے والوں کے لیئے نکاح سب بہتر کچھ نہیں ہے! شریعت مطہرہ نے جتنی مرد کو اپنی اختیاری جگہ شادی کی اجازت دی اتنی ہی عورت کو بھی اجازت ہے زمانہ جاہلیت کی رسموں اور ہندوانہ رواج کی نحوست کی وجہ سے اس معاشرے میں لڑکی کا شادی کے لیئے اپنا شرعی حق استعمال کرنا جرم بنا دیا گیا ہے اور اسی وجہ سے کثیر فتنہ و فساد قائم ہیں! زمانہ جاہلیت میں کفار اپنی بچیوں کو زندہ دفن کر دیتے ہیں اور اب بچیوں کی چاہتوں کو دفن کر دیتے ہیں! بیچاری لڑکی ساری زندگی اپنے دل میں حسرتوں کا قبرستان بنا کر جیتی ہے! بچیوں کو زندہ دفن کرنا یا یوں کہ لیں زندہ لاش بنا دینا آج بھی جاری ہے! عملی لحاظ سے لڑکیوں کو زن...
 حضرت مولانا محمد مسعود ازہر صاحب حفظہ اللہُ کے خصوصی وظائف  *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ* *{١}             اللّٰهﷻ* *ترجمہ: یہ اسم ذات ہے* *عدد:٦٦* *خواص* (۱) روزانہ ایک ہزار بار پڑھنے سے کمال یقین نصیب ہوتا ہے۔ (۲) جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک وصاف ہوکر خلوت میں پڑھنے سے مقصود آسان ہو جاتا ہے خواہ کیسا ہی مشکل ہو۔ (۳) جس مریض کے علاج سے اطبا عاجز آگئے ہوں اس پر پڑھا جائے تو اچھا ہو جاتا ہے بشرطیکہ موت کا وقت نہ آ گیا ہو۔ (٤) ہر نماز کے بعد سو بار کا وظیفہ کرنے والا صاحب باطن و صاحب کشف ہو جاتا ہے۔ (۵) ٦٦ بار لکھ کر دھو کر مریض کو پلائیں اللہ تعالیٰ شفا عطا فرماتا ہے۔ خواہ مرض آسیب کیوں نہ ہو۔ (٦) آسیب زدہ کے لئے کسی برتن میں اسم اللہ اس برتن کی گنجائش کی تعداد لکھ کر آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتا ہے۔ (۷) جو شخص ”اسم اللہ“ کو محبت الٰہی کی وجہ سے پڑھے گا اور شک نہیں کرے گا تو وہ صِدِّیقین میں سے ہوگا۔ (۸) جو ہر نماز کے بعد سات بار *ھُوَاللّٰهُ الرَّحِیْمُ* پڑھتا رہے گا، اس کا ایمان سلب...