حضرت مولانا محمد مسعود ازہر صاحب حفظہ اللہُ کے خصوصی وظائف
*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
*{١} اللّٰهﷻ*
*ترجمہ: یہ اسم ذات ہے*
*عدد:٦٦*
*خواص*
(۱) روزانہ ایک ہزار بار پڑھنے سے کمال یقین نصیب ہوتا ہے۔
(۲) جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک وصاف ہوکر خلوت میں پڑھنے سے مقصود آسان ہو جاتا ہے خواہ کیسا ہی مشکل ہو۔
(۳) جس مریض کے علاج سے اطبا عاجز آگئے ہوں اس پر پڑھا جائے تو اچھا ہو جاتا ہے بشرطیکہ موت کا وقت نہ آ گیا ہو۔
(٤) ہر نماز کے بعد سو بار کا وظیفہ کرنے والا صاحب باطن و صاحب کشف ہو جاتا ہے۔
(۵) ٦٦ بار لکھ کر دھو کر مریض کو پلائیں اللہ تعالیٰ شفا عطا فرماتا ہے۔ خواہ مرض آسیب کیوں نہ ہو۔
(٦) آسیب زدہ کے لئے کسی برتن میں اسم اللہ اس برتن کی گنجائش کی تعداد لکھ کر آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتا ہے۔
(۷) جو شخص ”اسم اللہ“ کو محبت الٰہی کی وجہ سے پڑھے گا اور شک نہیں کرے گا تو وہ صِدِّیقین میں سے ہوگا۔
(۸) جو ہر نماز کے بعد سات بار *ھُوَاللّٰهُ الرَّحِیْمُ* پڑھتا رہے گا، اس کا ایمان سلب نہیں ہوگا اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔
(۹) جو شخص ایک ہزار بار *یَااَللّٰه يَاھُو* پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کر دیا جائے گا۔
(۱۰) جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک *یَااَللّٰه یَارَحْمٰن* پڑھتا رہے پھر وہ جس چیز کی دعا کرے اللہ تعالیٰ اسے وہ عطا فرمائے گا۔
*( تُحفۂ سَعَادت؛ ص١٧/١٨)*
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you