Skip to main content

Posts

 💕رمضان المبارک کا معمول آپ بھی ملاحظہ فرمائیں 1: روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔ 2: صبح 3 بجے اٹھیں۔ 3: تہجد 3:30am سے 4:15am تک 4: 20 منٹ تک قرآن کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات مع معنی کے ساتھ 4:15am سے 4:35am ، 10منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں۔ 5: صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔ سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔ 6: نماز صلوۃ سبھی: @ مقررہ وقت پر 7: صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔ 8: صبح 7 بجے تک آرام کریں/دن کے لیے تیاری کریں۔ 9: صلوٰۃ الوداع، کم از کم 4 رکعتیں پڑھیں۔  صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک 10: قرآن کو مسلسل سنتے رہیں۔ 11: نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں۔  20 منٹ اذکار کریں۔ 12: عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ شام اذکار، اور قرآن کی تلاوت کریں۔ 13: غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کرو جس کی تم استطاعت رکھتے ہو۔  لیکن افطار کرنے سے پہلے اللہ سے جو کچھ اور ہر چیز مانگو مانگو۔  نماز مغرب پڑھیں، آپ کی دعا رد نہیں ہوگی۔ 14: عشاء کی نماز دائیں طرف اور  تراویح رات 9 بجے تک پڑھیں۔ 15:...
شادی ہر انسان کی زندگی کا ایک حسین، پاک اور یادگار لمحہ ہوتا ہے ___!! شادی چاہے گھر والوں کی مرضی سے ہو یا آپس میں پیار و محبت کے بلند بانگ دعوے، وعدے اور قسمیں کھانے کے بعد ہو، انسان کی زندگی ایک نئے موڑ میں داخل ہوجاتی ہے۔ اور ہر انسان یہی چاہتا ہے کہ وہ جس سے شادی کرے وہ اُس کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بکھیر دے۔ تو پھر اکثر شادیاں ناکام کیوں ہوجاتی ہیں؟ یہاں کچھ لوگوں کے مشاہدات اور تجربات کی روشنی میں بیان کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ میرے وہ بہن بھائی جن کی شادی مستقبل قریب یا بعید میں ہونے جارہی ہے انہیں اچھی صلاح دینا ہے اور جو لوگ شادی کے بعد کسی بھی غلط فہمی کا شکار ہیں اُن کے رشتے کو جوڑنا اور دلوں کو پھر سے ملانا ہے۔ ویسے تو شادی ناکام ہونے کی ہزاروں وجوہات ہوسکتی ہیں۔ لیکن مختصراً یہاں صرف چند خاص خاص باتوں کی طرف آپ کو توجہ کرنے کی ضرورت ہے. 1۔ مبالغہ آرائی: ہمارے ہاں اکثر جو لوگ رشتہ مانگنے یا دینے جاتے ہیں وہ اپنے لڑکے یا لڑکی کی تعریفوں میں زمین و آسمان کے قلابے ملانے میں مبالغہ آرائی کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ اور جو خصوصیات اُن میں نہیں ہوتیں انہیں بھی "مکھن" ...
 مکتوب خادم السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ‘ اللہ پاک کے بندو! کبھی ہم نے موت اور اس کی سختی کے بارے میں سوچا؟ اللہ اللہ اللہ… … روح کا جسم سے نکلنا اور اجنبی منزلوں کی طرف جانا… نہ کوئی دوست ساتھ، نہ رشتہ دار، نہ مال، نہ سامان… اکیلے بالکل اکیلے… اور موت کی شدت اور سکرات… … یا اللہ! آپ کی پناہ… اگر دنیا میں کسی کو موت کی شدت دکھا دی جائے تو وہ خوف اور دہشت کی وجہ سے کبھی کھانا نہ کھا سکے… اور نہ سو سکے… اسے دنیا کی بادشاہت دی جائے تو قبول نہ کرے۔ بلکہ خوف سے پاگل ہوکر جنگل کو دوڑ جائے… میرے بھائیو! سب کچھ سچ ہے… قرآن و سنت میں بیان ہے… ہم آج دنیا کی مصیبتوں پر روتے ہیں… یہ تو کچھ بھی نہیں۔ اصل بے بسی، بے کسی اور سختی کا وقت تو موت کا ہے۔ جب کچھ بھی کام نہ آئے گا… تب کلمے کی قدر معلوم ہوگی… … تب نماز کی حقیقت پتا چلے گی… تب جہاد کا مقام معلوم ہوگا… تب دین کی خاطر تکلیفیں اور قربانی کا فائدہ سمجھ آئے گا… بھائیو! جو موت کو یاد رکھ کر محنت کرتا ہے اسکی موت شہد کی طرح میٹھی ہوجاتی ہے… جیسے دلہن اپنے خاوند سے ملتی ہے… بھائیو! وہ دیکھو! شیطان نکل پڑا تاکہ لوگوں کو جہنم میں لے ...
 💕پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں کیونکہ وہ بھی اسی بات پر پریشان ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں💕
 💞حکمت بهری باتیں💞 سائنس پڑهنا حرام نہیں، ذہن کو کافر بنا لینا حرام ہے. انگریزی پڑهنا حرام نہیں، انگریز بننا حرام ہے.ہم انگریزی پڑهنے کو منع نہیں کرتے انگریز بننے کو منع کرتے ہیں. انگریزی خوب پڑهو لیکن اپنے کلچر کو فنا مت کرو.گاندھی کو دیکھ لو کہ لندن کی سڑکوں پر لنگوٹی باندھ کر چلتا تها.کہتا تها کہ انگریزوں کاکلچر اپناوں گا تو میرا کلچر تباہ ہوجائےگا. افسوس ایک کافر کو اتنی عقل آگئی، ایک باطل مذہب کے پیرو کو ایسی سمجھ آجائے اور ہمیں اپنے سچے مذہب پر ایمان نہ آئے.گاندھی تو جہنم میں جلے گا.ہم اگر مذہب پر چلیں گے تو جنت ملے گی لیکن اس کے باوجود ہم انگریزوں کے کلچر میں فنا ہو رہے ہیں. ہمیں تو اپنی اسلامی تہذیب کو اپنانا چاہیے تها لیکن ہم نے انگریزوں کی تہذیب کو اپنی تہذیب پر فوقیت دے دی.ہم بس اسی ذہنیت کو حرام بتاتے ہیں ورنہ اگر صرف انگریزی پڑهتے تو کیا بات تهی. انگریزی دور کے گورنر اور علی گڑھ کے سابق چانسلر نواب چهتاری کا پوتا تها.اللہ نے جب توفیق دی تو داڑھی بهی رکھ لی، لباس بهی بالکل شرعی، کوئی دیکھ کر نہیں کہہ سکتا تها کہ یہ انگریزی پڑها ہوا ہے.ایک بار میرے شیخ حضرت پهولپوری رح...
🖌۔ 💞آج ذرا ہٹ کے کچھ باتیں کرتے ہیں ..کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جو ہمیں نامحسوس طریقے سے اچھی لگتی ہہیں💞 آپ کبھی جنگل گئے ہیں؟نہیں گئے تو پھرکبھی ضرور جائیں.پر سکون ماحول،پرندوں کی چہچہاہٹ،اور اکا دکا جنگلی جانوروں کا نظارہ آپ کی روح کو عجیب سا سکون پہنچائے گا. کبھی اپنے پختہ گھر سے باہر نکل کے لکڑی کے بنے کسی جھونپڑے میں جائیں،جھونپڑے میں بسنے والے لوگوں سے گپ شپ کریں،یقین مانیں بہت سکون ملے گا. یا پھر کبھی بوڑھے لوگوں کے پاس جائیں،ان کا کوئی چھوٹا موٹا کام کر دیں،ان سے ان کے زمانے کا حال جانیں،ان کی باتوں سے ان کی دعاوں سے آپ کو بہت سکون ملے گا. کبھی اپنے والدین کے ساتھ کچھ وقت گزاریں.اپنی ماں کی گود میں سر رکھ کے ان سے اپنے اور اپنے بھائی بہنوں کے بچپن کے قصے سنیں،بہت سکون ملے گا .کوئی ایسا گناہ جسے کرنے کیلیے آپ کا بہت دل کر رہا ہو کبھی اس سے اپنے آپ کو بچا کے دیکھو .آپ کی ذات میں ایک خوشگوار تبدیلی آئے گی اور بہت سکون ملے گا. یا پھر جب کبھی کچھ بے چینی ہو دل کسی کام میں نہ لگ رہا ہو .تو سب خیالات کو ایک طرف رکھ کے وضو کریں.اللہ رب العزت کے حضور پوری توجہ سے اور پورے خشوع و خ...
 ▩▬▬▬▬۩🕯️۩▬▬▬▬▩ *نـقـصـان سـے بـچـنـے کا خـوف بھـی*       *بـہـت بــڑی نـعـمـت ہــے* حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مد ظلہم فرماتے ہیں  کہ ایک مرتبہ کھانے کی میز پر میرے ساتھ ایک سرجن تھے  جو ہارٹ اسپیشلسٹ تھے،  ان کو دیکھا کہ وہ سبزی کھا رہے ہیں اگرچہ مرغا وغیرہ کئی چیزیں سامنے رکھی ہیں۔ صاحب خانہ (میزبان) نے کہا ڈاکٹر صاحب گوشت کھا لیجئے، بڑے اصرار پر انہوں نے تھوڑا سا گوشت لیا، ہم نے کہا جناب اور کھائیں۔ کہنے لگے میں سرجن ہوں اور لوگوں کے دلوں کا آپریشن کرتا ہوں اور اس میں جمی ہوئی چربی دیکھتا ہوں تو مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ گوشت کھانے سے کیا نقصان ہوگا  اس لئے کھانے کی طبیعت نہیں ہوتی۔ اس دن مجھے خیال آیا کہ اس شخص پر چونکہ چربی دار کھانے اور چربی کا نقصان زیادہ واضح ہوچکا ہے  اس لئے اس کے لئے چربی اور گھی والے کھانے سے بچنا کوئی مشکل کام نہیں ہے،  اسی طرح جب عالم کے اوپر گناہوں کی نقصانات زیادہ کھل جاتے ہیں  تو اس عالم کے لئے گناہوں سے بچنا کوئی مشکل کام نہیں رہتا بلکہ آسان بن جاتا ہے۔  اس کے دل میں یہ ڈر ہوتا ہے کہ...