▩▬▬▬▬۩🕯️۩▬▬▬▬▩
*نـقـصـان سـے بـچـنـے کا خـوف بھـی*
*بـہـت بــڑی نـعـمـت ہــے*
حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مد ظلہم فرماتے ہیں
کہ ایک مرتبہ کھانے کی میز پر میرے ساتھ ایک سرجن تھے
جو ہارٹ اسپیشلسٹ تھے،
ان کو دیکھا کہ وہ سبزی کھا رہے ہیں اگرچہ مرغا وغیرہ کئی چیزیں سامنے رکھی ہیں۔
صاحب خانہ (میزبان) نے کہا ڈاکٹر صاحب گوشت کھا لیجئے، بڑے اصرار پر انہوں نے تھوڑا سا گوشت لیا، ہم نے کہا جناب اور کھائیں۔
کہنے لگے میں سرجن ہوں اور لوگوں کے دلوں کا آپریشن کرتا ہوں اور اس میں جمی ہوئی چربی دیکھتا ہوں تو مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ گوشت کھانے سے کیا نقصان ہوگا
اس لئے کھانے کی طبیعت نہیں ہوتی۔
اس دن مجھے خیال آیا کہ اس شخص پر چونکہ چربی دار کھانے اور چربی کا نقصان زیادہ واضح ہوچکا ہے
اس لئے اس کے لئے چربی اور گھی والے کھانے سے بچنا کوئی مشکل کام نہیں ہے،
اسی طرح جب عالم کے اوپر گناہوں کی نقصانات زیادہ کھل جاتے ہیں
تو اس عالم کے لئے گناہوں سے بچنا کوئی مشکل کام نہیں رہتا بلکہ آسان بن جاتا ہے۔
اس کے دل میں یہ ڈر ہوتا ہے کہ قیامت کے دن کہیں رسوائی اور ذلت نہ ہو اس لئے ہمیں یہ دعا سکھلائی گئی
*"اللهم إني أسألك من خشيتك ما تحول به بینی وبين معصيتک"*
دعا کا مفہوم ہے کہ اے اللہ میں تجھ سے تیرا ڈر مانگتا ہوں جو میرے اور گناہ کے درمیان حائل ہوجائے، اللہ رب العزت کا خوف بھی بہت بڑی نعمت ہے، ہم اللہ رب العزت سے یہ نعمت مانگیں کہ اے رب کریم ہمیں اتنا خوف عطا کر دیجئے جو ہمیں گناہوں سے بچالے....
*(حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مد ظلہم)*
🌷🌷🌷📚📚🌷🌷🌷
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
*🌸👇
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you