🖌۔ 💞آج ذرا ہٹ کے کچھ باتیں کرتے ہیں ..کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جو ہمیں نامحسوس طریقے سے اچھی لگتی ہہیں💞
آپ کبھی جنگل گئے ہیں؟نہیں گئے تو پھرکبھی ضرور جائیں.پر سکون ماحول،پرندوں کی چہچہاہٹ،اور اکا دکا جنگلی جانوروں کا نظارہ آپ کی روح کو عجیب سا سکون پہنچائے گا.
کبھی اپنے پختہ گھر سے باہر نکل کے لکڑی کے بنے کسی جھونپڑے میں جائیں،جھونپڑے میں بسنے والے لوگوں سے گپ شپ کریں،یقین مانیں بہت سکون ملے گا.
یا پھر کبھی بوڑھے لوگوں کے پاس جائیں،ان کا کوئی چھوٹا موٹا کام کر دیں،ان سے ان کے زمانے کا حال جانیں،ان کی باتوں سے ان کی دعاوں سے آپ کو بہت سکون ملے گا.
کبھی اپنے والدین کے ساتھ کچھ وقت گزاریں.اپنی ماں کی گود میں سر رکھ کے ان سے اپنے اور اپنے بھائی بہنوں کے بچپن کے قصے سنیں،بہت سکون ملے گا
.کوئی ایسا گناہ جسے کرنے کیلیے آپ کا بہت دل کر رہا ہو کبھی اس سے اپنے آپ کو بچا کے دیکھو .آپ کی ذات میں ایک خوشگوار تبدیلی آئے گی اور بہت سکون ملے گا.
یا پھر جب کبھی کچھ بے چینی ہو دل کسی کام میں نہ لگ رہا ہو .تو سب خیالات کو ایک طرف رکھ کے وضو کریں.اللہ رب العزت کے حضور پوری توجہ سے اور پورے خشوع و خضوع کے ساتھ اس کی عبادت کریں.اپنے گناہوں کی معافی مانگیں. ایک عجیب قسم کی راحت ملے گی.
کبھی رات کی تنہائی میں اپنی ذات کا تجزیہ کریں.آپ کیا ہو اور کیا کر رہے ہو؟اپنے گناہوں اور اپنی نیکیوں کو انصاف کے ترازو میں تولیں.اپنی خوبیوں اور خامیوں کو تلاش کریں.اور آخر پہ یہ سوچیں کہ موت نے بھی آنا ہے.موت کے بعد قبر میں بھی حساب دینا ہے.اور یوم حشر بھی برپا ہو گا.اس کے بعد ایک نئے سرے سے زندگی کو گزارنے کا تہیہ کرکے سوئیں.جب صبح کو اٹھو گے تو ایک پر سکون صبح آپ کا انتظار کر رہی ہو گی...
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you