Skip to main content

Posts

 💞حکمت بهری باتیں💞 سائنس پڑهنا حرام نہیں، ذہن کو کافر بنا لینا حرام ہے. انگریزی پڑهنا حرام نہیں، انگریز بننا حرام ہے.ہم انگریزی پڑهنے کو منع نہیں کرتے انگریز بننے کو منع کرتے ہیں. انگریزی خوب پڑهو لیکن اپنے کلچر کو فنا مت کرو.گاندھی کو دیکھ لو کہ لندن کی سڑکوں پر لنگوٹی باندھ کر چلتا تها.کہتا تها کہ انگریزوں کاکلچر اپناوں گا تو میرا کلچر تباہ ہوجائےگا. افسوس ایک کافر کو اتنی عقل آگئی، ایک باطل مذہب کے پیرو کو ایسی سمجھ آجائے اور ہمیں اپنے سچے مذہب پر ایمان نہ آئے.گاندھی تو جہنم میں جلے گا.ہم اگر مذہب پر چلیں گے تو جنت ملے گی لیکن اس کے باوجود ہم انگریزوں کے کلچر میں فنا ہو رہے ہیں. ہمیں تو اپنی اسلامی تہذیب کو اپنانا چاہیے تها لیکن ہم نے انگریزوں کی تہذیب کو اپنی تہذیب پر فوقیت دے دی.ہم بس اسی ذہنیت کو حرام بتاتے ہیں ورنہ اگر صرف انگریزی پڑهتے تو کیا بات تهی. انگریزی دور کے گورنر اور علی گڑھ کے سابق چانسلر نواب چهتاری کا پوتا تها.اللہ نے جب توفیق دی تو داڑھی بهی رکھ لی، لباس بهی بالکل شرعی، کوئی دیکھ کر نہیں کہہ سکتا تها کہ یہ انگریزی پڑها ہوا ہے.ایک بار میرے شیخ حضرت پهولپوری رح...
🖌۔ 💞آج ذرا ہٹ کے کچھ باتیں کرتے ہیں ..کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جو ہمیں نامحسوس طریقے سے اچھی لگتی ہہیں💞 آپ کبھی جنگل گئے ہیں؟نہیں گئے تو پھرکبھی ضرور جائیں.پر سکون ماحول،پرندوں کی چہچہاہٹ،اور اکا دکا جنگلی جانوروں کا نظارہ آپ کی روح کو عجیب سا سکون پہنچائے گا. کبھی اپنے پختہ گھر سے باہر نکل کے لکڑی کے بنے کسی جھونپڑے میں جائیں،جھونپڑے میں بسنے والے لوگوں سے گپ شپ کریں،یقین مانیں بہت سکون ملے گا. یا پھر کبھی بوڑھے لوگوں کے پاس جائیں،ان کا کوئی چھوٹا موٹا کام کر دیں،ان سے ان کے زمانے کا حال جانیں،ان کی باتوں سے ان کی دعاوں سے آپ کو بہت سکون ملے گا. کبھی اپنے والدین کے ساتھ کچھ وقت گزاریں.اپنی ماں کی گود میں سر رکھ کے ان سے اپنے اور اپنے بھائی بہنوں کے بچپن کے قصے سنیں،بہت سکون ملے گا .کوئی ایسا گناہ جسے کرنے کیلیے آپ کا بہت دل کر رہا ہو کبھی اس سے اپنے آپ کو بچا کے دیکھو .آپ کی ذات میں ایک خوشگوار تبدیلی آئے گی اور بہت سکون ملے گا. یا پھر جب کبھی کچھ بے چینی ہو دل کسی کام میں نہ لگ رہا ہو .تو سب خیالات کو ایک طرف رکھ کے وضو کریں.اللہ رب العزت کے حضور پوری توجہ سے اور پورے خشوع و خ...
 ▩▬▬▬▬۩🕯️۩▬▬▬▬▩ *نـقـصـان سـے بـچـنـے کا خـوف بھـی*       *بـہـت بــڑی نـعـمـت ہــے* حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مد ظلہم فرماتے ہیں  کہ ایک مرتبہ کھانے کی میز پر میرے ساتھ ایک سرجن تھے  جو ہارٹ اسپیشلسٹ تھے،  ان کو دیکھا کہ وہ سبزی کھا رہے ہیں اگرچہ مرغا وغیرہ کئی چیزیں سامنے رکھی ہیں۔ صاحب خانہ (میزبان) نے کہا ڈاکٹر صاحب گوشت کھا لیجئے، بڑے اصرار پر انہوں نے تھوڑا سا گوشت لیا، ہم نے کہا جناب اور کھائیں۔ کہنے لگے میں سرجن ہوں اور لوگوں کے دلوں کا آپریشن کرتا ہوں اور اس میں جمی ہوئی چربی دیکھتا ہوں تو مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ گوشت کھانے سے کیا نقصان ہوگا  اس لئے کھانے کی طبیعت نہیں ہوتی۔ اس دن مجھے خیال آیا کہ اس شخص پر چونکہ چربی دار کھانے اور چربی کا نقصان زیادہ واضح ہوچکا ہے  اس لئے اس کے لئے چربی اور گھی والے کھانے سے بچنا کوئی مشکل کام نہیں ہے،  اسی طرح جب عالم کے اوپر گناہوں کی نقصانات زیادہ کھل جاتے ہیں  تو اس عالم کے لئے گناہوں سے بچنا کوئی مشکل کام نہیں رہتا بلکہ آسان بن جاتا ہے۔  اس کے دل میں یہ ڈر ہوتا ہے کہ...
 *معلومات اور مشاہدہ کے قلم سے*           ➖♻️🔰♻️🔰♻️➖ 🤨 *ھمارے رشتے۔۔۔* 👈جو خواتین یہ چاہتی ہیں کہ شادی کے بعد بہو ہی سارے گھر کا کام کرے۔ انھیں چاہیے کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی اپنی کام والی سے کر دیں۔                         ➖♻️➖ 🔆اور جو لڑکیاں چاہتی ہیں کہ شوہر کے والدین چھڑا دیں ان کو چاہیے کہ یتیم خانے کہ کسی لڑکے سے شادی کر لیں ثواب بھی ہو گا اور آ پ کی خواہش بھی پوری۔۔۔ 😜                        ➖♻️➖ 🔆ہر بہو کو شادی کے بعد احساس ہوتا ہے کہ اس کی ساس اچھی نہیں۔ اور دوسری طرف ساس صاحبہ کو بہو اچھی نہیں ملی ہوتی۔۔۔ آج ساس بہو مل کر آ پس میں یہ تہہ کر لیں کہ اچھا ہونا اصل میں ہے کیا۔۔۔ ؟                        ➖♻️➖ 🔆ہر ساس کو بہو چاہیے۔۔۔ جو حسین و جمیل ہو پری ہو۔۔۔ پڑھی لکھی ہو، سلیقہ شعار ہو۔ معصوم ہو کسی کے آ گے بولے نہیں کام کاج بھی سارے کرے۔ بے حد خدمت گزار ہو آپ ہ...
 *ضرور پڑھئیے گا زندگی آسان ہو سکتی ہے .....* كبھی آپ نے غور كيا ؟؟ يہ صحيح ہے كہ آدمي كی عمر الله تعالٰی كے ہاتھ ميں ہے، پھر بھی يہ فرض كر ليں كہ آپ 60 سال جيتے ہيں۔ ان 60 سال ميں اگر آپ يوميہ 8 گھنٹے سوتے ہيں تو گويا آپ 20 سال سونے ميں گزار ديتے ہيں۔ اگر آپ يوميہ 8 گھنٹے كام كرتے ہيں تو يہ بھی 20 سال بنتے ہيں۔ لہذا 20 سال کام میں گزارتے ہیں۔ 15 سال پر محيط آپ كا بچپن ہے۔ اگر آپ دن ميں دو مرتبہ كھانا كھاتے ہيں تو كم و بيش نصف گھنٹا صرف ہوتا ہے۔ يوں آپ كی عمر كے 3 سال كھانے ميں صرف ہوتے ہيں۔ كھانے پينے، سونے، كام كرنے اور بچپن كے يہ سال مجموعی طور پر 58 سال بنتے ہيں۔ باقی بچے 2 سال۔ اب سوال يہ ہے كہ آپ عبادت كے ليے كتنا وقت مختص كرتے ہيں؟؟؟! الله تعالٰی نے اگر آپ سے روزِ قيامت يہ پوچھ ليا كہ تم نے اپنی عمر كن كاموں ميں صرف كی تو آپ كا جواب كيا ہوگا؟؟ 100 فيصد صحيح بات۔ قرآن مجيد كے كل صفحوں كی تعداد 600 يا 604 سے زائد نہيں۔ ٹھيک ہے؟! يقين نہيں آيا تو جلدی سے قرآن مجيد كھول كر ديكھيں اور واپس آئيں۔ كيا آپ نے ديكھ ليا كہ قرآن مجيد كے كل كتنے صفحے ہيں۔ بہت اچھا! اب ہ...
 حضرت معاویہ بن قرہؒ کہتے ہیں!کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ اپنی دعاء میں فرمایا کرتے تھے!اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِيْ اٰخِرَه ُوَخَيْرَ عَمَلِيْ خَوَاتِمَهُ وَخَيْرَ اَيَّامِي ْيَوْمَ الْقَاكَ!اے اللہ!میری عمر کا سب سے بہترین حصہ وہ بنا جو اسکا آخر ہو اور میرا سب سے بہترین عمل وہ بنا جو خاتمہ ولا ہو اور میرا سب سے بہترین دن وہ بنا جو تیری ملاقات کا دن ہو!عند سعید بن منصور وغیرہ 
 اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنْ اَعْظَمِ عِبَادِكَ عِنْدَكَ نَصِيْبًا فِيْ كُلِّ خَيْرٍ تَقْسِمُهُ الغَدَاةَ وَنُوْرًا تَھْدِيْ بِهٖ وَرَحْمَةً تَنْشُرُھَا وَرِزْقًا تَبْسُطُهُ وَضُرًا تَكْشِفُهُ وَبَلَٰاءً تَرْفَعُهُ وَفِتْنَةً تَصْرِفُھَا! https://youtu.be/a0Wstk3GHiE