Skip to main content

 *معلومات اور مشاہدہ کے قلم سے*

          ➖♻️🔰♻️🔰♻️➖

🤨 *ھمارے رشتے۔۔۔*

👈جو خواتین یہ چاہتی ہیں کہ شادی کے بعد بہو ہی سارے گھر کا کام کرے۔

انھیں چاہیے کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی اپنی کام والی سے کر دیں۔ 

                       ➖♻️➖

🔆اور جو لڑکیاں چاہتی ہیں کہ شوہر کے والدین چھڑا دیں ان کو چاہیے کہ یتیم خانے کہ کسی لڑکے سے شادی کر لیں ثواب بھی ہو گا اور آ پ کی خواہش بھی پوری۔۔۔ 😜

                       ➖♻️➖

🔆ہر بہو کو شادی کے بعد احساس ہوتا ہے کہ اس کی ساس اچھی نہیں۔

اور دوسری طرف ساس صاحبہ کو بہو اچھی نہیں ملی ہوتی۔۔۔

آج ساس بہو مل کر آ پس میں یہ تہہ کر لیں کہ اچھا ہونا اصل میں ہے کیا۔۔۔ ؟

                       ➖♻️➖

🔆ہر ساس کو بہو چاہیے۔۔۔

جو حسین و جمیل ہو پری ہو۔۔۔

پڑھی لکھی ہو، سلیقہ شعار ہو۔

معصوم ہو کسی کے آ گے بولے نہیں

کام کاج بھی سارے کرے۔

بے حد خدمت گزار ہو

آپ ہی بتائیں بہو تو ایک لانی ہے اور اوپشنز 5 ہیں۔۔۔

جبکہ شادی تو بیٹے کی کرنی ہے اس نے زندگی گزارنی ہے اس سے تو پوچھیں۔۔۔

  اسے کیا چاہیے۔۔۔❓

                    

                        ➖♻️➖

🔆بیٹی کیلئے تو ایسا شوہر چاہیے

جو ناز نخرے اٹھائے اس کی ہر ضرورت اور خواہش پوری کرے۔

لیکن بہو کے معاملے میں بیٹا ہر بات اور کام ماں باپ کی مرضی سے کرے۔  

                      ➖♻️➖

🔆ہر بھابھی کی نند سے کھٹ پھٹ ہے ۔۔۔ 

اور گلے شکوے بھی۔۔۔

لیکن اگر دیکھا جائے یہ ہی بھابھی اپنے میکے میں نند بھی ہے۔۔۔

معاملہ ادھر بھی اتنا ہی سنگین ہے۔🥺

آپ ہی بتائیں بھابھی کا قصور ہے یا نند کا۔۔۔❓

                         ➖♻️➖

🔆 ایک ماں باپ اپنے سارے بچے پالتے ہیں لیکن بڑھاپے میں وہی ماں باپ سارے بچے مل کر بھی نہیں سنبھال سکتے۔

                         ➖♻️➖

🔆 ھم اپنی ہر چیز سنبھال کر رکھتے ہیں خاص طور پر قیمتی سامان اور چیزیں۔۔۔

رشتے بھی اپنے ہیں اور اپنے ہی پیاروں کے ہیں اور بے حد قیمتی اور انمول۔۔۔

 پھر یہ کیوں نہیں سنبھل رہے۔۔۔❓


*ھم صرف لینا ہی چاہتے ہیں ۔دینا نہیں۔*

🤛 _جبکہ دینا ہی تو وہ اصل سبق اور کامیابی ہے جو نبی کریم نے اپنی پوری زندگی میں سکھایا اپنے ہر عمل سے کر کے دکھایا۔_

*رشتے ایک ہی رسی کے دو سرے ہیں یہ سرے جڑتے ہیں تو بندھتے ہیں ۔*

_بالکل اسی طرح سے ہی رشتے بھی دو رخے اور دو موہے ہیں۔ میاں اور بیوی، نند اوربھابھی۔_ 


💕 *دو لوگ ایک رشتے کو بناتے ہیں اور بندھن بنتے ہیں۔ ایک سرا مضبوط ہو اور دوسرا کمزور تو بندھیں گے مشکل سے۔اور بندھن مضبوط نہیں بنے گا ۔بکھرنے اور ٹوٹنے کا ڈر رہے گا*

🔅 _اگر آپ کو بھی اپنے کسی رشتے سے گلے شکوے ہیں اور کمی محسوس ہوتی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پہ عمل کر کے دیکھیں۔۔۔_

اپنے والی سائیڈ مضبوط کیجئے 


*رشتوں میں دینا شروع کریں۔*


👆🏻 *زیادہ نہ سوچیں*

 *صرف اور صرف اللّٰہ کی خاطر دینا شروع کریں۔ چاہے وہ پیار ہو محبت ہو یا کسی کا حق۔۔۔*


👈 _جب دینے والے بن جائیں گے ملنا بھی شروع ہو جائے گا۔_


👈 *اور یہ ایک دن کا معاملہ نہیں پوری زندگی کا اصول بنائیں۔*

👈 _اور اپنی اولادوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ رشتوں کے اصول بھی سکھائیں۔_


🤌 *محبت ،پیار، توجہ اور حق دیں اور دینے والے بن جائیں۔ دل میں وسعت پیدا کریں کبھی زیادتی کے بدلے میں معافی بھی دے دیں۔۔۔*

🌸 *دے دیں بس۔۔۔*❗

🌼 *اور دے دیا کریں۔۔۔*❗

🌹 *دینے والے بن جائیں۔۔۔*❗


اللّٰہ پاک آپ سے راضی ہو اور آپ کو عزتیں اور آسانیاں بخشے۔

*بہت محبتوں کے ساتھ*

انتخاب،، عابد چوہدری

                   

             ➖♻️➖

برائے مہربانی اس تحریر کو شئیر یا فارورڈ کیا جائے 


❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

Comments

Popular posts from this blog

 ⭕ ایک ایسی تحریر جو بار بار پڑھنے کی ہے __!!* ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻓﻼﮞ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺋﮯ ۔ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺭﮐﮫ ﺩﮮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺘﺒﺎﺩﻝ ﯾﻌﻨﯽ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﮯ ۔ ﺍﺱ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﻮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺳﺐ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺩﻥ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ۔  (1 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ، ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﺗﻨﮓ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ۔  (2 ) ﺍﯾﮏ ﮐﻨﻮﺍﺭﮦ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺩﮬﻮﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (3 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻥ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ  (4 ) ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻭﻻﺩ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (5 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ۔ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﮐﮭﺎﻧﺴﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺷﻮﮔﺮ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ (6 ) ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺟﻮ ﺷﻮﮔﺮ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺷﻮﮔﺮ ﺭﮐﮫ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭨﯽ ﺑﯽ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮ ﺡ ﺳﺐ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﮔﺌﮯ ۔   اگلے دن ......! (1 ) ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺟﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎ، ﺭﺍﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﮑﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﺑﭽﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ۔ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﺋﮯ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﭼﻠﻮ ﺟﯿﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﺗﻮ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ (2 ) ﺟﻮ ﻏﯿﺮ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ﺑﯿﻮﯼ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺎﻣﺎ...
 💕رمضان المبارک کا معمول آپ بھی ملاحظہ فرمائیں 1: روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔ 2: صبح 3 بجے اٹھیں۔ 3: تہجد 3:30am سے 4:15am تک 4: 20 منٹ تک قرآن کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات مع معنی کے ساتھ 4:15am سے 4:35am ، 10منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں۔ 5: صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔ سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔ 6: نماز صلوۃ سبھی: @ مقررہ وقت پر 7: صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔ 8: صبح 7 بجے تک آرام کریں/دن کے لیے تیاری کریں۔ 9: صلوٰۃ الوداع، کم از کم 4 رکعتیں پڑھیں۔  صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک 10: قرآن کو مسلسل سنتے رہیں۔ 11: نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں۔  20 منٹ اذکار کریں۔ 12: عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ شام اذکار، اور قرآن کی تلاوت کریں۔ 13: غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کرو جس کی تم استطاعت رکھتے ہو۔  لیکن افطار کرنے سے پہلے اللہ سے جو کچھ اور ہر چیز مانگو مانگو۔  نماز مغرب پڑھیں، آپ کی دعا رد نہیں ہوگی۔ 14: عشاء کی نماز دائیں طرف اور  تراویح رات 9 بجے تک پڑھیں۔ 15:...
 📝 آج کی میری پوسٹ بہت اہم ہے ہر مرد عورت کے لیے جو نیٹ استعمال کرتے ہیں۔۔! کسی بهی شادی شدہ مرد کا اور کسی شادی شدہ عورت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے جیون ساتهی کو دهوکا دیں بہت سے دین دار بهی اس بیماری میں مبتلا ہیں وہ اس بات کو عیب نہیں سمجهتے۔ آپ کی روز کی غیر محرم سے بات چیت (چاہے موبائل پر یو یا اسکائپ ،واٹس اپ یا فیسبك پر ) یہ بات آپ کو تباہی تک لے جائے گی کیونکہ بات شروع میں سلام سے شروع ہوتی ہے اور بعد میں زنا تک لے جاتی ہے۔ مرد وعورت نیٹ چیٹ کے ذریعہ کیا کرتے ہیں اور انہیں اس سے بچائيں ، کیونکہ اس میں فتنے کا ثبوت ملتا ہے اور یہ ثابت ہوچکا ہے اور پھر اس کے بعد ملاقاتیں اورٹیلی فون کالیں وغیرہ بھی اور بعد میں کیا نہیں ہوتا ؟ اپنے ساتهی پر سب سے بڑا ظلم شوہر یا بیوی کا کہ کسی غیر محرم سے تعلقات استوار کر نا ہے۔ نکا ح کے بغیر کسی سے تعلقات قائم کرنا بہت بڑا گناہ ہے ۔ بعض لوگ اپنے ضمیر کو مطمئن کر نے کے لئے یا غیر محرم سے تعلقات قائم کر نے کے اپنے قبیح فعل کی طرفداری میں جھو ٹے بہانے گھڑ لیتے ہیں ۔ مثلاً بیوی ہر وقت لڑتی جھگڑ تی رہتی ہے۔ وہ کاہل اور سست الوجود ہے ۔ بن سنور...