🖌۔ 💞آج ذرا ہٹ کے کچھ باتیں کرتے ہیں ..کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں جو ہمیں نامحسوس طریقے سے اچھی لگتی ہہیں💞 آپ کبھی جنگل گئے ہیں؟نہیں گئے تو پھرکبھی ضرور جائیں.پر سکون ماحول،پرندوں کی چہچہاہٹ،اور اکا دکا جنگلی جانوروں کا نظارہ آپ کی روح کو عجیب سا سکون پہنچائے گا. کبھی اپنے پختہ گھر سے باہر نکل کے لکڑی کے بنے کسی جھونپڑے میں جائیں،جھونپڑے میں بسنے والے لوگوں سے گپ شپ کریں،یقین مانیں بہت سکون ملے گا. یا پھر کبھی بوڑھے لوگوں کے پاس جائیں،ان کا کوئی چھوٹا موٹا کام کر دیں،ان سے ان کے زمانے کا حال جانیں،ان کی باتوں سے ان کی دعاوں سے آپ کو بہت سکون ملے گا. کبھی اپنے والدین کے ساتھ کچھ وقت گزاریں.اپنی ماں کی گود میں سر رکھ کے ان سے اپنے اور اپنے بھائی بہنوں کے بچپن کے قصے سنیں،بہت سکون ملے گا .کوئی ایسا گناہ جسے کرنے کیلیے آپ کا بہت دل کر رہا ہو کبھی اس سے اپنے آپ کو بچا کے دیکھو .آپ کی ذات میں ایک خوشگوار تبدیلی آئے گی اور بہت سکون ملے گا. یا پھر جب کبھی کچھ بے چینی ہو دل کسی کام میں نہ لگ رہا ہو .تو سب خیالات کو ایک طرف رکھ کے وضو کریں.اللہ رب العزت کے حضور پوری توجہ سے اور پورے خشوع و خ...
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته. اس ویبسائٹ میں آپ کو دین اور دنیا کے حوالے سے اصلاحی باتیں ملی گی انشاءاللہ اور روزانہ ایک نئے موزوں پر پوسٹ ہوگی آپ یہ پوسٹیں اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں شکریہ۔ Islamic YouTube Channel. Admin Tariq Usman