*’’بیٹیاں، جنت میں لے جانے کا ذریعہ‘‘* ✿ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں : ﴿لِّلَّهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ؕ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ ؕ يَهَبُ لِمَنۡ يَّشَآءُ اِنَاثًا وَّيَهَبُ لِمَنۡ يَّشَآءُ الذُّكُوۡرَ﴾. ’’آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے، وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے جسے چاہے بیٹے دیتا ہے۔‘‘ (سورہ شوری : 49) ⇚ اسحاق بن بشر سے مروی ہے کہ : ’’یہ آیت در اصل انبیاء کے متعلق نازل ہوئی ہے اور اس کا حکم عمومی ہے، لوط علیہ السلام کی صرف بیٹیاں تھیں، کوئی بیٹا نہیں تھا، اس کے برعکس ابراہیم علیہ السلام کے صرف بیٹے تھے، بیٹی کوئی نہیں تھی، نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالی نے بیٹے اور بیٹیاں دونوں عطا کیے جبکہ یحیی بن زکریا علیہ السلام بے اولاد تھے۔‘‘(تفسیر ابن عطیہ: 5/ 43) ⇚ عبید اللہ سعدی بیان کرتے ہیں، انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ اللہ تعالی بیٹیوں والے شخص کو پسند کرتے ہیں، لوط علیہ السلام بھی بیٹیوں والے تھے، شعیب علیہ السلام بھی بیٹیوں والے تھے اور نبی کریم ﷺ کی بھی بیٹیاں تھیں۔ (النفقۃ على العيال لابن أبي الدنيا : 95 ورجالہ ثقات) ⇚ سی...
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته. اس ویبسائٹ میں آپ کو دین اور دنیا کے حوالے سے اصلاحی باتیں ملی گی انشاءاللہ اور روزانہ ایک نئے موزوں پر پوسٹ ہوگی آپ یہ پوسٹیں اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں شکریہ۔ Islamic YouTube Channel. Admin Tariq Usman