Skip to main content

ث ﷽ ﷽ 🌹  



🖌۔💕1۔عورت کی تعلیم اور مرد کا پیسہ بہت اہمیت رکھتا ہے


💕2۔جس لڑکی کی طلاق ہو جاۓ اور ساتھ ایک دو بچے بھی ہوں اسکی دوبارہ شادی کے چانس 10 فیصد سے زائد نہیں۔

3۔پچھلے آٹھ سالوں میں میں نے کوئ ایسا عظیم مرد نہیں دیکھا جس نے عورت کو بچے سمیت قبول کیا ہو۔

4۔اکثر لڑکیوں کے لیے شادی نام ہی پیسے کا ہے۔

5۔مرد خوبصورتی کے قائل ہوتے ہیں۔

6۔مرد اپنے سے بہت کم پڑھی لکھی لڑکی سے شادی کرسکتا ہے مگر عورت خصوصاً جو گزٹڈ ہو وہ کنواری مر جاۓ گی لیکن کم تعلیم یافتہ مرد سے شادی نہیں کرے گی۔

7۔ڈاکٹر ڈاکٹر سے شادی کو اپنا حق سمجھتے ہیں 

8۔رشتوں کے اتنے مسائل نہیں جتنا معیار کا مسلہ ہے بلکل جیسے ہندو پاک میں اتنی بیروزگاری نہیں بلکل اصل مسلہ تعلیم اور معیار کے مطابق جاب نہ ملنا ہے۔

9۔بہت سے گھروں کی لڑکیاں ہنسی خوشی اپنے گھر میں رہنا پسند کریں گی مگر معیار سے نیچے شادی نہیں کرنا پسند کرتیں۔

10۔بہت ساری شادیاں خود غرضی کی وجہ سے نہیں ہو پاتیں۔طلاق یافتہ خواتین و حضرات جنکے ہمراہ بچے ہوں۔وہ بھی چاہتے ہیں انکو بنا بچوں کے ہمسفر ملے جو بانجھ ہو یا جس کو بچے نہ ہونے کی وجہ سے طلاق ہو گئی ہو۔

11۔ڈھلتی ہوئ عمر کی کنواریاں جنکی عمر چالیس کے قریب ہو انکی ڈیمانڈ میں کوئ خاص کمی نہیں آتی۔

12۔عورت کی عمر 35 سال ہوتے ہی بہت کم رشتے ملتے ہیں۔کیونکہ ہندو پاک میں یہ خیال عام ہے کہ تیس سال کے بعد عورت کے بچے ہونے کے چانس بہت کم ہوتے ہیں اگر پہلے بچے نہ ہوں۔

13۔جو لوگ شادی نہیں کرتے بڑھاپے میں سخت پچھتاتے ہیں چاہے وہ جتنے مرضی دولت مند ہوں 

14۔شادی ہر انسان کی ضرورت ہے۔جلدی کرنے والے فائدہ میں رہتے ہیں ۔

15۔شادی نہ کرنے والے یا طلاق یافتہ تنہا لوگ زہنی مریض بن جاتے ہیں۔

16۔شہروں کے لوگ میں بہت زیادہ ڈیمانڈنگ ہوتے ہیں ۔شہر میں شادی بزنس بن چکی ہے۔


17۔شادی سے پہلے عورتیں دولت اور مرد خوبصورتی کو ترجیح دیتے ہیں شادی کے بعد سیرت ہی سب کچھ لگتی ہے....


18. کم پڑھے لڑکے بھی چاہتے ہیں انکی بیوی ماسٹر ڈگری ہولڈر ہو اور گھر داری میں بھی ماہر ہو چھوٹی سی فیملی ہو اور ٹرک بھر جہیز کے علاؤہ کاروبار میں مالی سپورٹ بھی ہو 

19..پیسہ زیادہ ہو تو پہلی بیوی بچے بھی قبول ہوتے ہیں بس پیسہ ذرا کھلا ڈلا ہونا چاہیے پھر نہ یونین کونسل کی اجازت نامے کا رولا نہ پہلی بیوی کی اجازت کی ٹینشن

20 ۔۔سرکاری محکمے میں لگا چپڑاسی اور کلرک بھی لیکچرار ڈاکٹر گورنمنٹ سکول ٹیچر انجنئیر لڑکیوں سے شادی کو اپنا حق سمجھتے ہیں اور یوں فخر سے بتاتے ہیں فلاں محکمے میں ہیں پانچویں سکیل گیارویں سکیل میں 

21۔۔جن کی بیٹیاں جب انجنئیرنگ یا ڈاکٹری کی ڈگری حاصل کرتی ہیں تو وہ کسی کو انسان ہی نہیں سمجھتے مانو تو کوئی اور ہی مخلوق ہے جیسے ایلینز یہ نشہ تب اترنا شروع ہوتا ہے جب بیٹی 35 کی ہو جاتی ہے

22.. چھوٹی چھوٹی بات پر طلاق لیتی لڑکیاں اپنے والدین کی بھرپور گھر اجاڑو پالیسی پر عمل کرتے ہوۓ واپس گھر پہنچتی ہیں تو سمجھتی ہیں وہ حق پر ہیں مگر کچھ ہی عرصے میں جب رشتہ نہیں ہوتا اور والدین وقت سے پہلے اوپر پہنچ جاتے ہیں 

تب بھابیوں کے ہاتھ ذلیل ہوتے ہوۓ اکثر سوچتی ہیں کہ یہ سب ہی سننا تھا تو شوہر کیا برا تھا...

وقت برباد نہ کریں جو مل جائے اسی کو غنیمت سمجھیں ....                    



Comments

Popular posts from this blog

 ⭕ ایک ایسی تحریر جو بار بار پڑھنے کی ہے __!!* ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻓﻼﮞ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺋﮯ ۔ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺭﮐﮫ ﺩﮮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺘﺒﺎﺩﻝ ﯾﻌﻨﯽ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﮯ ۔ ﺍﺱ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﻮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺳﺐ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺩﻥ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ۔  (1 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ، ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﺗﻨﮓ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ۔  (2 ) ﺍﯾﮏ ﮐﻨﻮﺍﺭﮦ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺩﮬﻮﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (3 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻥ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ  (4 ) ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻭﻻﺩ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (5 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ۔ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﮐﮭﺎﻧﺴﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺷﻮﮔﺮ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ (6 ) ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺟﻮ ﺷﻮﮔﺮ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺷﻮﮔﺮ ﺭﮐﮫ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭨﯽ ﺑﯽ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮ ﺡ ﺳﺐ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﮔﺌﮯ ۔   اگلے دن ......! (1 ) ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺟﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎ، ﺭﺍﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﮑﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﺑﭽﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ۔ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﺋﮯ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﭼﻠﻮ ﺟﯿﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﺗﻮ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ (2 ) ﺟﻮ ﻏﯿﺮ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ﺑﯿﻮﯼ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺎﻣﺎ...
 💕رمضان المبارک کا معمول آپ بھی ملاحظہ فرمائیں 1: روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔ 2: صبح 3 بجے اٹھیں۔ 3: تہجد 3:30am سے 4:15am تک 4: 20 منٹ تک قرآن کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات مع معنی کے ساتھ 4:15am سے 4:35am ، 10منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں۔ 5: صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔ سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔ 6: نماز صلوۃ سبھی: @ مقررہ وقت پر 7: صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔ 8: صبح 7 بجے تک آرام کریں/دن کے لیے تیاری کریں۔ 9: صلوٰۃ الوداع، کم از کم 4 رکعتیں پڑھیں۔  صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک 10: قرآن کو مسلسل سنتے رہیں۔ 11: نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں۔  20 منٹ اذکار کریں۔ 12: عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ شام اذکار، اور قرآن کی تلاوت کریں۔ 13: غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کرو جس کی تم استطاعت رکھتے ہو۔  لیکن افطار کرنے سے پہلے اللہ سے جو کچھ اور ہر چیز مانگو مانگو۔  نماز مغرب پڑھیں، آپ کی دعا رد نہیں ہوگی۔ 14: عشاء کی نماز دائیں طرف اور  تراویح رات 9 بجے تک پڑھیں۔ 15:...
 📝 آج کی میری پوسٹ بہت اہم ہے ہر مرد عورت کے لیے جو نیٹ استعمال کرتے ہیں۔۔! کسی بهی شادی شدہ مرد کا اور کسی شادی شدہ عورت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے جیون ساتهی کو دهوکا دیں بہت سے دین دار بهی اس بیماری میں مبتلا ہیں وہ اس بات کو عیب نہیں سمجهتے۔ آپ کی روز کی غیر محرم سے بات چیت (چاہے موبائل پر یو یا اسکائپ ،واٹس اپ یا فیسبك پر ) یہ بات آپ کو تباہی تک لے جائے گی کیونکہ بات شروع میں سلام سے شروع ہوتی ہے اور بعد میں زنا تک لے جاتی ہے۔ مرد وعورت نیٹ چیٹ کے ذریعہ کیا کرتے ہیں اور انہیں اس سے بچائيں ، کیونکہ اس میں فتنے کا ثبوت ملتا ہے اور یہ ثابت ہوچکا ہے اور پھر اس کے بعد ملاقاتیں اورٹیلی فون کالیں وغیرہ بھی اور بعد میں کیا نہیں ہوتا ؟ اپنے ساتهی پر سب سے بڑا ظلم شوہر یا بیوی کا کہ کسی غیر محرم سے تعلقات استوار کر نا ہے۔ نکا ح کے بغیر کسی سے تعلقات قائم کرنا بہت بڑا گناہ ہے ۔ بعض لوگ اپنے ضمیر کو مطمئن کر نے کے لئے یا غیر محرم سے تعلقات قائم کر نے کے اپنے قبیح فعل کی طرفداری میں جھو ٹے بہانے گھڑ لیتے ہیں ۔ مثلاً بیوی ہر وقت لڑتی جھگڑ تی رہتی ہے۔ وہ کاہل اور سست الوجود ہے ۔ بن سنور...