Skip to main content

Posts

 🗄️ *امتحان* 💫 *دنیا میں انسان ترستا ہے کہ کسی طرح اسے امتحان میں آنے والے سوالات کا پتہ چل جائے اور وہ اچھی طرح تیاری کر لے اور اچھے نمبروں سے پاس ہو جائے۔* 💫 *اس کے مقابلے میں رب العالمین نے آخرت کا پورے کا پورا پرچہ حل شدہ ہمارے پاس بھیج دیا ہے کہ اس کی تیاری کر لو تو تم کامیاب ہو۔* 💫 *لیکن یہ کیا ہم اس حل شدہ پرچے کو دیکھ ہی نہیں رہے اور پڑھے بغیر ہی چاہ رہے ہیں کہ ہم کامیاب ہو جائیں اور جنتوں کے وارث بن جائیں؟* 💫 *ایسا کبھی نہیں ہوگا کہ ہم نہ دین سیکھیں، نہ اولاد کو سکھائیں، بس دین کو باتیں سنائیں اور پھر بھی کہیں کہ ہمیں جنت ملے؟ سوچیں اور خوب سوچیں کہ ہم کہاں کہاں بھیانک غلطیاں کر رہے ہیں؟* 💫 *قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں، سمجھیں اور سوچیں کہ ہمارے رب نے ہم سے کیا کیا باتیں کی ہیں؟ اولادوں کو سکھائیں، انہیں بتائیں کہ یہ ہمارے رب کا کلام ہے یہ اللّٰه تعالی کا سچا فرمان ہے۔* 💫 *جن لوگوں نے دین کو مذاق بنایا دنیا جانتی ہے کہ اللّٰه تعالی نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ اس لیے کبھی بھول کے بھی دین کے کسی رکن کا مذاق نہ اڑائیں اللّٰه تعالی کی حدوں کو پار نہ کریں جہاں اللّٰه تعا...
 *پانچ چیزوں سے پانچ چیزوں کی پہچان ہوتی ہے* ۱- درخت کی پہچان پھل سے،  ۲- بیوی کی پہچان شوہر کی تنگ دستی میں،  ۳- شوہر کی پہچان بیوی کی بیماری میں،  ۴- دوست کی پہچان مصیبت میں،  ۵- مؤمن کی پہچان آزمائش میں، 🎾🎾🎾🎾🎾🎾  *پانچ چیزوں کو پانچ چیزیں ترقی عطا کرتی ہیں*: ۱- تواضع علماء کو ترقی عطا کرتا ہے،  ۲- مال کمینوں کو بڑھاوا دیتا ہے،  ۳- خاموشی لغزش کو دور کرتی ہے،  ۴- حیاء اخلاق کو بلندی عطا کرتی ہے،  ۵- دل لگی تکلف کو دور کرتی ہے،  🎾🎾🎾🎾🎾🎾   *پانچ چیزیں پانچ چیزوں کو لاتی ہیں*: ۱- استغفار رزق لاتا ہے،  ۲-پست نگاہ فراست ایمان پیدا کرتا ہے، ۳- حیاء بھلائی کی توفیق بخشتا ہے ،  ۴- نرم گفتگو مسئلہ کا حل لاتا ہے،  ۵- غصہ شرمندگی پیدا کرتا ہے،  🎾🎾🎾🎾🎾🎾  *پانچ چیزوں کو پانچ چیزیں دور کردیتی ہیں*: ۱- نرم گفتگو غصہ کو دور کرتا ہے ۲- طلب پناہِ خداوندی، شیطان کو باز رکھتا ہے،  ۳- غور و فکر شرمندگی کو دور کرتا ہے،  ۴- زبان پر ضبط غلطی کو دور کرتا ہے،  ۵- دعا بری تقدیر کو ٹال دیتی...
 🔥#آج__کی_تحریر #مردوں_کے_نام*🔥 #ایک_زبردست_تحریر ❤❤ "اسکی یہ ڈیمانڈ ہے کہ تم داڑھی شیو کر لو تو پھر ہی وہ شادی کرے گی"، عمر کہ امی اسکے قریب آ بیٹھی تھیں۔ عمر کو یہ خبر سن کر دھچکا سا لگا۔ ساتھ ہی دل پر تکلیف کا ایک بھاری بوجھ آن گرا، "کیا؟؟؟ یہ ارم نے کہا۔۔؟؟"، اسے جیسے یقین نہیں آ رہا تھا۔ شادی کو صرف ایک ہفتہ رہ جانے پر منگیتر کی طرف سے ایسی بات سننا۔۔ اور وہ بھی اس حال میں کہ اب دل میں جگہ بن چکی ہو، محبت سی محسوس ہونے لگی ہو۔۔ تکلیف کا عالم ناقابلِ بیاں تھا۔ "ہاں بیٹا، مجھے بھی یقین نہیں آ رہا تھا، اس لیے خود اس سے ہی پوچھ کر آ رہی ہوں۔ میری مانو تو اسکی مان لو۔ کیا ہے اس میں۔ ایک داڑھی ہی کی تو بات ہے۔ آجکل تو لوگ دو ٹکے کی جاب کے لیے بھی داڑھی چھوڑ دیتے ہیں، تو تمہارا تو پوری زندگی کا سوال ہے بیٹا۔ اتنی اچھی لڑکی ہے، پڑھی لکھی، خوبصورت ، جوان، اچھا خاصا خاندان ہے، خود وہ ڈاکٹر ہے، اور کیا چاہیے۔۔ اب ضد نہ کرنا بیٹا"، سارہ صاحبہ بیٹے کو سمجھانے لگیں۔ پہلے منگیتر، اب ماں۔۔ اور کس کس کا مقابلہ کرنا پڑنا تھا۔ عمر کا صدمے سے حلق گھُٹنے لگا تھا۔ ...
 وہ کیا نظارہ ہوگا۔۔۔!!* جب رب العالمیں اپنے جاہ و جلال کے ساتھ عرش پر جلوہ افروز ہوگا۔۔۔ ساری دنیا کے انسان منتظر ہوں گے۔۔۔ دل پھٹے ہوں ، آنکھیں پھرا رہی ہوں گی۔۔۔ جسم پسینے میں شرابور اور اپنے کاندھوں پر گناہوں کا بوجھ لادے ہوں گے۔۔۔ انسان حسرت سے انگلیاں چبا رہے ہوں گے کہ "کاش میں نے اپنے رب کی اطاعت کی ہوتی!!!" "کاش میں نے دنیا کی زندگی کو کافی نہ سمجھا ہوتا!!!" "کاش میں نے اس دن کا سامان کیا ہوتا!!!" اک پکارنے والا پکارے گا "انبیاء علیحدہ ہوجائیں! صدیقین علیحدہ ہوجائیں! صالحین علیحدہ ہوجائیں! شہدا علیحدہ ہوجائیں!" یہ اللہ کے مقربین ہیں جو بلا حساب کتاب جنتوں میں داخل کیے جائیں گے۔۔۔ پھر ایک پکار لگے گی۔۔ امۡتَازُوا الۡیَوۡمَ اَیُّہَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿۵۹﴾ اے مجرمو! آج تم الگ ہو جاؤ 💔 ہم نے سوچا ہے؟ ہم کس گروہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟؟ ہمارا عمل کس صف میں کھڑا ہونے کےلائق ہے؟؟ ہماری کوششوں کا منتہا کیا ہے؟؟ صالحین، صدیقین اور شہدا۔۔۔؟ یا گناہگار، کفار اور منافقین۔۔۔؟ ` 💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕 🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل کریں اور دوسروں کو ب ھی عمل...
 🌼 *اپنی بیٹیوں کو یہ سکھایئے*  🔹 *کسی بھی مرد سے معاملہ کرتے ہوئے حدود کا خیال رکھو اور اپنا وقار برقرار رکھو*   🔹 *پست آواز میں آرام سے ہنسو بلند آواز سے قہقہے* *مت لگاؤ*  🔹 *عام سڑک پر اپنی سہیلیوں سے بھی مذاق مت کرو، راستے کے ادب کا خیال رکھو*  🔹 *لفٹ میں اجنبی مرد کے ساتھ مت چڑھو، پہلے اسے جانے دو اسکے بعد تم چلی جاؤ*  🔹 *چھوٹی بیٹی کو دکان پر بھیجنا ہو تو چھوٹے، باریک یا چست لباس میں مت بھیجو اور اسے زیادہ* *دیر ٹھہرنے یا دکان دار کے قریب ہونے سے منع کرو*  🔹 *سڑکوں پر کسی بھی مرد سے بات کرنے سے احتراز کرو بعض نفسیاتی* *مریض ہوتے ہیں عورت کو نقصان پہنچانے کی کوشش* *کرتے ہیں*  🔹 *جب زمین سے کوئی چیز اٹھانے لگو یا دکان، بازار یا عام جگہ پر ہو تو رکوع کے طریقے پر مت جھکو* *بلکہ کمر سیدھی رکھ کر جھکو اسی طرح کھڑی ہو جاؤ تاکہ کوئی نازیبا ہیت پیدا نہ ہو* *اور جسم نمایاں نہ ہو*  🔹 *دوران سفر اپنی ذاتی زندگی کی چیزیں بیان نہ کرو دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں وہاں بلند آواز سے بات نہ کرو بلکہ اطمنان سے* *اللہ کا ذکر کرتی رہو*  ?...
 🖋۔شادی شدہ ہوکر کسی عورت سے چکر چلانے یا ساری رات کسی عورت سے فیس بک یا وٹس ایپ پر باتیں کرنے کا شوق دل میں اٹھے تو شوق سے اپنا شوق پورا کریں لیکن شوق پورا کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچئے گا کہ اگر آپ کی بیوی کسی مرد سے چکر چلائے یا ساری رات کسی مرد سے فیس بک یا وٹس ایپ پر باتیں کرے تو آپ کو کیسا لگے گا؟ اگر آپ بین الاقوامی بے غیرت نہیں تو یقیناً برا لگے گا بس فیس بک انگریزی کے دو لفظوں سے بنا ہوا ہے  1- فیس face  2- بک book پہلا لفظ فیس face یعنی چہره، یہاں آپ اللہ تعالی کے اس فرمان کو ضرور یاد رکھئے:  ( یَّوۡمَ تَبۡیَضُّ وُجُوۡہٌ وَّ تَسۡوَدُّ وُجُوۡہٌ ۚ ) ترجمہ : اس دن جس دن کچھ چہرے روشن ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ ہوں گے ۔ ( آل عمران 106) جن کے چہرے روشن ہوں گے درحقیقت قیامت کے دن وہی لوگ کامیاب ہوں گے اور یہ وه لوگ ہوں گے جو دنیا میں ایمان لائے اور نیک عمل کئے. اس کے بر عکس کفر و شرک اور گناه و معاصی کرنے والوں کے چہرے سیاہ اور کالے ہوں گے. اب آپ کو اختیار ہے کہ فیس بک کا اچھا یا غلط استعمال کر کے آپ کون سے چہرے والوں میں شامل ہونا پسند کریں گے. دوسرا لفظ بک boo...