*پانچ چیزوں سے پانچ چیزوں کی پہچان ہوتی ہے*
۱- درخت کی پہچان پھل سے،
۲- بیوی کی پہچان شوہر کی تنگ دستی میں،
۳- شوہر کی پہچان بیوی کی بیماری میں،
۴- دوست کی پہچان مصیبت میں،
۵- مؤمن کی پہچان آزمائش میں،
🎾🎾🎾🎾🎾🎾
*پانچ چیزوں کو پانچ چیزیں ترقی عطا کرتی ہیں*:
۱- تواضع علماء کو ترقی عطا کرتا ہے،
۲- مال کمینوں کو بڑھاوا دیتا ہے،
۳- خاموشی لغزش کو دور کرتی ہے،
۴- حیاء اخلاق کو بلندی عطا کرتی ہے،
۵- دل لگی تکلف کو دور کرتی ہے،
🎾🎾🎾🎾🎾🎾
*پانچ چیزیں پانچ چیزوں کو لاتی ہیں*:
۱- استغفار رزق لاتا ہے،
۲-پست نگاہ فراست ایمان پیدا کرتا ہے،
۳- حیاء بھلائی کی توفیق بخشتا ہے ،
۴- نرم گفتگو مسئلہ کا حل لاتا ہے،
۵- غصہ شرمندگی پیدا کرتا ہے،
🎾🎾🎾🎾🎾🎾
*پانچ چیزوں کو پانچ چیزیں دور کردیتی ہیں*:
۱- نرم گفتگو غصہ کو دور کرتا ہے
۲- طلب پناہِ خداوندی، شیطان کو باز رکھتا ہے،
۳- غور و فکر شرمندگی کو دور کرتا ہے،
۴- زبان پر ضبط غلطی کو دور کرتا ہے،
۵- دعا بری تقدیر کو ٹال دیتی ہے،
🎾🎾🎾🎾🎾
*پانچ لوگوں کا قرب باعث سعادت ہے*:
۱- فرمانبردار لڑکا،
۲- نیک بیوی،
۳-وفا دار دوست،
۴- مؤمن پڑوسی،
۵-فقیہ عالم،
🎾🎾🎾🎾🎾🎾
*پانچ چیزیں پانچ چیزوں کے ساتھ بھلی معلوم ہوتی ہیں*:
۱- تندرستی آسودہ حالی کے ساتھ،
۲- سفر بہترین ہم نشین کے ساتھ،
۳- خوبصورتی عمدہ اخلاق کے ساتھ،
۴- نیند سکون قلب کے ساتھ،
۵- رات ذکر خداوندی کے ساتھ
🎾🎾🎾🎾🎾🎾
رفتار بقدر ہدف ہو؛
چنانچہ طلب رزق کے لیے فرمان باری تعالیٰ ہے: *فامشوا* ( چلو)
اور نماز کے لیے: *فاسعوا* (جلدی کرو )
اور جنت کے لیے: *وسارعوا* (لپکو )
اور خود اپنے لیے : *ففروا إلى الله*( اللہ کی جانب دوڑ لگاؤ )
نوٹ:یہ انتہائی خوبصورت اور انوکھا کلام ہے جسے آپ اپنے ہی تک محدود نہ رہنے دیں (دوسروں بھی کو فائدہ پہنچا کر عنداللہ ماجور ہو
)
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you