وہ کیا نظارہ ہوگا۔۔۔!!*
جب رب العالمیں اپنے جاہ و جلال کے ساتھ عرش پر جلوہ افروز ہوگا۔۔۔
ساری دنیا کے انسان منتظر ہوں گے۔۔۔
دل پھٹے ہوں ، آنکھیں پھرا رہی ہوں گی۔۔۔
جسم پسینے میں شرابور اور اپنے کاندھوں پر گناہوں کا بوجھ لادے ہوں گے۔۔۔
انسان حسرت سے انگلیاں چبا رہے ہوں گے کہ "کاش میں نے اپنے رب کی اطاعت کی ہوتی!!!"
"کاش میں نے دنیا کی زندگی کو کافی نہ سمجھا ہوتا!!!"
"کاش میں نے اس دن کا سامان کیا ہوتا!!!"
اک پکارنے والا پکارے گا
"انبیاء علیحدہ ہوجائیں!
صدیقین علیحدہ ہوجائیں!
صالحین علیحدہ ہوجائیں!
شہدا علیحدہ ہوجائیں!"
یہ اللہ کے مقربین ہیں جو بلا حساب کتاب جنتوں میں داخل کیے جائیں گے۔۔۔
پھر ایک پکار لگے گی۔۔
امۡتَازُوا الۡیَوۡمَ اَیُّہَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿۵۹﴾
اے مجرمو! آج تم الگ ہو جاؤ 💔
ہم نے سوچا ہے؟ ہم کس گروہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟؟
ہمارا عمل کس صف میں کھڑا ہونے کےلائق ہے؟؟
ہماری کوششوں کا منتہا کیا ہے؟؟
صالحین، صدیقین اور شہدا۔۔۔؟
یا گناہگار، کفار اور منافقین۔۔۔؟ `
💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕
🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل
کریں اور دوسروں کو ب
ھی عمل کرنے
کی دعوت دیں🥀
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you