🗄️ *امتحان*
💫 *دنیا میں انسان ترستا ہے کہ کسی طرح اسے امتحان میں آنے والے سوالات کا پتہ چل جائے اور وہ اچھی طرح تیاری کر لے اور اچھے نمبروں سے پاس ہو جائے۔*
💫 *اس کے مقابلے میں رب العالمین نے آخرت کا پورے کا پورا پرچہ حل شدہ ہمارے پاس بھیج دیا ہے کہ اس کی تیاری کر لو تو تم کامیاب ہو۔*
💫 *لیکن یہ کیا ہم اس حل شدہ پرچے کو دیکھ ہی نہیں رہے اور پڑھے بغیر ہی چاہ رہے ہیں کہ ہم کامیاب ہو جائیں اور جنتوں کے وارث بن جائیں؟*
💫 *ایسا کبھی نہیں ہوگا کہ ہم نہ دین سیکھیں، نہ اولاد کو سکھائیں، بس دین کو باتیں سنائیں اور پھر بھی کہیں کہ ہمیں جنت ملے؟ سوچیں اور خوب سوچیں کہ ہم کہاں کہاں بھیانک غلطیاں کر رہے ہیں؟*
💫 *قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں، سمجھیں اور سوچیں کہ ہمارے رب نے ہم سے کیا کیا باتیں کی ہیں؟ اولادوں کو سکھائیں، انہیں بتائیں کہ یہ ہمارے رب کا کلام ہے یہ اللّٰه تعالی کا سچا فرمان ہے۔*
💫 *جن لوگوں نے دین کو مذاق بنایا دنیا جانتی ہے کہ اللّٰه تعالی نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ اس لیے کبھی بھول کے بھی دین کے کسی رکن کا مذاق نہ اڑائیں اللّٰه تعالی کی حدوں کو پار نہ کریں جہاں اللّٰه تعالی نے فل سٹاپ لگایا ہے وہاں سوالیہ نشان مت لگائیں۔*
💫 *رب العالمین سے اپنے لیے اور گھر والوں کے لیے ایمان پر قائم رہنے اور ایمان پر خاتمے کی دعائیں کریں کیونکہ جو چلا گیا اس کی قیامت شروع ہوگئی۔*
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you