Skip to main content

Posts

 *اگر ہم 10 محرم کہ طرف جاتے ہوئے رستہ میں 18 ذی الحج کی تاریخ پڑھیں تو ایک ایسی شھادت دکھائی دیتی ہے جس میں شھید ہونیوالے کا نام حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے*❣️ *جی ہاں__ وہی عثمانؓ جنہیں ہم ذالنورین کہتے ہیں*❣️  *وہی عثمانؓ جسے ہم داماد مصطفیؐﷺ کہتے ہیں*❣️  وہہ عثمان جسے ہم ناشر قرآن کہتے ہیں❣️  وہی عثمانؓ جسے ہم خلیفہ سوئم کہتے ہیں❣️  *وہی عثمانؓ جو حضرت علیؓ کی شادی کا سارا خرچہ اٹھاتے ہیں*❣️  *وہی عثمانؓ جسکی حفاظت کیلئے حضرت علیؓ اپنے بیٹے حضرت حسینؓ کو بھیجتے ہیں*❣️ وہی عثمانؓ جسے جناب محمّد الرسول اللّهﷺ کا دوہرا داماد کہتے ہیں❣️  خیر یہ باتیں تو آپکو طلبا خطبا حضرات بتاتے رہتے ہیں❣️  کیونکہ حضرت عثمانؓ کی شان تو بیان کی جاتی❣️  حضرت عثمانؓ کی سیرت تو بیان کیجاتی ہے ❣️ حضرت عثمانؓ کی شرم حیا کے تذکرے کئے جاتے ہیں انکے قبل از اسلام اور بعد از اسلام کے واقعات سنائے جاتے ہیں  *لیکن بد قسمتی ہے یہ کہ انکی مظلومیت کو بیان نہیں کیا جاتا انکی دردناک شھادت کے قصہ کو عوام کے سامنے نہیں لایاجاتا*🌹🌹 *تاریخ کی چیخیں نکل جائیں اگر ...
  آب زم زم کے بارے میں معلومات #سوال: طبرانی نے آب زم زم کی کیا خوبیاں بتائی ہیں؟ ہمارے زمانے کے سائنسدان کیا کہتے ہیں؟ #جواب: طبرانی کے بقول  (1) آب زم زم پیاس بجھاتا ہے۔  (2) بھوک میں غذا کا کام دیتا ہے۔ (3) موت کے سوا ہر بیماری کے لیے شفا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پانی سالہا سال پڑا رہے اس کا نہ ذائقہ بدلتا ہے اور نہ اس میں کیڑا پڑتا ہے۔ ہمارے زمانے کے سائنسدان کہتے ہیں کہ اس پانی میں سوڈا پٹاس اور گندھک کے اجزا بھی شامل ہیں۔ (طبرانی۔ تذکرة الانبياء) #سوال: بتائے زم زم کو یہ نام کیوں دیا گیا؟ #جواب: حضرت ہاجرہ علیہا السلام نے چاروں طرف، منڈیر بنا کر پانی کو بہنے سے روک دیا اور فرمایا زم زم اس کے معنی ہیں ۔ رک جا۔ ٹھہر جا اسی لیے اسے زمزم کہا جاتا ہے۔ (سیرت انبیائے کرام۔ تذکرة الانبیاء) #سوال: حضرت ہاجرہ علیہا السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بعد مکہ کیسے آباد ہوا؟ #جواب: دونوں ماں بیٹے نے اس بیابان میں چشمہ زم زم کے کنارے سکونت اختیار کرلی۔ چند روز بعد قبیلہ جرہم کا ایک تجارتی قافلہ یمن سے آتے ہوئے وہاں سےگزرا۔ یہ لوگ پہلے بھی ادھر سے آتے جاتے رہتے تھے۔ اس مرتبہ انہوں ن...
 بس وہ اتنا ہی چاہتی ہے کہ اگر وہ بیمار ہے تو آپ پیشانی پر ہاتھ رکھ کر پوچھ لیں کہ کیا ہوا میری زندگی کو، میری جان کو، میری پیاری لاڈلی کو؟ یہ چند الفاظ اس کی طبیعت ٹھیک کرنے کے لئے شاید کافی ہیں ان مہنگی دوائیوں سے جو ڈاکٹرز دیتے ہیں، اور تم غصہ میں کہہ دیتے ہو کہ ایک تو تیرا یہ روز کا مکر سمجھ نہیں آتا، کام کی وجہ سے بیماری کا بہانہ بناتی ہو۔ اور کیا چاہتی ہے وہ ؟ بس یہی کہ جب سارا دن گرمی میں کچن میں خوار ہو کر وہ آپ کے سامنے کھانا نکال کر رکھے اور آپ کھا کر کہیں کہ واہ مزہ آگیا بڑا مزیدار کھانا بنایا ہے اور وہ خوش ہو کر کہے کہ لیجیے اور لیجیے۔ وہ اگر چاہتی ہے کہ آپ کے لئے کوئی سوٹ، جوتا یا کوئی اور چیز پسند کرے اور آپ کہیں کہ کیا بہترین انتخاب اور پسند ہے آپ کی، تو کیا تمہاری عزت نفس کو ٹھیس پہنچے گی؟ بتائیے نہ! اگر وہ غصے میں ہے اور تم اس کی بات سن لو اور اس کو گلے لگا کر اسے دلاسہ دو تو کیا اس سے آپ کی مردانگی پر فرق پڑ جائے گا؟ کیا ہمیشہ وہ ہی غلط ہوتی ہے اور تم ٹھیک ہوتے ہو ؟ کیا آپ یہ بڑاپن نہیں دکھا سکتے کہ اس کا ماتھا چوم کر کہیں کہ میں غلط ہوں میری جان بس آپ ناراض مت ہو...
  ♧ث ﷽ ﷽ 🌹   🖌۔کل ابا جی کہہ رہے تھے کہ پرانے لوگ بہت بھلے ہوتے تھے انہیں دو مُٹھی محبت دی جاتی تھی تو وہ جواباً عمریں وار دیتے تھے یہ سن کے مجھے ہنسی آئی ، پتہ ہے کیوں اس لیے کہ اب لوگ بہت سیانے ہو گئے ہیں ، ان سے محبت کرو تو یہ جواباً محبت نہیں دیتے بلکہ سبق دیتے ہیں صاحبان علم و فضل ہماری زندگی خوبصورت رنگوں سے مزین ہے اور پھر اک وقت آتا ہے کہ بہت سے رنگ ہمیں اپنی زندگیوں سے صرف اس لئے بھی مٹانے پڑتے ہیں کہ وہ ہمارے مقصد حیات میں حائل نہ ہوں ہمارا دھیان نہ بٹائیں وہ مقصد جس کے لئے ہم دنیا میں بھیجے گئے یہ زندگی ہے تو بڑی دلفریب مگر ہمیں اپنے دل کو اس کے فریب سے بھی بچانا ہے یہ بات ذہن میں رکھ لیں جو اس کی خاردار جھاڑیوں میں الجھنے سے بچ گیا وہی خوش نصیب منزل تک پہنچے گا کیونکہ یہ ایک چانس ہے اور یہ ہمارا اک چھوٹا سا پڑاؤ ہے زمیں پر اور یہ ہماری آخرت کا سکہ ہے لوگوں کے رویوں سے دل برداشتہ نہ ہوں نہ لوگ رہیں گے اور نہ ہی آپ ہمیشہ رہنے والے ہیں... 🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے کی دعوت دیں🥀
 *(دو بادشاہ ساحلِ سمندر پر _!!*) حضرت سیدنا عبدالرحمن بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما اپنے والد محترم حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ پہلی اُمتو ں میں ایک بادشاہ تھا۔ خوب شان وشوکت سے اس کے دن رات گزر رہے تھے۔ ایک دن اس کی قسمت کا ستارہ چمکا اور وہ اپنی آخرت کے بارے میں غور وفکر کرنے لگا اور سوچنے لگا کہ میں جن دنیاوی آسائشو ں میں گم ہو کر اپنے رب تعالیٰ کو بھول چکا ہوں، عنقریب یہ ساری نعمتیں مجھ سے منقطع ہوجائیں گی۔ میری حکومت و بادشاہت نے تو مجھے اپنے پاک پروردگار عزوجل کی عبادت سے غافل کر رکھا ہے ۔چنانچہ وہ رات کی تاریکی میں اپنے محل سے نکلا اور ساری رات تیزی سے سفر کرتا رہا۔ جب صبح ہوئی تو وہ اپنے ملک کی سرحد عبور کرچکا تھا۔ اس نے ساحل سمندر کا رُخ کیا اور وہیں رہنے لگا۔ وہاں وہ اینٹیں بنا بنا کر بیچتا۔ جو رقم حاصل ہوتی اس میں سے کچھ اپنے خرچ کےلئے رکھ لیتا اور باقی سب صدقہ کر دیتا۔ اسی حالت میں اسے کافی عرصہ گزر گیا۔ بالآخر اس کی خبر اس ملک کے بادشاہ کو ہوئی، تو اس بادشاہ نے پیغام بھیجا کہ مجھ سے آکر ملو ۔ لیکن اس نے انکار کر دیا او...
 حرمین شریفین اور مقدس مقامات کے خلاف ہونے والے اسلام دشمن اقدامات اور سازشوں کے بارے میں *مختارالامہ حضرت اقدس مفتی سید مختار الدین* صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا مسلمانوں کے نام اہم پیغام: *بسم اللہ الرحمن الرحیم* *امت مسلمہ کی انفرادی ، اجتماعی ذمہ داریاں* اس میں کوئی شک نہیں کہ *حرمین شریفین* تمام امت مسلمہ کا مشترکہ دینی اثاثہ ہے۔ تمام امت مسلمہ روزانہ پانچ وقتہ نمازوں ،نوافل میں کعبہ کی طرف رخ کرتے ہیں۔ حج جیسا عظیم فریضہ یہیں ادا کیا جاتا ہے۔ *تمام مسلمانوں کا حرمین شریفین کے ساتھ قلبی محبت طبعی، فطری اور شرعی ہے۔۔۔۔۔۔* لیکن بدقسمتی سے *سعودی حکمران* دانستہ یا نادانستہ طور پر کفار ، یہود ، ہنود کے آلہ کار بن کر مسلمانوں کی عبادات کو برباد اور جذبات کو مجروح کررہے ہیں۔ کرونا کی آڑ میں حج ، عمرہ جیسی عظیم عبادات تقریبا معطل ہیں۔ ایس او پیز کے بہانے *طواف اور نمازوں* کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے۔ حرمین شریفین سے *مصاحف قرآنیہ* تک اٹھوا دیئے گئے۔ اس کے برعکس ان مقدس مقامات اور جزیرہ عرب میں فحاشی، عریانی ، کھیل تماشے ، سیمینا گھر و رقص گاہوں کو روز بروز فروغ دیا جا رہا ہے اور...
                  ( *پردہ پردہ پردہ ...!)* لڑکی نے کہا : تنگ آگئے ہم مولویوں سے! پردہ پردہ پردہ! بھائی ہم آزاد ہیں، جیسا لباس پہنیں، مرد نہ دیکھیں، کیوں آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر سر سے پاؤں تک عورت کو دیکھتے ہیں! ان کےگھر میں بہن بیٹی نہیں. ہم کیوں پردہ کریں، تــــــم دیکھـــــو ہی نہیں" میں نے کہا جی جی! بات تو تمہاری صحیح ہے کہ مرد کو نظریں نیچی رکھنے کا حکم ہے، نا محرم کو دیکھنا حرام ہے مگر جو منطق تم پیش کر رہی ہو وہ *دماغ کی بتی فیوز منطق ہے* .  بولی وہ کیسے؟  میں نے کہا کل میں بھی رات دو بجے گھر میں بڑا سا ایکو ساؤنڈ لگا کر قرآن کی تلاوت چلاؤنگا کوئی پڑوسی اعتراض کرے تو کہوں گا تم اور تمہارے بچے اپنے کان بند کرلو! مجھے ہی کیوں کہتے ہو! میں آزاد ہوں، پورا محلہ مجھے ہی بولے جا رہا ہے اپنے کان بند نہیں کرسکتے...  یا پھر ہسپتال میں بیٹھ کر سگریٹ کے سٹے لگاؤں گا لوگوں نے اعتراض کیا تو کہوں گا میری مرضی تم نہ سونگھو! اپنی ناک بند رکھو! کیوں سانس لیتے ہو! لڑکی تھوڑی چونک سی گئی اور کہا "ہاں ، لیکن دیکھنے میں بھلا کیسا گناہ، دیکھنا بھی...