Skip to main content

Posts

? كبھی آپ نے غور كيا  *★يہ صحيح ہے كہ آدمي كی عمر الله تعالٰی كے ہاتھ ميں ہے، پھر بھی يہ فرض كر ليں كہ آپ 60 سال جيتے ہيں۔​* *★ان 60 سال ميں اگر آپ يوميہ 8 گھنٹے سوتے ہيں تو گويا آپ ​20 سال سونے ميں گزار ديتے ہيں۔​* *★اگر آپ يوميہ 8 گھنٹے كام كرتے ہيں تو يہ بھی 20 سال بنتے ہيں۔ لہذا ​20 سال کام میں گزارتے ہیں۔​* *★​15 سال پر محيط آپ كا بچپن ہے۔​* *★اگر آپ دن ميں دو مرتبہ كھانا كھاتے ہيں تو كم و بيش نصف گھنٹا صرف ہوتا ہے۔ يوں آپ كی عمر كے ​3 سال كھانے ميں صرف ہوتے ہيں۔​* *★كھانے پينے، سونے، كام كرنے اور بچپن كے يہ سال ​مجموعی طور پر 58 سال بنتے ہيں۔​* *​​باقی بچے 2 سال۔​​* *★​اب سوال يہ ہے كہ آپ عبادت كے ليے كتنا وقت مختص كرتے ہيں؟؟؟!​* *★الله تعالٰی نے اگر آپ سے روزِ قيامت يہ پوچھ ليا كہ تم نے اپنی عمر كن كاموں ميں صرف كی تو آپ كا جواب كيا ہوگا؟؟* *★ 100 فيصد صحيح بات۔★* *★​قرآن مجيد كے كل صفحوں كی تعداد 600 يا 604 سے زائد نہيں۔ ٹھيک ہے؟!​* *يقين نہيں آيا تو جلدی سے قرآن مجيد كھول كر ديكھيں اور واپس آئيں۔* *★كيا آپ نے ديكھ ليا كہ قرآن مجيد كے كل كتنے صفحے ہيں۔* *★...
 ‎💯زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات آور ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے* ‎ ایک لاکھ پر -/2500 دو لاکھ پر -/5000 تین لاکھ پر -/7500 چار لاکھ پر -/10000 پانچ لاکھ پر-/12500 چھ لاکھ پر -/15000 سات لاکھ پر-/17500 آٹھ لاکھ پر-/20000 نو لاکھ پر-/22500 دس لاکھ پر-/25000 بیس لاکھ پر-/50000 تیس لاکھ پر-/75000 چالیس لاکھ پر-/100000 پچاس لاکھ پر-/125000 ایک کروڑ پر-/250000 دو کروڑ پر-/500000 ‎ہم زکوٰۃ کیسےادا کریں؟ ‎اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاة ادا کرتے ہیں اس لیے‎الله کی توفیق سےیہ تحریر پڑھنےکےبعدآپ اس قابل ہوجائیں گےکہ آپ جان سکیں ‎🔹سونا چاندی ‎🔸زمین کی پیداوار ‎🔹مال تجارت ‎🔸جانور ‎🔹پلاٹ ‎🔸کرایہ پر دیےگئے مکان ‎🔹گاڑیوں اوردکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔ 1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر 6-7) ‎2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35) 3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہیں۔(طبرانی) 4۔زکوٰة كامنکر‎جوزکوٰةادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار ہیں۔ ‎5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےق...
 ✔نظام محبت* درود شریف کے اندر ایک پورا نظام پوشیدہ ہے… ہم اسے ’’ *نظام محبت*‘‘ اور ’’ *نظام رحمت*‘‘ کہہ سکتے ہیں…  درودشریف پڑھتے ہی یہ پورا نظام حرکت میں آ جاتا ہے…  مختصر طور پر اس نظام کو سمجھ لیں… درودشریف پڑھنے والے نے … اللہ تعالیٰ سے محبت کا ثبوت دیا… کیونکہ درودشریف پڑھنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے… یہ ہوئی *پہلی محبت*… درود شریف پڑھنے والے نے حضور اقدس ﷺ سے محبت کا ایک حق ادا کیا… یہ محبت ایمان کے لئے لازمی ہے… جب تک رسول اللہ ﷺ کی محبت … ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر حاصل نہیں ہو گی… اس وقت تک ہمارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا… اعتبار والا ایمان وہی ہے جس میں حضور اقدسﷺ سے محبت… سب سے بڑھ کر ہو… اپنے والدین، اپنی اولاد… اپنے مال اور اپنی جان سے بھی بڑھ کر… انسان کو جب کسی چیز کی سچی محبت ہوتی ہے تو… وہ اس کا تذکرہ زیادہ کرتا ہے… آپ بازار چلے جائیں… ہر طرف مال، مال اور مال کی آوازیں سنیں گے… ہمیں حضور اقدس ﷺ کی صحبت حاصل نہیں ہوئی …  مگر ہم آپ ﷺ کی محبت تو پا سکتے ہیں… یہ محبت ہمیں جس قدر زیادہ نصیب ہو گی اسی قدر ہمارے دل میں…  آپﷺ کی زیارت، شفاعت، صحبت اور...
 💛 - اللّٰه سے زیادہ مہربان کوئی نہیں ہے … ✨ سيدنا عمر بن الخطاب رضي الله عنه بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس کچھ قیدی آئے قیدیوں میں ایک عورت تھی جس کا پستان دودھ سے بھرا ہوا تھا اور وہ دوڑ رہی تھی، اتنے میں ایک بچہ اس کو قیدیوں میں ملا اس نے جھٹ اپنے پیٹ سے لگا لیا اور اس کو دودھ پلانے لگی۔ ہم سے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ کیا تم خیال کر سکتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے ہم نے عرض کیا کہ نہیں جب تک اس کو قدرت ہو گی یہ اپنے بچے کو آگ میں نہیں پھینک سکتی۔ نبی کریم ﷺ نے اس پر فرمایا کہ : "الله اپنے بندوں پر اس سے بھی زیادہ رحم کرنے والا ہے جتنا یہ عورت اپنے بچہ پر مہربان ہو سکتی ہے۔" 📔 - [ صحیح البخاري : ٥٩٩٩ ] ✨ امام سفیان الثوري رحمه اللّٰه فرماتے ہیں : "میں نہیں چاہونگا کہ میری ماں میرا حساب لے بلکہ میرا ربّ میری ماں سے بہتر ہے۔" 📔 - [ المحتضرین لإبن أبي الدنیا : ٢١ ] ⚠️ تنبیہ : اس طرح کی باتیں کرنا کہ میری ماں نے میری قسمت لکھی ہوتی تو میری زندگی میں کوئی غم نہیں ہوتا وغیرہ حرام ہے، کیونکہ ایک مسلمان کے لئے اپنے ربّ سے زیادہ کسی کو رحم و محبت ک...
 🪶 - اپنی بیٹیوں سے نفرت مت کریں ... 💞 سيدنا عقبة بن عامر رضي الله عنه کہتے ہیں کہ سیدنا محمد رسول الله ﷺ نے فرمایا:  ’’لا تَكْرَهوا البَناتِ ؛ فإنَّهُنَّ المُؤْنِساتُ الغَالِياتُ.‘‘  "اپنی بیٹیوں کو ناپسند نہ کرو، کیونکہ وہ تو پیار کرنے والی اور قابلِ قدر (یعنی اہمیت کی حامل) ہوتی ہیں۔" 📜 - (سلسلة الأحاديث الصحيحة : 3206) 💞 فائدہ: بیٹیوں کو پرایا دھن قرار دینے والوں کے لیے یہ سوچنے کا مقام ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ بطورِ بیٹی عورت کی فطرت میں الله رب العزت نے عجیب ہی جذبات پیدا کیے ہیں۔ بیٹیاں اپنے والدین کی خیر خواہی میں بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہوتی ہیں۔ بیٹے تو اپنے بیوی بچوں میں مشغول ہو جاتے ہیں لیکن بیٹیوں کے دل اپنے شوہر کے گھر میں ہونے کے باوجود والدین کے ہاں اٹکے ہوتے ہیں۔ 📜 - (مولانا عبد المنان راسخ حفظه الله || خواتین کے لیے حدیث کی کتاب : صفحہ 90) 💞 فہم سلف: جسے ایک بیٹی عطا کی گئی اور اس نے اس کے ساتھ اچھا معاملہ کیا تو وہ اسے جنت میں لے جائے گی۔ جسے دو بیٹیاں دی گئیں اور اس نے اجر کی امید رکھتے ہوئے ان کی پرورش کی تو وہ اس کیلیے جہنم سے ڈھال بن جائیں گی۔ اور جسے ...
 😢لڑکا، لڑکی، نوکری، رشوت اور لالچ جب بات جہیز کی ہو تو ہمارا موقف یہ ہے: "جہیز مانگنا بھی غلط ہے اور پچاس ہزار کی نوکری والا لڑکا تلاش کرنا بھی غلط ہے۔" اگر سب نوکری والا لڑکا ہی تلاش کریں گے تو باقی لڑکے کنوارے رہیں گے کیا؟ ہم جان بوجھ کر دولت مند لڑکا تلاش کرتے ہیں اور خود ہی پوچھتے ہیں آپ کی مانگ کیا ہے؟ اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب تک لڑکے کی نوکری نہیں لگی ہے تب تک کوئی رشتہ نہیں آتا، ماں باپ کسی سے کہتے ہیں تو لڑکی والے تیار نہیں ہوتے، لڑکی والوں کا پہلا سوال ہوتا ہے کہ لڑکا کماتا کتنا ہے؟ ہماری لڑکی کو کیا کھلاے گا؟ کیا پہناے گا؟ مگر جیسے ہی نوکری لگ جاتی ہے تو رشتے والوں کی آمد سے چوکھٹ گھس جاتی ہے۔ اب لڑکے والے کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے اور ڈیمانڈ کیوں نہ بڑھے جبکہ ڈیمانڈ بڑھنے کی ایک نہیں دو وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ: کہ اسی لڑکے کو سیکڑوں لوگ رجیکٹ کر چکے ہوتے ہیں، تو اب لڑکے والے اپنا غصہ نکالنا چاہتے ہیں۔ دوسری وجہ: رشوت ہے کہ نوکری لگنے میں جو بڑی پیٹی رشوت کی دی ہے؛ اس کی بھرپائی بھی تو کرنی ہے کہیں نہ کہیں سے! تو جو سامنے ہوگا وہی نظر آئے گا۔ اب لڑکی والے ہی چوکھٹ گھس ر...
 🧭ایک لڑکی نے 22سال کی عمر میں شادی کی لیکن اس کے خاوند نے اسے خوش نہ رکھا۔۔۔ جبکہ ایک دوسری لڑکی نے 34 سال کی عمر میں شادی کی اور اس کے خاوند نے اسے بہت خوش رکھا ہوا ہے۔ ایک شخص نے 20 سال کی عمر میں شادی کی لیکن 10 سال بعد بچہ پیدا ہوا، جبکہ ایک دوسرے شخص نے 30 سال کی عمر میں شادی کی اور ایک سال بعد ہی بچہ پیدا ہوگیا۔۔۔ ایک لڑکے نے 23 سال کی عمر میں یونیورسٹی سے فراغت حاصل کی اور جاب کے لیے اس نے پانچ سال انتظار کیا، جبکہ ایک دوسرے لڑکے نے 28سال کی عمر میں یونیورسٹی سے فراغت حاصل کی اور اسی دن اس کو جاب مل گئی، ۔۔ ایک شخص 25 سال کی عمر میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کا سربراہ بنا اور 45سال کی عمر میں فوت ہوگیا، جبکہ ایک دوسرا شخص 50 سال کی عمر میں کمپنی کا سربراہ مقرر ہوا اور 90 سال کی عمر میں فوت ہوگیا ۔۔  اوبامہ 50 سال کی عمر میں اپنا ٹنیور پورا کرچکا جبکہ جوبائئڈن 80 سال کی عمر میں آغاز کرتا ہے ۔ صاحبو! اپنے ٹائم فریم میں رہ کر کام کیجیے، بلاشبہ آپ کی ٹائمنگ بہت اچھی چل رہی ہے، اور خوب جان لیجیے کہ کوئی بھی شخص نہ آپ سے آگے ہے اور نہ پیچھے، ہر شخص اپنے اپنے درست وقت میں ہے، فقط...