💛 - اللّٰه سے زیادہ مہربان کوئی نہیں ہے …
✨ سيدنا عمر بن الخطاب رضي الله عنه بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس کچھ قیدی آئے قیدیوں میں ایک عورت تھی جس کا پستان دودھ سے بھرا ہوا تھا اور وہ دوڑ رہی تھی، اتنے میں ایک بچہ اس کو قیدیوں میں ملا اس نے جھٹ اپنے پیٹ سے لگا لیا اور اس کو دودھ پلانے لگی۔ ہم سے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ کیا تم خیال کر سکتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے ہم نے عرض کیا کہ نہیں جب تک اس کو قدرت ہو گی یہ اپنے بچے کو آگ میں نہیں پھینک سکتی۔ نبی کریم ﷺ نے اس پر فرمایا کہ : "الله اپنے بندوں پر اس سے بھی زیادہ رحم کرنے والا ہے جتنا یہ عورت اپنے بچہ پر مہربان ہو سکتی ہے۔"
📔 - [ صحیح البخاري : ٥٩٩٩ ]
✨ امام سفیان الثوري رحمه اللّٰه فرماتے ہیں : "میں نہیں چاہونگا کہ میری ماں میرا حساب لے بلکہ میرا ربّ میری ماں سے بہتر ہے۔"
📔 - [ المحتضرین لإبن أبي الدنیا : ٢١ ]
⚠️ تنبیہ : اس طرح کی باتیں کرنا کہ میری ماں نے میری قسمت لکھی ہوتی تو میری زندگی میں کوئی غم نہیں ہوتا وغیرہ حرام ہے، کیونکہ ایک مسلمان کے لئے اپنے ربّ سے زیادہ کسی کو رحم و محبت کرنے والا سمجھنا صریح کفر ہے یہاں تک کہ یہ گمان نبی کریم ﷺ کے متعلق بھی نہیں رکھنا چاہیے۔ بلاشبہ ایسی باتیں وہی لوگ کرتے ہیں جنہوں نے کبھی اپنے ربّ کی ذات و صفات کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ والعیاذ باللّٰه
Alhamdulillah
ReplyDeleteAap ku ALLAH kush rake