۱) جو شخص یہ چاہے کہ اس کے اعمال مقبول ہوں تو اس کے لئے یہ آیت ہے
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ وَتُبْ عَلَیْنَا إِنَّکَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ
(۲) اگر کوئی چاہے کہ دنیا و آخرت میں بھلائی پائے اور جہنم کی آگ سے محفوظ رہے تو یہ آیت پڑھا کرے
رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ
(۳) اگر بڑے بڑے کاموں میں صابر( یعنی مضبوط) رہنے کا آرزو مند ہو اور ہر معاملے میں ثابت قدم اور دشمنوں پر ظفریاب رہنا چاہتا ہو تو یہ آیت مجرب ہے
رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ
(۴) اور اگر یہ منظور ہو کہ اس کا دل ایمان اور امان کے ساتھ رہے، رحمت الہٰی اس کے شامل ہو … اور اس کا دل ایمان کی طرف سے مطمئن ہو اور وہ با ایمان دنیا سے جائے تو یہ آیت پڑھا کرے
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ
(۵) جو شخص اللہ تعالیٰ کے دوستوں میں شامل ہونا چاہے وہ یہ آیت کثرت سے پڑھے
رَبَّنَا اِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْہِ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ
(۶) جب کسی کو کوئی مہم ( مشکل، حاجت یا اہم معاملہ) درپیش ہو یا کسی کا غلام بھاگ گیا ہو یا وہ نیک اور متقی بیٹے کی خواہش رکھتا ہو تو یہ آیت پڑھا کرے
رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَائِ
(۷)جو آدمی چاہے کہ اس کا حشر نیک لوگوں کے ساتھ ہو اور قیامت کے دن اس کو آسانی ہو تو یہ آیت پڑھا کرے
رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَیٰ رُسُلِکَ وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ إِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیعَادَ
اس آیت کی فضیلت پر حضرت بابا جی نے ایک واقعہ بھی لکھا ہے
(۸)جب کوئی شخص ظالموں کے ہاتھ سے نجات پانا چاہے تو لازم ہے کہ اس آیت کا ورد کرے
رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ ہٰـذِہِ الْقَرْیَۃِ الظَّالِمِ أَہْلُہَا وَاجْعَل لَّنَا مِنْ لَّدُنکَ وَلِیًّا وَّاجْعَل لَّنَا مِنْ لَّدُنکَ نَصِیْرًا( راحت القلوب ص۱۴۹)
ابھی حضرت بابا جی کے ’’وظائف‘‘ باقی ہیں جو آئندہ آتے رہیں گے ان شاء اللہ
لا الہ الا اللّٰہ،لا الہ الا اللّٰہ،لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ
اللھم صل علی سیدنا محمد والہ وصحبہ وبارک وسلم تسلیما کثیرا کثیرا
لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ
٭…٭…٭
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you