معاشرے_میں_ظالم_شوہر_کا_کردار ۔۔؟؟
آج کی میری تحریر بہت اہم موضوع پر ہے معاشرے میں اکثر شوہر اپنی چاند جیسی بیوی پر ظلم کے پہاڑ گرادیتے ہیں بیوی کے آخر حقوق ہوتے ہیں کیا اللہ حساب نہیں لے گا.بیوی اپنے شوہر کی خاطر سارے گھر والوں کو چھوڑ کر آتی ہی
کیا وہ انسان نہیں کیا اس کے کوئی جذبات نہیں..؟
شوہر کو چاہیے اچھا سلوک کرے عورت شوہر کا تلخ اور سخت رویہ دیکھ کر عورت بکھر جاتی ہے.میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے کئ واقعات یقین کریں میرا دل خون کے آنسو روتا ہے میں اس لیے قلم کا سہارا لیتا ہوں میرا اللہ میری باتیں آپ سب کے دلوں میں اتار دے خدا کا واسطہ ظلم نہ کرو بیوی کے سارے حقوق پورے کیا کرو حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے جو شخص چاہتا ہے اس کا گھر جنت میں پیارے آقا کے ساتھ ہو تو اسے چاھیے اپنی بیوی سے اچھا سلوک کرے۔
موضوع بھت طویل ہے مختصر ایک واقعہ سناتا ہوں ایک عورت کپڑے دھو رہی تھی سالن بہی پکا لیا بچہ سکول سے آیا تو کھانا مانگا ماں نے کہا کہ کپڑے تھوڑے سے رھ گے اپنے ابو سے پیسے لے کر باہر تندور سے روٹی لے آو ..بس اتنی بات ظالم شوہر نے سن لی اور آکر بیچاری بیوی کو مارنا شروع کردیا😢جیسے وہ عورت نہیں کوئی جانور ہو ..عورت کے جسم پر نیل پڑھ گے😢
کیا تھا بیس روپے دیتا روٹی کے واسطے عورت صبح سے گھر کے کام کررہی تھی وہ پتھر تو نہیں.خدا کا واسطہ اپنی آخرت تباہ نہ کرو اگر حقوق پورے نہیں کرسکتے تو پھر شادی کیوں کرتے ہو..شادی کا بہت جوش آتا ہے مگر بیوی کو عزت دیتے حیا نہیں آتی ..آخر ہر جگہ عورت پر ظلم کیوں..؟
ایسے ہزاروں واقعات ڈیوی، اخباروں میں آتے ہیں کہ شوہر نے بیوئ کو گھر سے باہر نکل دیا 😢 اور اب مکافات عمل لوٹ کر آرہا ہے کل ایک اخبار پڑھ رہا تھا کہ بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا ....اس دنیا میں ہر شخص محبت کا محتاج ہے اچھے اخلاق زندگی کو جنت بنا دیتے ہیں۔
اور بیوی تو ایسی نعمت ہے جس کو پلکوں پے سجا کہ رکھنا چاہیے عورت کو اگر کوئی سمجھے تو وہ خوشبو ہی خوشبو ہے ...آپ کے پورے خاندان کو مہکا دے گا ۔
اب دیکھا گیا کہ عورت مرد دونوں آزاد خیال ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے طلاق کی ناقابل یقین شرح بڑھ چکی ہے ... میاں بیوی اعتماد یقین محبت کو تھامے رکھیں
شک بدگمانی بداخلاقی کو اپنی زندگی میں جگہ نہ دیں
عورت قابل رشک ہے قابل عزت ہے قابل قدر ہے وہ تمہاری گالیاں سننے اور مار کھانے کے لیے نہیں آئی..اسلیے آپ دوستوں سے گزارش ہے پیار محبت سے رہیں بیوی شوہر کے اور شوہر بیوی کے حقوق پورے کرے۔
اگر پورے نہیں کرسکتا صرف گالیاں اور مار پیٹ کرسکتا ہے تو کنوارہ رہے کسی گلشن کی کلی کی زندگی تباہ نہ کرو...شکریہ ........اللہ پہلے مجھے اور آپ کو عمل کی توفیق دے۔
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you