*🥀آپ کے اندر اگر درج ذیل عادات میں سے کوئی ایک ہے*
*تو فوراً بدلیں یہ آپکے بچے کی تربیت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں...*
🔹 1- اگر آپ کا بچہ کوئی کام کرنے سے پہلے آپ کی نگاہوں سے چُھپ جاتا ہے تو یہ علامت ہے اس بات کی کہ آپ بارعب بننے کے چکر میں اسے اپنے سے دور کر رہے ہیں
🔹 2- اگر آپ کا بچہ ضرورت سے زیادہ شرمیلا اور سہما ہوا رہتا ہے تو علامت ہے کہ آپ اُسے ضرورت سے زیادہ باتیں سمجھانے لگے ہیں اسکی معصوم شرارتوں سے لطف لینے کے بجائے آپ اسے وقت سے پہلے بڑا دیکھنا چاہتے ہیں
🔹 3- اگر کوئی بچہ اپنے کھلونوں کی بجائے دُوسروں کے کھلونوں سے کھیلتا ہے
تو یہ علامت ہے کہ آپ اُن کی چوائس کا احترام نہیں کرتے اور اُنہیں وہ کھلونے خرید کر دے رہے ہیں جو اُنہیں پسند نہیں ہیں۔
🔹4 - اگر آپ محسوس کریں کہ آپ کے بچے میں دُوسرے بچوں کے متعلق حسد پیدا ہو رہا ہے تو خاطر امکان ہے کہ آپ اُس کا موازنہ دوسرے بچوں سے کر رہے ہیں اور اکثر اُسے یہ بتا رہے ہیں کے فلاں بچہ بہت اچھا بچہ ہے اور آپ بلکل نکمے ہو۔
🔹 5- اگر آپ کا بچہ بدتمیزی پر اُتر آیا ہے اور کسی بات کو خاطر میں نہیں لا رہا تو یہ نشانی ہے کہ اُس کے اردگرد آپ یا کوئی اور بڑئے ایسا ہی عمل کر رہے ہیں یا حد سے زیادہ لاڈ پیار دے رہے ہیں جسکی وجہ سے وہ کسی کو خاطر میں نہیں لاتا
🔹 6- اگر بچے میں چڑاچڑا پن پیدا ہو رہا ہے تو یہ نشانی ہے کہ اُسے پُوری توجہ نہیں مل رہی، خاص طور پر ایسا اُس وقت ہوتا ہے جب ماں اور باپ اُس سے کم عُمر بہن اور بھائیوں کی طرف زیادہ توجہ کر رہے ہوں اور اُسے لگ رہا ہو کہ اُسے بلکل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
🔹 7- اگر آپ کو پتہ چلے کے آپ کا بچہ آپ سے جھوٹ بولتا ہے تو یہ نشانی ہے کہ آپ نے اُسے اُس کی غلطیوں پر ضرورت سے زیادہ ڈانٹ رہے ہیں
🔹 8 - اگر آپکے بچے میں قوت فیصلہ کم ہورہی ہے اور وہ آپ سے کوئی بات کرنے سے جھجھک رہا ہے تو یہ علامت ہے اس بات کی کہ آپ اسے دوسرے بچوں کے سامنے ڈانٹ رہے ہیں یاد رکھیں بچے کو دُوسرے بچوں کے سامنے چاہے وہ اُس کے بہن بھائی اور کزن ہوں ہرگز مت ڈانٹیں وگرنہ یہ بچوں کی قوت فیصلہ کو کمزور کر دے گا۔
🔹9- اگر آپکے بچے میں باغیانہ نفسیات پیدا ہورہی ہیں تو یہ علامت ہے اس بات کی کہ آپ کبھی بھی اسکے احساسات کا خیال نہیں کرتے ہر وقت اپنا فیصلہ اسپر تھوپنے کی کوشش کررہے ہیں یاد رکھیں اگر ایسا ہے تو آپ والد نہیں ہیں بلکہ برے حاکم ہیں اور ایک وقت تک رہے گا بہت جلد آپ اسے اپنے سامنے مد مقابل پائیں گے
🔹10 - اگر آپ ذہنی تناؤ کی حالت میں رہتے ہیں اور اپنی پریشانی اور غصے کو بچوں پر نکالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تو آپ خود کو تنہا کر رہے ہیں ایسے بچے والدین سے دُور ہوتے جاتے ہیں وہ والدین پر بھروسا کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور اُن کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتے، ایسے بچے بڑے ہوکر منشیات کی طرف راغب ہوسکتے ہیں اور صحیح اور غلط کام کی پہچان کھو سکتے ہیں۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اچھے والدین بننے اور اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں
آمین
التماسِ دعا
اَلَّهُمَّ صَلِّ عَلَى ُمحَمَّدِ ُّوعَلَى اَلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ ابْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدُ مَجِيِداَلَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمّدِ ٌوعَلَى اَلِ مُحَمّدٍ كَمَابَارَكْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيُد مَّجِيد.
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے۔
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you