ایک گاؤں میں غریب فِیقاء موچی رہتا تھا ۔
جو ایک درخت کے نِیچے اپنی لکڑی کی پیٹی رکھ کر لوگوں کی جُوتئیاں مرمّت کرتا تھا ۔
بیچارے کا گُزر بٙسّر مُشکل سے ھوتا تھا ۔
فِیقے کے پاس رہنے کو
نا گھر تھا ،
نا بیوی تھی ،
نا بچے تھے ۔
صرف ایک چادر ،
ایک تکیّہ
اور ایک لکڑی کی پیٹی
اُس کی کُل مٙلکِیّت تھی ۔
جب رات ہوتی تو فِیقا ایک بند سکُول کے باہر چادر بِچھاتا تکیّہ رکھتا اور سو جاتا ۔
ایک دِن صُبح کے وقت گاوں میں سیلاب آ گیا ۔
فیقے کی آنکھ کُھلّی
تو ہر طرف شور و غُل تھا ۔
لوگ اپنا اپنا سامان گھر کی قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہے تھے ۔
فیقا یہ مٙنظر دیکھ رہا تھا ۔
وہ اُٹھا اور سکُول کے ساتھ بنی ٹینکی پر چڑھ گیا ۔
چادر بچھائی
دِیوار کے ساتھ تکیّہ لگایا
اور لیٹ کر لوگوں کو دیکھنے لگا ۔
کوئی نقدی لے کر بھاگ رہا ہے
کوئی زیور
کوئی بکریاں
تو کوئی کُچھ قِیمتی اشیاء لے کر بھاگ رہا تھا ۔
اِسی دوران ایک شخص بھاگتا آ رہا تھا
اُس نے سونے کے زیور ،
پیسے
اور کپڑے اُٹھا رکھّے تھے۔
جب وہ فِیقے کے پاس سے گُزرا تو اُسے سکون سے لیٹے ھُوئے دیکھا تو رُک کر بولا ۔۔۔
اوئے فِیقے
ساڈِی ہر چیز اجڑ گئی اے ساڈی جان تے بنی اے تے توں ایتھے سکُون نال لیٹا ھویا ویں ۔۔۔۔
یہ سُن کر فِیقا ہنس کر بولا۔۔۔۔۔
لالے اج ای تے غُربّت دی چٙس آئی اے۔۔۔۔
جب میں نے یہ کہانی سُنی..
تو ہنس پڑا ۔
مگر پھر ایک خیال سا آیا ۔
میں روزِ محشر والے دِن کا سوچنے لگا ۔
کہ شاید بروز حٙشرّ کا منظر کُچھ ایسا ھی ھو ۔
جب تمام اِنسانوں کا حساب قائم ہو گا۔
ایک طرف غرِیبوں کا حساب ھو رہا ہو گا ۔
دو وقت کی روٹی ،
کپڑا ،
حقُوق اللہ
اور حقوق العباد ۔!
ایک طرف امیروں کا حساب ھو رہا ھوگا ۔
پلازے ،
دُکانیں ،
فیکٹریاں ،
گاڑیاں ،
بنگلے ،
سونا چاندی ،
مُلازم ،
پیسہ ،
حلال و حرام ،
عیش و آرام ،
زکوات ،
حقوق اللہ ،
حقوق العباد ۔!
اِتنی چیزوں کا حساب
پسینے سے شرابوُر اور خوف سے تھر تھر کانپ رہے ھونگے ۔
ایک طرف غریب کھڑے اُنکو دیکھ رہے ھونگے
چہرے پٙر ایک عجیب سا سکُون
اور شاید دِل ہی دِل میں کہہ رھے ھونگے ۔۔۔
اج ای تے غُربت دی چٙس آئی اے😍💯
🌹 اصلاحی بیانات اور تحریرات 🌹
دوستوں کی فرمائش پرتمام گروپس کا لنک سینڈ کیا گیا ہے
خواہش مند دوستوں تک پہنچاٸیں اور اس کار خیر میں شریک ہوں۔
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you