لڑکی اگر عالمہ نہیں بھی ہے تو اتنی دین دار ضرور ہو جسے دین کی بنیادی باتوں اور اصول و ضوابط کا علم ہو تاکہ کل کو وہ آپکی اولاد یعنی امت محمدی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اچھی تربیت کرسکے...
ویسے تو مشرقی ممالک میں تقریبا 90% مرد چاہتے ہیں انکی بیوی عالمہ نہیں تو دین دار ضرور ہو لیکن دور ایسا آچکا ہے کہ والدین اپنی بیٹیوں کو دین کی تعلیم کی بجائے دنیاوی تعلیم دلوانے کو ترجیح دیتے ہیں کہ وجہ صرف یہ ہے کہ کل اگر کوئی نامعقول واقعہ پیش آجائے تو بیٹی خود کما کر کھا سکے کسی پر بوجھ نہ بنے ۔ لیکن والدین نادان ہیں کہ کم علم جو اس بات کو نہیں جانتے کہ اگر اسکے پاس دینی تعلیم ہوگی تو وہ خود کو صابر و شاکر بنا کر اپنے شوہر کے ساتھ پرسکون زندگی گزار سکے گی۔ جبکہ دین میں کہتا ہے عورت کو ہمیشہ اسکی دین داری کی وجہ سے پسند کرو۔
1۔ دین دار لڑکیاں بہت صابر و شاکر ہوتی ہیں۔ وہ ہر حال میں اللہ اور اپنے شوہر کا شکر ادا کرتی ہیں ۔
2۔ دیندار لڑکیاں گلے شکوے سے اجتناب کرتی ہیں۔
3۔ شوہر کی ہر لائی ہوئی چیز کو پسند کرتی ہیں۔ ان میں نقص نہیں نکالتیں۔
4۔ پردے کی سخت پابند ہوتی ہیں کسی نامحرم کی نظر خود پر نہیں پڑنے دیتیں شوہر کی غیر موجودگی میں بھی اپنی عزت مال و متاع کی حفاظت کرتی ہیں ۔ اور یہی ایک مضبوط پلس پوائنٹ ہے دین دار لڑکیوں کا کہ انکے مرد ان پر کامل اعتماد کرتے ہیں۔
5۔ چونکہ وہ دین کی بنیادی باتوں سے واقف ہوتی ہیں وہ اپنے شوہر کی بلا چوں چراں خدمت کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انکے شوہر غیر عورتوں کی طرف مائل نہیں ہوتے۔
6۔ میاں بیوی میں جھگڑے کی وجہ بے ایمانی اور جھوٹ دھوکہ دہی ہوتا ہے دین دار لڑکیاں جھوٹ سے پرہیز کرتی ہیں
7۔ اکثر لڑکیاں جو دیندار ہیں وہ گھر کی چار دیواری میں رہتی ہیں تو انہیں شازشیں چالاکیاں نہیں آتیں جسکی وجہ سے انکی زنذگی پرسکون گزرتی ہے جتنا باقی لوگوں سے میل میلاپ کم ہوگا اتنی ہی میاں بیوی میں یقین کی پرامن فضا قائم ہوگی۔
8۔ دیندار لڑکیوں کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ شوہر کی بہت فرمانبردار ہوتی ہیں شوہر چاہے جتنا دنیا دار ہو گالم گلوچ کرنے والا ہو غصہ کرنے والا ہو وہ اف تک نہیں کریں گی۔ اور ان کا یہی رویہ شوہر کو بدلنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
9۔ سب سے اہم چیز اولاد کی تربیت ہوتی ہے اور اس میں اللہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا سکھانا وہ ایک دیندار لڑکی سے بہتر کوئی ننہیں کرسکتا اور آپکا بچہ جس بھی مجمع میں جائے گا ماں باپ کی تعریف ہی کروائے گا کیونکہ انکی زندگی صحابہ اکرام کے اقدامات پر عمل کرتے گزرتی ہے۔
10۔ دیندار لڑکی جتنی عزت و خدمت اپنے والدین کی کرتی ہے اس سے زیادہ اپنے سسرال والوں کی کرے گی تاکہ ہر کوئی اسکے شوہر کی تعریف کرے شوہر کی عزت بڑھے۔
11۔ دیندار لڑکی سچے دل سے اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے اور بھولے سے بھی کسی غیر کا خیال اپنے دل میں نہیں لاتی۔ اور ہر مرد چاہتا ہی سچی محبت خلوص وفاداری
12۔ دیندار لڑکیاں سلیقہ مند ہوتی ہیں وہ گھر کی دیکھ بھال ایسے کرتی ہیں کہ بنا ملازمہ کے گھر کی مکمل ترتیب اور صفائی ستھرائی ہوتی ہے۔
13۔ مشکل وقت میں ساتھ دیتی ہیں دکھ سکھ کی ساتھی ہوتی ہیں بہترین دوست اور رازداں ہوتی ہیں۔
14۔ دیندار لڑکیاں اپنے شوہر اور اولاد کو آخرت کی بھی تیاری کرواتی ہے انہیں نماز روزہ کی پابند بناتی ہے ۔
15۔ ایک دیندار عورت کی معاشرے میں الگ ہی شان ہوتی ہے سب لوگ انکی عزت کرتے ہیں۔ اور انکی عزت انکے شوہر کی عزت کو بڑھاتی ہے۔
16۔ دیندار لڑکیاں بہت ملنسار خوش اخلاق باادب ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ایک مثالی بیوی کہا جاتا ہے۔
نوٹ۔ ضروری نہیں کہ یہ تمام تر خصوصیات صرف عالمہ یا دین دار لڑکی میں ہوں ۔ عام دنیا دار لڑکیاں بھی یہ خوبیاں رکھتی ہیں لیکن ایسا شاذو نادر ہوتا ہے...
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you