_ محترم والدین توجہ فرماٸیں _ 🥀 ہم آج شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ ہمارے بچے ہمارا کہنا نہیں مانتے بدتمیزی کرتے ہیں۔ زبان چلاتے ہیں آپس میں پیار محبت نہیں بڑوں کی عزت نہیں، کھانے میں نخرے کرتے ہیں ہمارے زمانے میں ماں ایک چیز پکاتی تھی تو چھ بچے چپ کرکے رب کا شکر کرکے کھاتے تھے۔ آج ماں چھ چیزیں پکا کر ایک بچے کے پیچھے بھاگتی پھرتی ہے۔ کبھی آپ نے سوچا کیوں؟ آج کے بچے اتنی جلدی بور کیوں ہو جاتے ہیں ؟ ہم نے تو کبھی نہیں کہا تھا کہ ہم بور ہو رہے ہیں؟ کیا ہم تمیز دار بچے تھے یا ہمارے والدین کی تربیت اچھی تھی؟ سوچیں ۔۔۔'' کیا ہمارے والدین ہمارے پیدا ہوتے ہی ہمارے ہاتھوں میں موبائل فون پکڑا دیا کرتے تھے ؟ یا وہ بھی ہر وقت موبائل ہاتھوں میں تھامے موبائل زومبی بنے رہتے تھے؟ کیا وہ ٹی وی کو ہماری بےبی سٹنگ کے لیے استعمال کرتے تھے؟ کیا وہ ہمیں ٹی وی کے آگے بیٹھ کر کھانا کھلاتے تھے؟ ⌚ ذرا کل سے بچوں کا سکرین ٹائم تو نوٹ کریں؟ ٹی وی ، لیپ ٹاپ ، موبائل ، گیمز سب اس میں شامل ہے، آج کے بچےکم از کم اوسطاً 55 گھنٹے سکرین ٹائم استعمال کرتے ہیں۔ کیا اس سے آدھا وقت بھی ہم...
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته. اس ویبسائٹ میں آپ کو دین اور دنیا کے حوالے سے اصلاحی باتیں ملی گی انشاءاللہ اور روزانہ ایک نئے موزوں پر پوسٹ ہوگی آپ یہ پوسٹیں اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں شکریہ۔ Islamic YouTube Channel. Admin Tariq Usman