۔ 💝 حضرت محمد ﷺ کا حلیہ مبارک 💝
🌺 آپ صلی اللہ علیہ و سلم نہ بہت طویل القامت تھے‘ نہ پست قد‘ مگر دوسرے آدمیوں کے مجمع میں سب سے بالا معلوم ہوتے تھے
🌼 رنگ گورا‘ پرملاحت‘ سرخی مائل تھا
🌸 سر مبارک بڑا
💐 ڈاڑھی خوب بھری ہوئی بال سیاہ قدرے پیچیدہ
❤️ آنکھیں گول بڑی‘ سیاہ اور پر رونق
💚 سر کے بال سیدھے اکثر کان کی لو تک اور کبھی کندھوں تک اور کبھی کان کی لو سے بھی اوپر رہتے تھے
💓 بھویں باہم پیوستہ ایک باریک سی رگ درمیان میں فاصل تھی‘ کہ غصہ کے وقت ظاہر ہوتی تھی
💗 آنکھوں کی سفیدی میں سرخ ڈورے بھی تھے
💞 رخسار نرم اور پرگوشت تھے
💖 سر میں تیل ڈالتے تھے
💛 اور آنکھوں میں سرمہ لگاتے تھے
💙 دانت مثل مروارید سفید و چمکدار تھے
💜 تبسم کے سوا کبھی کھلکھلا کر نہ ہنستے تھے
💟 آپ صلی اللہ علیہ و سلم نہایت خندہ رو‘ شیریں کلام‘ فصیح‘ شجاع اور جامع جمیع کمالات انسانیہ تھے
🌟 آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت صلی اللہ علیہ و سلم تھی
⭐️ آپ صلی اللہ علیہ و سلم اپنا کام خود اپنے ہاتھ سے کرتے تھے
🌹 کسی کا سوال رد نہ کرتے تھے
🌷 (الرحیق المختوم ص ۶۴۵ تا ۶۴۸۔)
🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل
کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے
کی دعوت دیں🥀
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you