۔مسئلہ تو ہے
مسئلہ بھی عام نہیں ہے
ہر شخص کہتاہے یہ بات میرے کام کی نہیں ہے
ہر برائی نظر آتی ہے دوسرے میں
خود میں اچھائی کا نام بھی تو نہیں ہے
ہم اس کوشش میں ہیں کہ فلاں بہتر بن جائے
خود کو بھی اسکی ہے ضرورت یہ خیال بھی تو نہیں ہے
معاشرے کو ہم کہتے ہیں بُرا
اسی معاشرے کے معزز فرد بھی تو کہلاتے ہیں
دوسروں کے ہر قدم پر نظر ہے ہماری
اپنے قدم بھی اسی راہ پر ہیں یہ خیال بھی تو نہیں ہے
دوسروں کے گناہوں کا رکھتے ہیں حساب
ہم یہ بھول بیٹھے ہیں کہ
پارساؤں میں ہمارا بھی نام تو نہیں ہے
بدلیں گے خود کو تو بدلے گا معاشرہ
عمل کریں گے تو عمل بھی نظر آۓ گا
ایسے ہی ہر شخص کو کمرہ امتحان میں بٹھانا بھی تو نہیں ہے
خود کو مشکل میں پاتے ہیں تو کہتے ہیں کوئی اپنا ہی نہیں ہے
کسی کے مشکل وقت میں ہم کسی کے اپنے بنتے بھی تو نہیں ہیں
خود کو بدلنا ہے تو ہی بدلیں گی نسلیں سنوریں گی نسلیں
ہر نصیحت پر عمل کرنا ہے خو د پہلے
ہے مشکل کام
پر ناممکن بھی تو نہیں ہے ...
🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل
کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے
کی دعوت دیں🥀
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you