(خوب صورت تحفہ)
*ﻭَﺇﻥْ ﺿَﺎﻗَﺖْ ﺑِﻚَ ﺍﻷﺣْﻮَﺍﻝُ ﻳَﻮْﻣﺎً*
*فَبِالأﺳْﺤَﺎﺭِ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*
جب بھی کسی دن تم پر سخت حالات آ جائیں تو رات کے آخری پہر محمد علیہ الصلوۃ و السلام پر درود بھیجنے کا اہتمام کرو
*ﻭ ﻻ ﺗَﺘْﺮُﻙْ ﺭَﺳُﻮﻝَ ﺍﻟﻠﻪِ ﻳَﻮْﻣﺎً*
*ﻓَﻤَﺎ ﺃﺣْﻠَﻰ ﺍﻟﺼَّﻼﺓ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*
دیکھو ! ان پر درود بھیجنا اس قدر مٹھاس بھری عبادت ہے کہ کوئی بھی دن نبی کریم ﷺ پر درود سے خالی نہ جانے دو ۔
*ﺷِﻔَﺎﺀٌ ﻟِﻠﻘُﻠُﻮﺏِ ﻟَﻬَﺎ ﺿِﻴَﺎﺀٌ*
*ﻭَﻧُﻮﺭٌ ﻣُﺴْﺘَﻤَﺪٌ ﻣِﻦْ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*
ان پر درود بھیجنے سے نور ، روشنی اور دِلوں کو شفا حاصل ہوتی ہے ۔
*ﺑِﻬَﺎ ﻳُﺴْﺮٌ ﻭﺗَﻔْﺮِﻳﺞٌ ﻟِﻜَﺮْﺏٍ*
*ﻟِﻤَﻦْ ﺃﻫْﺪَﻯ ﺍﻟﺼَّﻼﺓَ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*
جو شخص بھی نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتا ہے تو اس کی برکت سے تکلیفیں دور ہوتی ہیں اور آسانی مسیر آتی ہیں ۔
*ﻭَﺃﻓْﻀَﻠُﻬَﺎ ﺇﺫﺍ ﻣَﺎ ﻛُﻨْﺖَ ﻳَﻮْﻣﺎً*
*ﺑِﺮَﻭْﺿَﺘِﻪِ ﺗُﺼَﻠِّﻲ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*
پھر اس درود کی فضیلت اور قدر و منزلت کے کیا ہی کہنے جب تم ان کے روضہ مبارکہ پر حاضر ہو کر انہیں درود و سلام پیش کرو
*ﺗُﺼَﻠِّﻲ ﺑِﺎﺷْﺘِﻴَﺎﻕٍ ﻓﻲ ﻣَﻘَﺎﻡٍ*
*ﻋَﻈِﻴﻢِ ﺍﻟﺸَﺄﻥِ ﻳَﺴْﻤَﻌُﻬَﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*
وہ تم جس قدر بھی شوق و محبت سے درود پڑھ سکتے ہو پڑھو کہ وہاں نبی کریم ﷺ خود اسے سماعت فرماتے ہیں ۔
*ﻓَﻴَﺎ ﺳَﻌْﺪ ﺍﻟﺬﻱ ﻗَﺪْ ﺟَﺎﺀَ ﻳَﻮْﻣﺎً*
*ﻭَﻗَﺪْ ﺃﻫْﺪَﻯ ﺍﻟﺴَّﻼﻡَ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*
کیا ہی خوش بخت انسان ہے وہ جس نے پہلے ان کی طرف درود کے ھدیے بھیجے ہوں اور پھر ایک دن خود بھی ان کی خدمت میں پہنچ جائے ۔
*ﺗَﻘِﻲٌ ﺑَﻞْ ﺳَﻌِﻴﺪٌ ﻣُﺴْﺘَﺠَﺎﺏٌ*
*ﻭَﻳَﻮْﻡَ ﺍﻟﺤَﺸْﺮِ ﺷَﺎﻓِﻌُﻪُ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*
ایسا آدمی متقی ہے ، بلکہ بڑا خوش بخت اور قبولیت یافتہ
ہے کہ قیامت کے دن محمد ﷺ اس کے شفیع ہوں گے.
SubhanAllah
ReplyDelete