حرمین شریفین اور مقدس مقامات کے خلاف ہونے والے اسلام دشمن اقدامات اور سازشوں کے بارے میں *مختارالامہ حضرت اقدس مفتی سید مختار الدین* صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا مسلمانوں کے نام اہم پیغام:
*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*امت مسلمہ کی انفرادی ، اجتماعی ذمہ داریاں*
اس میں کوئی شک نہیں کہ *حرمین شریفین* تمام امت مسلمہ کا مشترکہ دینی اثاثہ ہے۔ تمام امت مسلمہ روزانہ پانچ وقتہ نمازوں ،نوافل میں کعبہ کی طرف رخ کرتے ہیں۔ حج جیسا عظیم فریضہ یہیں ادا کیا جاتا ہے۔
*تمام مسلمانوں کا حرمین شریفین کے ساتھ قلبی محبت طبعی، فطری اور شرعی ہے۔۔۔۔۔۔*
لیکن بدقسمتی سے *سعودی حکمران* دانستہ یا نادانستہ طور پر کفار ، یہود ، ہنود کے آلہ کار بن کر مسلمانوں کی عبادات کو برباد اور جذبات کو مجروح کررہے ہیں۔ کرونا کی آڑ میں حج ، عمرہ جیسی عظیم عبادات تقریبا معطل ہیں۔ ایس او پیز کے بہانے *طواف اور نمازوں* کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے۔ حرمین شریفین سے *مصاحف قرآنیہ* تک اٹھوا دیئے گئے۔ اس کے برعکس ان مقدس مقامات اور جزیرہ عرب میں فحاشی، عریانی ، کھیل تماشے ، سیمینا گھر و رقص گاہوں کو روز بروز فروغ دیا جا رہا ہے اور نوبت یہاں تک پہنچ گئ کہ حرمین شریفین کے اندر *سیکورٹی کے نام پر عورتوں کو غیر شرعی چست لباس پہنایا دیا گیا ہے* جو کہ بیت اللہ شریف میں بے حیائی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں۔
اس انتہائ تشویشناک صورت حال میں تمام *امت مسلمہ* کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری بنتی ہےکہ اپنے اپنے تعلقات اور رسائی کے مطابق اس ظلم اور دین دشمن اقدامات کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے اور *سعودی حکمرانوں خصوصا ابن سلمان وغیرہ* کو ان کے مذموم غیر شرعی اقدامات سے روکنے کی پوری کوشش کی جاۓ۔

ماشاءالله ماشاءالله ماشاءالله ماشاءالله ماشاءالله ماشاءالله ماشاءالله
ReplyDelete