السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’’ مجھ پر درود کی کثرت کرو جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات‘‘(البیھقی) اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے… ’’جمعہ کا دن تمہارے دنوں میں افضل ہے، اسی میں آدم پیدا ہوئے اور اسی میں ان کا انتقال ہوا۔اسی دن صورپھونکاجائے گا اور اسی دن بے ہوشی ہوگی۔ پس اس دن مجھ پر درود کی کثرت کیا کرو بے شک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے‘‘… اہل علم نے اس حدیث کی سند کو صحیح فرمایا ہے… قیامت کے دن اور اس کے پہلے کی ہولناکیوں میں درود شریف کتنا کام آئے گا وہ اس حدیث پاک سے ثابت ہوگیا… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار اوراللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بزرگ ہے اور عیدالفطر اور عیدالاضحی سے بھی زیادہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کی عظمت ہے‘‘… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جمعہ کی رات روشن رات ہے اور جمعہ کا دن روشن دن ہے‘‘… امام غزالی ؒنے تحریر فرمایا ہے، حضرت حکیم الامتؒ نے بھی نقل فرمایاہے کہ… پہلے زمانے لوگ جمعہ نماز کے لئے اتنا جلدی جامع مسجد جاتے کہ راستوں میں سخت ازدحام یعنی رش ہوجاتا جیسے عید کے دنوں میں… پھر جب یہ طریقہ جاتا رہا اور لوگوں نے جمعہ نماز کے لئے جلدی جانا چھوڑ دیا تو کہا جاتا تھا کہ یہ پہلی بدعت ہے… جو مسلمانوں میں آگئی ہے، آج مغرب سے جمعہ شروع… مقابلہ حسن شروع… جمعہ نماز کو جلد جانا ہے۔ مسجد بند ہوگی تو دروازے پر بیٹھ جائیں گے اور بھیگی آنکھوں سے درود شریف پڑھتے ہوئے کہیں گے۔اے رحیم مالک! گناہ گار آپ کے دروازے پر آ پڑا ہے… آج جھولی بھر دیجئے، مغفرت اور قبولیت عطا فرما دیجئے۔ سورۃ کہف کی تلاوت بھی یاد رہے۔ پچھلے ہفتے چھوٹے بچوں نے ماشاء اللہ بہت درود شریف پڑھا…
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول
اللہ
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you