🌺 *اپنے عیوب سے کیسے واقف ہوں ؟!* 🌺
👈 *پہلا طریقہ :*
کسی ایسے بصیرت مند شیخ/عالم کے پاس بیٹھیں جو آپ کو آپ کے عیوب سے آگاہ کرے اور ان کا علاج بھی بتائے. مگر ایسے علماء اب خال خال ہی ملتے ہیں. لیکن اگر مل جائے تو گویا ایک طبیبِ حاذق مل گیا, اسے کبھی نہ چھوڑیں!
👈 *دوسرا طریقہ :*
ایک ایسا سچا, قابل اعتماد, دیندار اور بصیرت افروز دوست بنائیں اور اسے اپنے اوپر رقیب مقرر کر لیں کہ جب میں کوئی ناپسندیدہ کام کروں تو مجھے تنبیہ کرنا.
اسی لیے سيدنا عمر رضي الله عنه فرماتے تھے: الله اس شخص پر رحم کرے جو ہمیں ہمارے عیوب سے آگاہ کرے.
اور سلف صالحین ایسے لوگوں سے محبت کرتے تھے جو انہیں ان کے عیوب سے خبردار کریں. مگر ہمارا حال یہ ہے کہ ہمیں سب سے زیادہ بغض اس شخص سے ہوتا ہے جو ہمارے عیوب ہمیں بتلائے.
👈 *تیسرا طریقہ :*
اپنے دشمنوں کی زبان سے اپنے عیوب پہچانیں. کیونکہ دشمنی اور انتقام کی آنکھ برائیاں ہی دیکھتی ہے. آپ کے عیبوں کا تذکرہ کرنے والا جھگڑالو دشمن زیادہ فائدہ مند ہے بہ نسبت مداہنت برتنے والے دوست سے جو آپ کے عیبوں کو چھپاتا رہے!
👈 *چوتھا طریقہ :*
لوگوں میں گھل مل جائیں. جو بھی کوئی مذموم عادت دیکھیں, اسے اپنی ذات میں تلاش کریں. اگر وہ عادت اپنے میں بھی پائیں تو اس سے بچنے کی مکمل کوشش کریں.
📚 *ماخوذ :*
مختصر منهاج القاصدين (١٥٦)
لإبن قدامة المقدسي رحمه الله
#سلسلة_اقوال_ال
سلف #اصلاحی_تحریریں
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you