ھم تباہی کی آخری سیڑھی پر پہنچ چکے ھیں
(یونیورسٹی اور کالجز کا خطرناک ماحول اور مخلوط تعلیمی نظام)
آج کا مخلوط تعلیمی نظام اپنے ساتھ ساتھ
خطرناک نتائج چھوڑ کر جارھا ھے
یونیورسٹی میں بڑھتی ھوئی یورپی فضا کی لہر اس حد
تک پھیل گئ ھے جس کو قابو کرنا ناممکن سا ھوگیا ھے
پاکستان میں چھوٹی کلاسز سے مخلوط تعلیم کا
آغاز کرکے بچوں کی ذھن سازی کر دی جاتی ھے تاکہ
جوان ھوکر کوئی مشکل پیش نہ آے کہ
ھم آزاد خیال لوگ ھیں
میں حیران ھوں ساتویں کلاس کے سٹوڈنٹ وہ بھی گرل
فرینڈ اور بواے فرینڈ کی بیماری میں مبتلا ھو جاتے ھیں
ایک رپورٹ کے مطابق
جس قوم کی آٹھویں جماعت کی طالبہ ناجائز فعل سے
حاملہ ھو جاے اس قوم میں ھوس پرستی کا بازار
گرم ھو جاتا ھے انسانیت جل کر راکھ ھو جاتی ھے
کالجز یونیورسٹی میں گرل فرینڈ ایک عام معولی بات
سمجھی جاتی ھے کسی کی عزت کے ساتھ کھیلنا
ان کی تصاویر دوستوں میں شئیر کرنا ڈیٹ پر جانا
رومینس وغیرہ ان باتوں کو اب صرف
گپ شپ سمجھا جاتا ھے
میں حیران ھوں مرد عورت کی عزت تک
اتنی آسانی سے کیسے پہنچ جاتا ھے
میں لڑکیوں کی تعلیم کا ھرگز مخالف نہیں مگر
آپ بتائیں ایسی تعلیم کا کیا فائدہ جس میں عورت کی
عزت و عصمت عورت کا مقام عورت کی وقار اور شرافت
سب کچھ کھو جائے اب بڑھتا ھوا فیشن آزادی ھاسٹلز
میں ھونے والے شرمناک فعل یہ سب اسلامی تعلیمات
سے دوری کی وجہ سے ھم پر عذاب سے کم نہیں
پاکستانی انڈین ڈرامے ان کی راہ مزید ھموار کر رھے ھیں
میں والدین پر حیران ھوں اللہ جانے ان کو کیا ھوگیا ھے
جان بوجھ کر اندھے بہرے گونگے بن چکے ھیں
سنا ھوں پہلے والدین اولاد پر مکمل نگاہ رکھتے تھے
اور اولاد بھی والدین کا سہارا بن جاتے تھے
خوب خدمت کرتے دعائیں لیتے تھے مگر اب والدین
قصوروار ھیں اپنی اولاد کو خود جہنم کے گڑھے میں
پھینکنا چاھتے ھیں اب والدین نے اولاد کو آزادی دے دی
نتیجہ اولاد بوڑھے والدین کو اولڈ ھاوس چھوڑ آتے ھیں
مبارک ھو ایسے والدین پر جن کی تربیت ایسی تھی
تعلیم ضرور حاصل کریں مگر شعور حاصل کرنے کے لیے
مگر ھم روز بروز بے شعور اور بےدین ھو رھے ھیں
آزاد خیال لوگ میری پوسٹ سے اختلاف کرسکتے ھیں
ان کا کوئی قصور نہیں ان بیچاروں کو ماحول ھی ایسا
فراھم کیا گیا دینی اور دنیاوی تعلیم دونوں حاصل کریں
تاکہ ھم اچھے انسان کے ساتھ اچھے مسلمان بھی بن سکیں
میرا شکوہ والدین سے ھے آپ کی اولاد آپ کے ھاتھوں سے
نکل چکی ھے آپ صرف اولڈ ہاوس جانے کی تیاریاں کریں
ایسی اولاد پیدا کرتے جو موت کے بعد آپ کے لیے
قرآن پڑھتے دعا کرتے آپ کو قبر مین راحت دیتے
مگر آپ نے ان کو یورپ کے حوالے کر دیا ھے
نوجوان نسل سے گزارش ھے خدارا
گرل فرینڈ کے کلچر کو اب چھوڑ دو دنیا مکافات عمل ھے
آج آپ کسی کی بہن کو ٹائم پاس بناوگے تو کل
آپ کی بہن بھی کسی کی ٹائم پاس گرل فرینڈ ھوگی
پتہ نہیں ھم کہاں جارھے ھیں ھم اپنی منزل سے
بٹھک چکے ھیں. دین دار لوگوں سے نفرت کرنا ان کو
حقیر سمجھنا اسی وجہ سے ھم پر کافر بھی ھنستے ھیں
مسلمان اپنے طریقے چھوڑ کر ھمارے طریقے اپنا رھے ھیں
ھم تو بس نام کے مسلمان رھ گئے ھیں......!!
میرا قلم بھی رو رھا ھے میں کیا لکھ رھا ھوں
ھماری حقیقت کیا تھی ھم کیا تھے کیا بن گئے...!!
مولا ھمارے حال پر رحم کرے آمین یا رب العالمین...

Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you