Skip to main content

 ۔ *امت کے غمخوار (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)*😰


محبت دیکھنی ہے، درد دیکھنا ہے، فکر دیکھنی ہے، تو اس ہستی کی دیکھیں جنہوں نے اس دنیا میں فاقے کاٹے ، جن پر پتھر برسائے گئے ،جن کو مجنون کہا گیا، دیوانہ کہا گیا ،اپنے دشمن ہوگئے ،اپنے شہر سے نکال دیا گیا ، پر وہ پھر بھی ھمیشہ اپنی امت کے لیے فکر مند رہے۔ آئیے! ایک حدیث مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھتے ہیں ۔

سید نا ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کے لئے ایک دعا ہوتی ہے جو ضرور قبول کی جاتی ہے تو ہر نبی نے جلدی کی کہ اپنی اس دعا کو مانگ لیا ہے اور میں نے اپنی دعا کو قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے سنبھال رکھا ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو میری شفاعت میری امت کے ہر اس آدمی کے لئے ہوگی جو اس حال میں مر گیا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا ہو۔

صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 491 کتاب الایمان 


آپ صلی الله علیه واله وسلم کو امت کا کتنا درد و غم تھا که جب آپ امت کی فکر میں روتے تو ھنڈیا کے ابلنے کی سی آواز آپ کے سینهء اطهر سے آتی تھی.. اس درد کی وجه سے آپ صلی الله علیه وسلم نے تکلیف کو برداشت کیا.. ایک حدیث مبارکه میں آتا هے..


" ابیت فی الله مالم یأذا به أحدا.. " ترجمه : مجهے اتنا ستایا گیا هے که اتنا کسی کو نهیں ستایا گیا.."


آپ صلی الله علیه واله وسلم کے سینهء مبارک میں امت کا کتنا دردوغم تھا، اس پر ایک واقعه "حیات الصحابه" میں لکھا هے که آپ صلی الله علیه واله وسلم تبلیغ کے لیئے بنو حنیفه کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا.. " میں الله کا نبی هوں میری بات سنو ' مجهے پناه دو.. " اس پر لوگوں نے کها که همارا سردار آجاۓ تو اس سے بات کر لینا..

کچھ دیر بعد سردار آیا.. آپ صلی الله علیه واله وسلم نے اس کو اسلام کی دعوت دی.. اس ملعون سردار نے کھا.. " تو وهی قریشی هے جو همارے لوگوں کو بهکاتا هے.." پهر اس نے کھا.. "اس حج کے موسم میں تو لوگوں میں سب سے بدترین انسان هے.. ( نعوذ بالله من ذلک ) الحق بقومک لولا انک عند قومی " اگر تجھ میں خیر هوتی تو تجھے تیری قوم ضرور پناه دیتی.. اگر تو میرے خیمے میں نه هوتا تو تیری گردن اڑا دیتا.."

آپ صلی الله علیه واله وسلم کس غم کے ساتھ وهاں سے اٹھے هوں گے' یه پڑھنے والے خود اندازه لگا لیں.. آپ صلی الله علیه واله وسلم وهاں سے اٹهے اور اپنی اونٹنی پر سوار هوۓ تو پیچھے سے ایک دشمن نے اونٹنی کو تیر مارا.. آپ صلی الله علیه واله وسلم اونٹنی سے نیچے گر پڑے.. قربان جائیں الله کے حبیب پر ' اتنی تکلیف دینے والوں کو بهی جھنم کی آگ سے بچانے کی فکر....... یه امت کا غم نهیں تو اور کیا هے..؟


آپ صلی الله علیه واله وسلم کی برکت سے آپ کے صحابه کے قلوب میں بهی امت کا وه غم پیدا هو گیا تھا جس کی مثال شاذ و نادر هی مل سکتی هے.. 

اللہ اکبر یہ تھا درد اور یہ تھا غم۔ آج ھم دیکھیں کہ ھمیں اس امت کی کتنی فکر ہے اور کتنا غم ہے ۔ اس دنیا میں آنے کا مقصد کھانا،پینا،سونا، جاگنا، نہیں ہے خدارا اس بات کو سمجھیں کہ یہ امت نکالی گئی ہے کہ لوگوں کو نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے اپنا کام سمجھیں اور ایک دوسرے کی فکر کریں ھمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس غم کو لے کر چلے گئے اس دنیا سے پر قیامت آنی ہے ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے ھم سب نے کھڑے ہونا ہے کیا جواب دیں گے اپنے محبوب کو؟؟؟

اللہ رب العزت ھم سب کو امت کا وہ غم عطاء کرے جو ھمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تھا۔۔۔!!!! آمین



🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل

کریں اور دوسروں کو بھی عمل



کرنے

کی دعوت دیں🥀

Comments

Popular posts from this blog

 ⭕ ایک ایسی تحریر جو بار بار پڑھنے کی ہے __!!* ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻓﻼﮞ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺋﮯ ۔ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺭﮐﮫ ﺩﮮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺘﺒﺎﺩﻝ ﯾﻌﻨﯽ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﮯ ۔ ﺍﺱ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﻮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺳﺐ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺩﻥ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ۔  (1 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ، ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﺗﻨﮓ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ۔  (2 ) ﺍﯾﮏ ﮐﻨﻮﺍﺭﮦ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺩﮬﻮﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (3 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻥ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ  (4 ) ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻭﻻﺩ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (5 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ۔ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﮐﮭﺎﻧﺴﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺷﻮﮔﺮ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ (6 ) ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺟﻮ ﺷﻮﮔﺮ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺷﻮﮔﺮ ﺭﮐﮫ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭨﯽ ﺑﯽ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮ ﺡ ﺳﺐ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﮔﺌﮯ ۔   اگلے دن ......! (1 ) ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺟﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎ، ﺭﺍﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﮑﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﺑﭽﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ۔ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﺋﮯ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﭼﻠﻮ ﺟﯿﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﺗﻮ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ (2 ) ﺟﻮ ﻏﯿﺮ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ﺑﯿﻮﯼ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺎﻣﺎ...
 💕رمضان المبارک کا معمول آپ بھی ملاحظہ فرمائیں 1: روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔ 2: صبح 3 بجے اٹھیں۔ 3: تہجد 3:30am سے 4:15am تک 4: 20 منٹ تک قرآن کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات مع معنی کے ساتھ 4:15am سے 4:35am ، 10منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں۔ 5: صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔ سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔ 6: نماز صلوۃ سبھی: @ مقررہ وقت پر 7: صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔ 8: صبح 7 بجے تک آرام کریں/دن کے لیے تیاری کریں۔ 9: صلوٰۃ الوداع، کم از کم 4 رکعتیں پڑھیں۔  صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک 10: قرآن کو مسلسل سنتے رہیں۔ 11: نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں۔  20 منٹ اذکار کریں۔ 12: عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ شام اذکار، اور قرآن کی تلاوت کریں۔ 13: غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کرو جس کی تم استطاعت رکھتے ہو۔  لیکن افطار کرنے سے پہلے اللہ سے جو کچھ اور ہر چیز مانگو مانگو۔  نماز مغرب پڑھیں، آپ کی دعا رد نہیں ہوگی۔ 14: عشاء کی نماز دائیں طرف اور  تراویح رات 9 بجے تک پڑھیں۔ 15:...
 📝 آج کی میری پوسٹ بہت اہم ہے ہر مرد عورت کے لیے جو نیٹ استعمال کرتے ہیں۔۔! کسی بهی شادی شدہ مرد کا اور کسی شادی شدہ عورت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے جیون ساتهی کو دهوکا دیں بہت سے دین دار بهی اس بیماری میں مبتلا ہیں وہ اس بات کو عیب نہیں سمجهتے۔ آپ کی روز کی غیر محرم سے بات چیت (چاہے موبائل پر یو یا اسکائپ ،واٹس اپ یا فیسبك پر ) یہ بات آپ کو تباہی تک لے جائے گی کیونکہ بات شروع میں سلام سے شروع ہوتی ہے اور بعد میں زنا تک لے جاتی ہے۔ مرد وعورت نیٹ چیٹ کے ذریعہ کیا کرتے ہیں اور انہیں اس سے بچائيں ، کیونکہ اس میں فتنے کا ثبوت ملتا ہے اور یہ ثابت ہوچکا ہے اور پھر اس کے بعد ملاقاتیں اورٹیلی فون کالیں وغیرہ بھی اور بعد میں کیا نہیں ہوتا ؟ اپنے ساتهی پر سب سے بڑا ظلم شوہر یا بیوی کا کہ کسی غیر محرم سے تعلقات استوار کر نا ہے۔ نکا ح کے بغیر کسی سے تعلقات قائم کرنا بہت بڑا گناہ ہے ۔ بعض لوگ اپنے ضمیر کو مطمئن کر نے کے لئے یا غیر محرم سے تعلقات قائم کر نے کے اپنے قبیح فعل کی طرفداری میں جھو ٹے بہانے گھڑ لیتے ہیں ۔ مثلاً بیوی ہر وقت لڑتی جھگڑ تی رہتی ہے۔ وہ کاہل اور سست الوجود ہے ۔ بن سنور...