🖌۔ *🌷ماہِ ذوالحجہ کی فضیلت🌷*
ذوالحجہ کا مہینہ ان چار برکت اور حرمت والے مہنوں میں سے ایک ہے۔ اس مبارک مہینہ میں کثرتِ نوافل , روزے, تلاوتِ قرآن, تسبیح و تہلیل, تکبیر و تدریس وغیرہ اعمال کا بہت زیادہ ثواب ہے۔ اور بالخصوص اس کے پہلے دنوں کی اتنی فضیلت ہے کہ اللہ تعالی نے اس عشرہ کی دس راتوں کی قسم فرمائی ہے۔ ارشاد ہوتا ہے:
*والفجر ولیال عشر والشفع والوتر والیل اذا یسر (سورہ فجر)*
*قسم ہے مجھے فجر کی عیدِ قربان کی اور دس راتوں کی جو ذوالحجہ کی پہلی دس راتیں ہیں۔ اور قسم ہے جفت اور طاق کی جو رمضان مبارک کی آخری راتیں ہیں اور قسم ہے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے معراج کے رات کی۔*
اس قسم سے پتہ چلتا ہے کہ عشرہ ذی الحجہ کی بہت بڑی فضیلت ہے۔ اسی طرح ان کی فضیلت سے کتب احادیث لبریز ہیں۔ چند مبارک حدیثیں سنیں۔
حدیث نمبر 1⃣:
*"سیدہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس وقت عشرہ ذی الحجہ داخل ہوجائے اور تمھارے بعض آدمی قربانی کرنے کا ارادہ رکھتے ہو تو چاہیے کہ بال اور جسم سے کسی چیز کو مس نہ کرلے اور ایک روایت میں ہے کہ فرمایا کہ بال نہ کترائے اور نہ ناخن اتروائے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ جو شخص ذی الحجہ کا چاند دیکھ لے اور قربانی کا ارادہ ہو تو نہ بال منڈائے اور نہ ناخن تراشے۔"* (یہ مستحب عمل ہے)
حدیث نمبر 2⃣:
*"سیدنا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہو نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی دن ایسا نہیں ہے کہ نیک عمل اس میں ان (ذی الحجہ) ایام عشرہ سے اللہ تعالی کے نزدیک زیادہ محبوب ہو۔ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں۔ انہوں نے فرمایا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں۔ مگر وہ مرد جو اپنی جان اور مال لے کر نکلا اور ان میں سے کسی چیز کے ساتھ واپس نہیں آیا۔ (یعنی سب کچھ قربان کردیا)"* (بخاری)
حدیث نمبر 3⃣:
*"سیدنا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ کوئی دن زیادہ محبوب نہیں اللہ تعالی کی طرف کہ عبادت ان میں کی جائے ان دس دنوں ذالحجہ سے۔ ان دنوں کا روزہ سال کے روزوں کے برابر ہے اور ان کی ایک رات کا قیام سال کے قیام کے برابر ہے. (مشکوہ)"*
یہی وجہ تھی کہ حضرت سعد ابن جبیر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ دس راتوں میں چراغ نہ بچاؤ اور خدام کو ان راتوں میں جاگنے اور عبادت کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔
ماخوذ از: *اسلامی مہنوں کے فضائل و احکام*
🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل
کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے
کی دعوت دیں🥀

Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you