🖍۔بچوں کو تجربات سے مت روکیے:
بعض والدین کو دیکھا گیا بچے نے کانچ کا برتن اٹھا کر کہیں رکھنا چاہا فوراً تیز آواز میں منع کردیا جاتا ہے کہ ارے تم برتن گرادو گے۔۔۔ بعض مائیں اپنی لڑکیوں کو کچن کے کاموں میں یہی سوچ کر شامل نہیں کرتی کہ وہ ہاتھ جلا لیں گی روٹی خراب کر دیں گی یا سالن جلادیں گی۔۔ بچے نے سائیکل چلانے کی بات کہ اور فوراً ڈانٹ پڑ گئی کہ چوٹ لگ جائے گی۔۔۔غلطی خطا یا ناکامی کو عموماً منفی محرکات میں شمار کیا جاتا ہے۔۔۔ لیکن ماہرین تعلیم و تربیت نے اسے بھی سیکھنے کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔۔۔ زندگی کے تجربات میں کسی مقام پر ناکامی یا غلطی بچے کو اس کام کے اچھے یا برے پہلو سے آشنا کرتی ہے۔۔۔ ایک بچہ چلنا سیکھتا ہے تو بار بار گرتا ہے سنبھلتا ہے اور ایک وقت آتا ہے کہ وہ ان غلطیوں سے تجربات حاصل کرکے اپنا توازن کنٹرول کرنے کے فن سے آگاہ ہوجاتا ہے۔۔۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تجربات سے گزرنے اور ان میں ٹھوکر کھانے کو ایک مثبت عمل قرار دیا ہے۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہِ وسلم فرماتے ہیں کہ ٹھوکر کے بغیر انسان برباد نہیں ہوتا اور تجربہ کے بغیر اسے حکمت نہیں ملتی۔۔۔۔ (ترمذی)
اسی طرح ایک بات حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمائی٬ میں نے اللہ کو اپنے ارادے کی ناکامی سے پہچانا۔۔۔۔!!!
🌹پوسٹ اچھی لگے تو عمل
کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے
کی دعوت دیں🥀
JazakALLAH hi khair bohat acha kaam kar rahey hain app.ALLAH pak barkat dain ameen.
ReplyDelete